The Mardan Times

The Mardan Times 📍 مردان کی پہچان، ہمارا فخر | خبریں، ثقافت، تاریخ اور خوبصورتی — سب ایک جگہ! 🌟
(1)

کیا یہ پانچ سال پورا کرلے گا
05/08/2025

کیا یہ پانچ سال پورا کرلے گا

ایک عوامی نمائندہ ہے مگر خانوں ،نوابوں کو شکست دیکر اس مقام تک پہنچا ہے غریب طبیعت ہونے کیساتھ بالکل کبھی غرور اور تکبر ...
29/07/2025

ایک عوامی نمائندہ ہے مگر خانوں ،نوابوں کو شکست دیکر اس مقام تک پہنچا ہے غریب طبیعت ہونے کیساتھ بالکل کبھی غرور اور تکبر میں نے اس آدمی میں نہیں دیکھا آج اس کیخلاف وہ لوگ پوسٹیں کر رہے جو ما شاءاللہ ان کا کردار بھی ہم نے دیکھا ہے سب عوام آپ کیساتھ ہے پولیس بھی ہمارے بھائی ہے مگر جو ظلم کر رہے ہم ان کے خلاف ہے جو رشوت لیتے ہے اور مظلوموں پر ظلم کرتے ہیں ہم ان کے کیخلاف ہیں

🇵🇰 نئی خبر:امیر مقام کے بیٹے، نیاز احمد، سینیٹر منتخب ہو گئے۔پاکستان میں جمہوریت کا حال یہ ہے کہ عوامی نمائندگی کے بجائے...
24/07/2025

🇵🇰 نئی خبر:

امیر مقام کے بیٹے، نیاز احمد، سینیٹر منتخب ہو گئے۔

پاکستان میں جمہوریت کا حال یہ ہے کہ عوامی نمائندگی کے بجائے خاندانی سیاست اور وراثتی عہدے عام ہو چکے ہیں۔ جن کے باپ وزیر یا مشیر ہوں، وہ بیٹے سیدھا سینیٹ میں پہنچ جاتے ہیں — نہ عوامی خدمت کا ریکارڈ، نہ سیاسی جدوجہد، صرف نام اور تعلق کافی ہے۔



💔 پاکستان کے نوجوانوں کا سوال:
کیا ہم صرف ووٹ دینے کے لیے ہیں؟ کیا ہمارے لیے کوئی جگہ نہیں؟



📢 “دی مردان ٹائمز” کا مؤقف:

پاکستان کو آگے لے جانے کے لیے میرٹ، قابلیت اور دیانت دار قیادت کی ضرورت ہے، نہ کہ خاندانی سیاست کے وارثوں کی۔



🔖 :

#پاکستان


؟








؟

24/07/2025

📍 عینی شاہد طالبعلم کی زبانی سوات مدرسے کے دلخراش واقعے کی مکمل کہانی“میرا نام علی ہے۔ میں بھی اسی مدرسے میں پڑھتا ہوں جس میں ہمارا بھائی فرحان شہید ہوا۔”“وہ ایک معصوم سا بچہ تھا، صرف 12 سال کا۔ کچھ دن بیمار ہونے کی وجہ سے غیر حاضر رہا تھا۔ جیسے ہی واپس آیا، استاد عمر صاحب اور اُن کے بیٹے احسان اور عبداللہ نے اُسے سب بچوں کے سامنے ڈانٹا۔ پھر اچانک اُسے مارنا شروع کر دیا۔ ہم سب بچے ڈر گئے تھے، کوئی کچھ بول نہیں سکتا تھا۔”“پھر اُسے ایک الگ کمرے میں لے جایا گیا۔ ہم باہر سے صرف چیخیں سن رہے تھے۔ وہ تینوں اساتذہ باری باری اُسے ڈنڈوں اور تاروں سے مارتے رہے۔ فرحان بار بار رحم کی فریاد کرتا رہا، ‘استاد جی بس کریں، مجھے معاف کر دیں’، مگر وہ باز نہیں آئے۔”“پانچ گھنٹے بعد، وہ بالکل خاموش ہو گیا۔ ہم نے سوچا شاید بے ہوش ہو گیا ہے، مگر بعد میں پتہ چلا کہ وہ دنیا سے چلا گیا ہے۔”“ہم سب بچے رو رہے تھے۔ پولیس آئی، ہمیں گھروں کو واپس بھیجا گیا۔ اب وہ مدرسہ بند ہو چکا ہے، اور ہم انصاف چاہتے ہیں۔”⸻📢 “دی مردان ٹائمز” تمام متعلقہ اداروں اور حکام سے مطالبہ کرتا ہے کہ ان مجرموں کو مثالی سزا دی جائے، تاکہ دوبارہ کسی معصوم بچے کے ساتھ ایسا سلوک نہ ہو۔⸻🔖 : #سوات

24/07/2025

📍 افسوسناک واقعہ: سوات میں مدرسے کے طالبعلم کو تشدد کرکے قتل کر دیا گیا

سوات کے علاقے خوازہ خیلہ کے گاؤں چلیار میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا، جہاں ایک 12 سالہ طالبعلم فرحان کو مدرسے کے اساتذہ نے مبینہ طور پر بے دردی سے تشدد کا نشانہ بنایا، جس کے باعث وہ جاں بحق ہو گیا۔

