13/06/2023
خانقاہ پیرسباق شریف کی انفرادیت کی ایک خاص وجہ یہاں کے تسلسل کیساتھ معمولات ہیں. جو موسموں کے تغیرات کے باوجود رواں دواں ہوتے ہیں.الاستقامت فوق الکرامت یعنی شریعت مطہرا کی پابندی کا مکمل نمونہ یہاں کے مشائخ عظام کا طرہ امتیاز ہے. اور سلطان الاولیاء. مجدد طریقت غوث زمان. فخرالفقراء حضرت محمد عبدالسلام باباجی نورہ اللہ مرقدہ سے وراثت میں جو علوم ظاہری و باطنی یہاں تک کے طب یونانی کے نسخہ جات جو غریب مریضوں کو مفت دینے جاتے ہیں. الحمدللہ و شکر للہ سلطان ابن سلطان. ولی ابن ولی حضرت العلامہ قاری بشیر احمد مدنی صاحب دامت برکاتھم اس کے امین ہے. اور اس فیض کو تقسیم کررہے ہیں. دارالعلوم سلامیہ فیض القرآن کے طلباء کا ہروقت بلبلان سحر کی طرح تلاوت قرآن پاک میں مشغول رہتے ہیں.یہاں کا فضاء. اور در و دیوار. تواضع و انکساری. خشوع و خضوع. ذکر و اذکار. مراقبے. تہجد اور سب سے بڑی بات کہ ہر کام میں للہیت کے گواہ ہیں. نماز فجر کی ادائیگی کے فوراً بعد ختم القرآن الکریم ہوتا ہے. میزبانان. مہمانانِ گرامی. طلباء سب کی شرکت اور خصوصاً پیر و مرشد قبلہ قاری صاحب مبارک دامت برکاتھم العالیہ کی جلوہ افروزی سے محفل کی نقار اور بڑھ جاتی ہے. ختم القرآن الکریم کی دعا کے بعد طلباء کرام کو درس دینا روز اول سے حضرت مرشدِ پاک کے معمولات میں شامل ہے. اسکے بعد مہمانوں سے ملاقات کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہے. جو صلوۃ اشراق تک جاری رہتا ہے.. اکثر اوقات کوئی خاص عالم دین یا بزرگ ہستی کی تشریف پر یا زیادہ مہمانوں کی آمد پر. تقریباً 11 بجے بھی ملاقات ک اہتمام ہوتا ہے. الحمدللہ و شکر للہ.
مہمانوں کی تواضع کے لیے ناشتے کا انتظام کیا جاتا ہے. جو دوپہر تک جتنے بھی مہمان تشریف لاتے ہیں. بلا تعطل جاری و ساری رہتا ہے. اسی دوران اساتذہ کتب تدریس میں اور قراء حضرات حفظ و ناظرہ کے طلباء کو درس دیتے ہیں.
اور لنگر شریف میں یونانی دوائیں. چاشت و تعویذ کے متمنی آکر لے جاتے ہیں.
دوپہر لنگر شریف کے تقسیم کے بعد نماز ظہر کے فوراً بعد پھر ختم القرآن کا سلسلہ شروع ہوجاتا ہیں. سینکڑوں افراد ختم القرآن الکریم کی سعادت حاصل کرتے ہیں.
دعا کے بعد ملاقات شروع ہو جاتی ہے. بیعت کے متوالی. دعا و دوا کے تشنہ آور اپنی پیاس بجھاتے ہیں. پند و نصیحت. ذکر و بیعت کا یہ سلسلہ تب تک ہوتا ہے. جب تک آخری مہمان کی بات مرشدِ پاک غور سے سن کر اس کو اسکے مرض روحانی یا جسمانی کے مطابق کا وظیفہ یا دوا تجویز نہیں کرتے.
نماز عصر کے بعد ختم خواجگان اور ملاقات کا سلسلہ. نماز معرب اور صلوۃ اوابین کے بعد اجتماعی مراقبہ ہوتا ہے. جو آنکھیں بند کرکے روشنیوں کو مدھم کرکے دل و دماغ. روح و جسم کو بارگاہ ایزدی میں پیش کرکے مرشدِ پاک سے فیض حاصل کرنے کے لیے کیا جاتا ہے. تفسیر و ترجمہ کی نشست تا آذان عشاء تک جاری رہتا ہے.
نماز عشاء سے پہلے لنگر شریف سے مہمانوں کی تواضع کی جا تی ہے. نماز عشاء کے فوراً بعد ایک دفعہ پھر قرآن پاک کی ختم شریف ہوجاتی ہے. دعا کے بعد ذکر جہر کی آواز دور دور تک سنائی دیتی ہے. ذکر جہر کے بعد اکثر مہمان چائے پیتے ہیں. کوئی مراقبے کوئی ذکر و اذکار میں مشغول ہوتے ہیں. کوئی سو جاتے ہیں. تاکہ نماز تہجد کے لیے پھر جلدی اٹھ جائیں. یہی دن رات کے معمولات خانقاہ پیرسباق باباجی رحمتہ اللہ علیہ ہیں.اور پورے سال مختلف مہینوں کے مناسبت سے پروگرام ترتیب کیے جاتے ہیں. جس میں طلباء کی دستاربندی. محفل میلادالنبی صل اللہ علیہ والہ وسلم. درود پاک کی اجتماعی صورت میں پڑھنے والوں میں انعامات کی تقسیم. جو اب تک تعداد. اربوں اور کھربوں سے تجاوز کر چکی ہے. بزرگان دین کی ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اور محفل کا انعقاد بھی خانقاہ شریف کے سالانہ معمولات کا حصہ ہے.. نیز دارالعلوم کے طلباء کا ہفتہ وار بزم ادب سے طلباء کی تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے. اور اسکے روح رواں مرشدِ عالم حضرت قاری بشیر احمد مدنی صاحب دامت برکاتھم العالیہ کو عمر حضر عطا فرمائیں. حضرت بابا جی مبارک قدس اللہ سرہ العزیز کا یہ گلشن ہمیشہ تروتازہ اور تاروز قیامت قائم و دائم رکھے. آمین بجاہ حبیبک المصطفی صل اللہ علیہ والہ وسلم.
سید ولی اللہ شاہ یک از کمترین سگ خانقاہ پیرسباق باباجی رحمتہ اللہ علیہ.