Ayoun4u

Ayoun4u Ayune is a magazine. Dear Pakistan, the prosperous and bright face of the country, the richest among [email protected]

11/07/2025

Fight Between the Child and the Cat 🐱👶 | Funny Pet VideoWatch this hilarious and unexpected moment when a playful cat an...

06/07/2025
رستم: بھائی خان میں امن جرگہ کی کوششوں سے قتل کیس کا راضی نامہ طے پا گیا، علاقے میں امن و ہم آہنگی کی فضا قائمرستم (نامہ...
22/06/2025

رستم: بھائی خان میں امن جرگہ کی کوششوں سے قتل کیس کا راضی نامہ طے پا گیا، علاقے میں امن و ہم آہنگی کی فضا قائم

رستم (نامہ نگار) — بھائی خان کے رہائشی محمد ارشد ولد اکرام کے جوان بیٹے خیام کو 29 مئی 2025 کو اندوہناک واقعے میں قتل کر دیا گیا تھا۔ اس واقعے کا مقدمہ تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 302 کے تحت گل علم ولد خان سید ساکن بھائی خان کے خلاف درج کیا گیا تھا۔

واقعے کے بعد علاقے میں پائی جانے والی کشیدگی کو ختم کرنے اور فریقین کے درمیان مفاہمت کی راہ ہموار کرنے کے لیے مقامی امن جرگہ متحرک ہوا۔ جرگہ کی مسلسل کوششوں، مقامی عمائدین کی مداخلت اور دونوں فریقین کی رضامندی سے بالآخر راضی نامہ طے پا گیا، جس کے نتیجے میں دیرینہ تنازعہ خوش اسلوبی سے ختم کر دیا گیا۔

راضی نامے کی کارروائی میں امن جرگہ کی جانب سے امجد خان اخون خیل (ساکن بھائی خان، رستم) نے نمایاں کردار ادا کیا، جبکہ لویہ جرگہ کی طرف سے ملک محمد علی سدھوم نے بطور نمائندہ شرکت کی۔ اس موقع پر دونوں گاؤں کے مقامی کونسلران اور معززین نے بھی ثالثی کے عمل میں بھرپور شرکت کرتے ہوئے مثبت کردار ادا کیا۔

اس صلح کے نتیجے میں نہ صرف دو خاندانوں کے درمیان دشمنی کا خاتمہ ہوا بلکہ پورے علاقے میں امن، بھائی چارے اور ہم آہنگی کی فضا قائم ہوئی ہے۔ مقامی لوگ اس فیصلے کو جرگہ سسٹم اور روایتی انصاف کے مثبت پہلو کے طور پر دیکھ رہے ہیں، جس سے آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام میں بھی مدد ملے گی۔

معززین علاقہ اور عوامی حلقوں نے جرگہ کے ذریعے مسئلے کے پرامن حل کو سراہا ہے اور اسے علاقے میں رواداری، برداشت اور باہمی احترام کی ایک روشن مثال قرار دیا ہے۔

اس طرح کی مفید اور فکرانگیز پوسٹ کےلیے
👉🌹Follow👉 Like & subscribe💯 please 🆗 کریں۔


























20/06/2025

Address

Mardan Cantonment

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ayoun4u posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Ayoun4u:

Share

Category