25/12/2025
تخت بھائی پریس کلب رجسٹرڈ کے نئے انتخابات سال 2026 کیلئے کابینہ تحلیل کردی گئی۔ اس سلسلے میں پریس کلب ممبران کا جنرل باڈی اجلاس زیر صدارت صدر مسلم خان صابر منعقد ھوا جسمیں تمام ممبران نے کثیر تعداد میں شرکت کی جسمیں جنرل سیکرٹری اکبر خان یوسفزئی نے سابقہ اجلاس کی کاروائی اور فنانس سیکرٹری محمد شاھد نے مالی اخراجات و امدن کی تفصیل پیش کی۔ اجلاس میں تمام ممبران نے موجودہ کابینہ کی کارکردگی کو بہترین اور مثالی قرار دیا۔ اجلاس کے اختتام پر صدر مسلم خان صابر نے تمام ممبران کا شکریہ ادا کرتے ھوئے موجودہ کابینہ تحلیل کرنے کا اعلان کیا اور سال 2026 کے انتخابات کیلئے سینئر بزرگ صحافی حاجی مراد علی مراد سمیت ممبران ابراھیم سید یوسفزئی۔ ڈاکٹر جان عالم اور پامیر جان پر مشتمل الیکشن کمیٹی کا اعلان کیا جو الیکشن شیڈول ترتیب دے کر بار ایسوسی ایشن کے صدر کے ساتھ مشاورت سے انتخابی عمل انجام دے گی۔