Mardan News

Mardan News "مردان نیوز: آپ کی آواز، ہمارا عزم"
(1)

19/08/2026

ضلع مردان اور
مضافات میں تیز بارش شروع

04/08/2026

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 4 روپے 7 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 385 روپے 86 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔

اسی طرح پیٹرول کی قیمت میں بھی 3 روپے 39 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد پیٹرول اب 328 روپے 56 پیسے فی لیٹر میں دستیاب ہوگا۔

اوگرا کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق 5 اگست کیلئے ہوگا۔

28/07/2026

ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے مون سون بارشوں کے پیش نظر ہائی الرٹ جاری کر دیا، عوام سے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی اپیل

پشاور، 28 جولائی 2026: صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (PDMA) اور محکمہ موسمیات کی جانب سے 29 جولائی سے 5 اگست 2026 تک خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں مون سون بارشوں، تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بعض مقامات پر موسلادھار بارشوں کی پیشگوئی کے بعد ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا نے صوبہ بھر میں ہائی الرٹ جاری کر دیا ہے۔

ریسکیو 1122 کے تمام ضلعی ایمرجنسی دفاتر، واٹر ریسکیو ٹیموں، ایمبولینس سروس، فائر و ریسکیو یونٹس اور ڈیزاسٹر ریسپانس اہلکاروں کو ہر قسم کی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کر دی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 29 جولائی سے 5 اگست 2026 کے دوران اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، باڑ سوات، سوات، شانگلہ، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، اپر و لوئر کوہستان، کولائی پالس، بٹگرام، تورغر، مانسہرہ، ایبٹ آباد، ہری پور، مردان، صوابی، خیبر، مہمند، پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، کرم، ہنگو، اورکزئی، کرک، بنوں، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی وزیرستان اور بالائی و زیریں جنوبی وزیرستان میں بارشوں کا امکان ہے۔

اسی طرح 30 جولائی سے 5 اگست 2026 کے دوران اپر و لوئر چترال، اپر و لوئر دیر، باڑ سوات، سوات، شانگلہ، بٹگرام، مانسہرہ، اپر و لوئر کوہستان اور ایبٹ آباد کے حساس علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ جبکہ 30 جولائی سے 4 اگست 2026 کے دوران سوات، ایبٹ آباد، پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی اور نوشہرہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

شاہ فہد ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 نے کہا کہ ادارہ صوبہ بھر میں عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے مکمل طور پر تیار ہے اور تمام ریسکیو ٹیمیں چوبیس گھنٹے ہائی الرٹ پر موجود ہیں۔ شہری احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے متعلقہ اداروں کی ہدایات پر عمل کریں تاکہ کسی بھی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

ریسکیو 1122 نے شہریوں، سیاحوں اور مسافروں سے اپیل کی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، دریاؤں، ندی نالوں اور برساتی گزرگاہوں کے قریب جانے سے اجتناب کریں، بچوں کو پانی کے قریب ہرگز نہ جانے دیں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر 1122 پر کال کریں۔

مردان میں اپنے ماں باپ کی دوائی اور گھر چلانے والا ایک عظیم بیٹی جو رشکہ چلاکر اپنی گھر کی کفالت کرتی ہے ۔ مردان شیخ ملت...
28/07/2026

مردان میں اپنے ماں باپ کی دوائی اور گھر چلانے والا ایک
عظیم بیٹی جو رشکہ چلاکر اپنی گھر کی کفالت کرتی ہے ۔
مردان شیخ ملتون خواجہ شاہ میں رکشہ چلاتی ہے۔ ظاہر ہے یہ مجبوری ہوگی۔ نامی گرامی سوشل میڈیا ایکٹوسٹ نے اس کا انٹرویو کیا
کہ آپ رکشہ چلاتی ہیں تو معاشرے کی نظر آپ پر کیسی ہے؟
​تو اس بچی کا کہنا تھا کہ معاشرے میں اچھے لوگ بھی ہوتے ہیں اور برے لوگ بھی، لیکن میں اپنے ان نڈر پشتون بھائیوں اور بزرگوں کے حوصلے پر اپنی مزدوری کرتی ہوں، معاشرے میں علاقے میرے ایسے نڈر نوجوان اور بزرگ موجود ہیں کہ کو مجھے بڑی نظر سے دیکھنے کی جرات بھی نہیں کرتے -
​اس بچی کا یہ پیغام پشتون نوجوانوں اور بزرگوں کے لیے ایک چیلنج ہے کہ اس بچی کی بیٹی اور بہن کی حفاظت آپ پر بہن اور بیٹی کی طرح فرض ہے۔ ❤

25/07/2026
13/07/2026

📌 ایک اہم اور سنجیدہ سوال: مایار کی ترقی، تحصیل مردان اور تحصیل گھڑی کپورہ!
​مایار کو تحصیل مردان میں شامل کرنے یا اس سے منسلک دعوے کرنے والوں سے ایک بنیادی اور اہم عوامی سوال پوچھنا اب وقت کی ضرورت بن چکا ہے۔
​سیاسی وابستگیوں سے بالاتر ہو کر اگر ہم صرف اور صرف مایار کی ترقی اور یہاں کے عوام کے حقوق کی بات کریں، تو چند تلخ مگر سچے سوالات سامنے آتے ہیں جن کا جواب تلاش کرنا ضروری ہے:
​تحصیل گھڑی کپورہ سے مایار کو کیا ملا؟
کیا ماضی میں جب مایار کا تعلق تحصیل گھڑی کپورہ سے جوڑا جاتا رہا، تو کیا اس دوران مایار کو اس کا جائز حق، ترقیاتی فنڈز، یا کوئی بڑا منصوبہ ملا؟
​اس وقت کا میئر/نمائندہ کون تھا؟
مایار کی نمائندگی کرنے والے وہ چہرے کون تھے جنہوں نے اس وقت مایار کے حقوق کی جنگ لڑنی تھی؟ مایار کے عوام کے لیے ان کی کارکردگی اور خدمات کا ریکارڈ کیا ہے؟
​کیا کوئی ان سے سوال کرنے کی ہمت رکھتا ہے؟
ہم بڑی بڑی باتیں تو کرتے ہیں، لیکن کیا مایار کے غیور عوام میں اتنی سکت اور شعور ہے کہ وہ ان ماضی کے دعوے داروں اور نمائندوں کے سامنے کھڑے ہو کر ان سے کارکردگی کا حساب مانگ سکیں؟
​📝 ہمارا مؤقف:
​کسی بھی علاقے کی ترقی کا دارومدار صرف کاغذی دعووں پر نہیں بلکہ زمین پر نظر آنے والے کاموں پر ہوتا ہے۔ مایار کے عوام اب بیدار ہو چکے ہیں اور وہ کھوکھلے نعروں کے بجائے کارکردگی پر سوال اٹھانے کا پورا حق رکھتے ہیں۔
​آپ کی اس بارے میں کیا رائے ہے؟
ماضی میں تحصیل گھڑی کپورہ کے دور میں مایار کے ساتھ ہونے والے سلوک اور موجودہ صورتحال کا موازنہ کرتے ہوئے نیچے کمنٹس میں اپنی تہذیب یافتہ رائے کا اظہار کریں۔
​نوٹ: یہ پیج کسی بھی قسم کی ذاتی مخالفت یا سیاسی پروپیگنڈے سے پاک ہے، ہمارا مقصد صرف اور صرف مایار کے حقوق کی آواز اٹھانا اور مثبت تعمیری بحث کو فروغ دینا ہے۔

Address

Mardan
23200

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mardan News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share