26/08/2025
📍 لطیف آباد کالونی میں بارش کی وجہ سے سڑک کا سائڈ وال گر گیا ہے، مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ ابھی تک اس کی مرمت کے لیے کسی قسم کا ایکشن نہیں لیا گیا۔
اس سے پہلے یہاں کا ایک پل بھی گر گیا تھا لیکن عوام نے اپنی مدد آپ کے تحت چندہ جمع کرکے اس کو مرمت کیا۔ اب پھر ایک بڑا مسئلہ سامنے ہے اور عوام خود اس کو حل کرنے سے قاصر ہیں۔
میری ایم پی اے، ایم این اے اور میئر صاحب سے گزارش ہے کہ خدارا اس اہم مسئلے پر فوری توجہ دیں اور سڑک کے اس حصے کی مرمت کروائیں۔
کیونکہ کل جب ووٹ لینے کا وقت آئے گا تو آپ لوگ بھی اسی سڑک سے گزریں گے، اس لیے عوامی سہولت اور حفاظت کے لیے آج ہی قدم اٹھائیں۔ 🙏