18/09/2025
ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ میں طلبہ کو درپیش مسائل کے حل کے سلسلے میں ملک اذان الاسلام سپیکر فیڈرل یوتھ پارلیمنٹ پاکستان نے اپنے پرسنل سیکرٹری سید عبدالاحد شاہ کے ہمراہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان مروت سے باضابطہ ملاقات کی
اس ملاقات میں طلبہ کو درپیش مختلف تعلیمی و انتظامی مسائل کو تفصیل کے ساتھ وائس چانسلر کے سامنے رکھا گیا وائس چانسلر نے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ طلبہ کے مسائل پر کسی بھی سطح پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور ان کے فوری و مؤثر حل کے لیے جامع اقدامات کیے جائیں گے۔ بالخصوص لاء ڈپارٹمنٹ کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے عملی اقدامات اُٹھائے جائیں گے جبکہ دیگر مسائل کے لیے مربوط انتظامی میکانزم تشکیل دیا جائے گا
اس موقع پر ملک اذان الاسلام نے کہا کہ طلبہ کے حقوق کے تحفظ اور ان کے بہتر تعلیمی مستقبل کے لیے ہر ممکن جدوجہد جاری رکھی جائے گی انہوں نے مزید کہا کہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اکرام اللہ خان مروت ایک ذمہ دار اور طلبہ دوست منتظم ہیں جنہوں نے مسائل کو سنجیدگی سے سنتے ہوئے ان کے بروقت حل کا عزم ظاہر کیا ہے
یہ ملاقات طلبہ کے مسائل کے حل کی جانب ایک مثبت اور عملی پیش رفت ہے جو مستقبل میں ہزارہ یونیورسٹی کے تعلیمی معیار اور سہولیات کو مزید بہتر بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی۔
Mʌɭʌĸ Azʌŋ Kʜʌŋ