05/10/2025
حکومت پنجاب نے فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب ریگولرائزیشن آف سروس ایکٹ 2018 (جس کے تحت کنٹریکٹ ملازمین کو 3 یا 4 سال بعد مستقل کیا جاتا تھا) کو ختم کر دیا جائے اور آئندہ ملازمین کو مستقل کرنے کے بجائے Lump Sum Pay Package پر رکھا جائے تاکہ حکومت پر پنشن اور دیگر مالی بوجھ کم ہو۔ اس مقصد کے لیے سمری کابینہ کے سامنے رکھی گئی ہے اور وزراء سے کہا گیا ہے کہ وہ 24 گھنٹوں میں اپنی رائے دیں، ورنہ یہ تصور کیا جائے گا کہ وہ اس تجویز سے متفق ہیں۔