20/07/2025
جاہلیت اب بھی زندہ ہے ایک طرف نکاح کرنے پر قتل، دوسری طرف نکاح نہ کرنے پر
جھنگ
زرعی یونیورسٹی پنجاب راولپنڈی کی 19 سالہ طالبہ کنزہ ہفتہ وار چھٹی پر اپنے گاؤں واپس آ رہی تھی۔ بس میں سفر کر رہی تھی اور گھر والوں سے رابطے میں بھی تھی، مگر اچانک لاپتہ ہو گئی۔ بعد میں اُس کی لاش جھنگ فیصل آباد روڈ پر سڑک کنارے ملی، بیگ بھی ساتھ تھا۔ قریب سے رکشے کے ٹائروں کے نشان ملے۔
پولیس کے مطابق، اُسے اُس کے اپنے رشتے دار طیب ادریس نے اغوا کیا، زیادتی کی، پھر زہر دے کر مار دیا۔
صرف اس لیے کہ کنزہ کے والدین نے اس کا رشتہ قبول نہیں کیا تھا،
بلوچستان میں ایک اور لڑکی کو صرف اس لیے قتل کر دیا گیا کہ اس نے اپنی مرضی سے نکاح کیا تھا۔ یعنی ایک کو نکاح نہ کرنے پر مارا گیا، دوسری کو نکاح کرنے پر
Mardan News مردان نیوز