10/07/2025
پاکستان میں ستائیس یوٹیوب چینلز پر پابندی لگائے جانے کے حوالے سے سینیئر صحافی ضیاء الرحمان کا کہنا ہے کہ یہ آزادی اظہار کے بنیادی حق کے حوالے سے ایک بڑا چیلنج ہے۔ ان کے بقول ریاست کو فیک نیوز اور جھوٹی معلومات پھیلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنا چاہیے نا کہ پورے چینل بلاک کر دیے جائیں۔
بلاک کیے گئے 27 یوٹیوب چینلز میں پی ٹی آئی، روزنامہ قدرت، چارسدہ جرنلسٹ، مطیع اللہ جان، صدیق جان، وجاہت خان، احمد نورانی، اسد علی طور، عمران ریاض، اوریا مقبول جان، صابر شاکر اور معید پیرزادہ کے
چینلز شامل ہیں۔