رپورٹس کے مطابق، فرحان چند دن مدرسے سے غیر حاضر رہا تھا، جس پر تین اساتذہ نے نہ صرف سب بچوں کے سامنے مارا، بلکہ ایک کمرے میں لے جا کر لگاتار کئی گھنٹے تک تشدد کرتے رہے۔ بچے کو جب اسپتال پہنچایا گیا تو وہ راستے میں ہی دم توڑ چکا تھا۔

🔹 ملزمان: مرکزی ملزم محمد عمر اور اس کے بیٹے احسان اللہ اور عبداللہ۔
🔹 کارروائی: پولیس نے دفعہ 302 (قتل) اور چائلڈ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔
🔹 مدرسہ سیل کر دیا گیا ہے اور 160 سے زائد بچوں کو ان کے خاندانوں کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
🔹 عوامی ردعمل: مقامی افراد نے سڑک بلاک کر کے مظاہرہ کیا اور انصاف کا مطالبہ کیا۔



📢 “دی مردان ٹائمز” پر ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ ایسے ظالم عناصر کو سخت ترین سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی معصوم بچہ ایسے ظلم کا شکار نہ بنے۔



🔖 :

#سوات










سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں مدرسے کے استاد کا 14 سالہ طالبعلم فرحان پر مبینہ ت ش دد، طالبعلم جان کی بازی ہار گی...
22/07/2025

سوات: خوازہ خیلہ کے علاقے چالیار میں مدرسے کے استاد کا 14 سالہ طالبعلم فرحان پر مبینہ ت ش دد، طالبعلم جان کی بازی ہار گیا۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے خوازہ خیلہ اسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس نے مدرسے کے دو اساتذہ کو حراست میں لے کر تفتیش شروع کر دی

15/07/2025
👍👍👍
14/07/2025

👍👍👍

13/07/2025

یااللہ پختونخوا میں یہ معدنیات کیوں پیدا کیئے ہیں کاش یہ پنجاب میں ہوتے تو زندگی سکون سے گزارتے۔۔

13/07/2025

پختونخوا کے لوگ آمن کے لیے ترس رہے ہیں ۔۔۔

21/05/2025

‏آج اڈیالہ میں عمران خان کا توشہ خانہ 2 کا ٹرائل شروع ہوا ہے رات ہی پتہ چلا تھا تو آج عظمیٰ خان اور نورین خان کو اندر جانے دیا ہے عمران خان نے جج سے سخت احتجاج کیا ہے کہ یہ کیسا اوپن ٹرائل ہے کہ میری فیملی کو کرنل روک رہا ہے
(علیمہ خان)

سوشل میڈیا پر پاکستان آرمی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز پوسٹس وائرل کرنے پر متعدد افراد کے خلاف...
15/05/2025

سوشل میڈیا پر پاکستان آرمی اور چیف آف آرمی اسٹاف کے خلاف نازیبا اور اشتعال انگیز پوسٹس وائرل کرنے پر متعدد افراد کے خلاف پیکا ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا اکاؤنٹس بشمول:

1. فواد خٹک
2. نعمان خان
3. سردار اعظم خان (PTI)
4. رومان شاہ
5. سوشل میڈیا PK55
6. شہباز گڑھی نیوز
7. پی ٹی آئی پاکستان
8. انور شاہ خان

ان اکاؤنٹس کے ذریعے ایسے بیانات اور مواد پھیلایا جا رہا تھا جس سے پاکستان کی سلامتی، اداروں پر اعتماد، اور بھارت کے ساتھ جاری کشیدگی کے دوران عوامی جذبات کو اشتعال دلانے کا خطرہ تھا۔ ان تمام اکاؤنٹس کے خلاف باقاعدہ شواہد اکٹھے کیے گئے ہیں اور ادارے نے ان کی تفصیلات درج ذیل حاصل کر لی ہیں:

* *فواد احمد* ولد نامعلوم، ساکن لوند دوڑ
* *نعمان خان* ولد گل چمن، ساکن کنڈرے، گھڑی کپورہ
* *سردار اعظم* ولد محمد اعظم، ساکن گھڑی دولتزئی
* *رومان شاہ* ولد نامعلوم، ساکن شریف آباد وارڈ نمبر 5-6، تخت بھائی
* *محمد ابوذر* ولد نامعلوم، ساکن چینی، رستم
* *خلیل الرحمٰن* ولد نامعلوم، ساکن شہباز گڑھی
* *حضرت حسین* ولد نامعلوم، ساکن دارالعلوم، گجرات
* *انور شاہ* ولد انور علی، ساکن کاٹلنگ روڈ، باجے کلے

تمام مشتبہ اکاؤنٹس کے اسکرین شاٹس اور ڈیجیٹل شواہد متعلقہ اداروں کے پاس محفوظ کر لیے گئے ہیں، اور قانونی کارروائی جاری ہے۔

Address

Mardan Bank Road
Mardan
3953

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Mardan Times posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share