
04/05/2024
بریکنگ نیوز
غذاباچہ ڈسٹرک پروگرام آفیسر تعینات،
ایلیمنٹری اینڈ سیکینڈری ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ESEF) کی جانب سے غذا باچہ کو ضلع صوابی میں بطور "ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر" (DPO Swabi) تعنیاتی کر دیا گیا۔جس پر ایجوکیشن دیپارٹمینٹ کے مختلف اساتذہ تنظیموں پرنسپل،HM/SS/IPE,اور SOA صوابی کی جانب سے مبارک باد اور خیر مقدم کیا گیا ۔🎉
اعزاز کی بات ھے کہ غذا باچہ ایجوکیشن ڈیپارٹمینٹ میں مختلف انتظامی پوسٹوں پر کام کا تجرںہ رکھتے ہیں۔1996 میں ریاضی میں ماسٹر ڈگری کے بعد پرائیویٹ ادارے میں بطور معلم رھے۔اس کے بعد 6 سال تک دانش ماڈل سکول کڈی میں بطورے پرنسپل رھے۔2002 میں PCS کے ذریعے بطورے SST GGHS Thandkoi تعینات ھوئی۔اور 12 سال تک درس وتدریس سے وابستہ رھے۔اسی دوران جاپان JECA کی تعاون سے NISTE میں ریاضی اور فزکس میں 4 ماہ کی خصوصی ٹرینینگ حاصل کی جسکے نتیجہ میں جماعت دھم میں ریاضی جیسے خشک مضمون میں مسلسل 10 سال تک 100 فیصد نتیجہ ریا۔اسی دوران سابقہ DEO جمند دوست صاحب کے ھاتھوں Best Teacher کا ایوارڈ سے نوازہ گیا۔اسی ہی سکول میں بطور انچارج پرنسپل بھی رھے۔پھر 2014 میں DEO آفس میں بطور ADEO P&D تین سال تک کام کیا, اسی دوران KPK حکومت کی طرف سے پہلی بار سرکاری سکول کو کثیر تعداد میں "Adem Smith" اور DIFD نے کنڈیشنل گرانٹ کی صورت میں کثیر رقم دیا۔اسی دوران پورے ضلع میں شب و روز محنت کی اور ہائیر سیکینڈری،ہائی،مڈل اور پرائمری سکول بنے جو اتنے زیادہ تعداد میں صوابی کی تاریخ میں پہلے نہیں بنے۔اور 10 سال بعد پہلی دفعہ ضلع صوابی کے سکولوں کے غیر فعال پیرنٹ ٹیچر کونسل تنظیم ( PTC ) کو باقاعدہ قانون کے مطابق شفاف الیکشن کراکے فعال کیا گیا اور صوبے میں نمایا رھے۔اسی میدان میں بھی دوسرے ضلعوں سے آگے رھے۔اور صوبے کی سطع پر کنڈیشنل گرانٹ کی یوٹیلائیزیشن میں صوابی نمایا رھا۔2017 میں سبجیکٹ سپیشلسٹ SS کی پوسٹ پر ترقی ھوئی اور تقریبان 3 سال SDEO لاھور رھے۔اور اپنے تحصیل میں نمایا اصلاحات کی، جس میں خاص کر جولی فونیکس ( Joly Phoenix ) طریقہ تدریس کو Pilot Project کے طور پر اپنے تحصیل لاھور میں متعارف کرانا جس میں نرسری لیول/پلے گروپ کے بچوں کو پڑھانا۔جس کیلئے اساتذہ کو خصوصی ٹرینینگ میں دلچسپی لی۔سکولوں کی صفائی سترائی میں نمایا کردار ادا کیا۔جو آج تک یاد ھے اور بچے مستفید ھو رھے ہیں۔2019 میں دوبارہ درس وتدریس کے شعبے سے وابستہ رھے اور GHSS کھنڈہ میں بطور SS کام کیا۔اور اسی دوران سکول ھذا کے انچارج پرنسپل بھی رھے۔جسکے دوران بھی بچوں کی صلاحیتوں کو ابھارنے کے عملی اقدامات کئے جو اس سے پہلے نہیں ھوئے۔ہائیر سیکینڈری بچوں کیلئے ایل۔ای۔ڈی ( LED ) کا احتمام کیا گیا۔جو طلباء کے پڑھائی کے دوران بڑی کار آمد ھے۔سکول داخلہ مہم میں بھی نمایا کردار ادا کیا۔
سپورٹس کے میدان میں بھی غذا باچہ نمایا اعزازات جیت چھکے ہیں جس میں کرکٹ اور بیڈ مینٹن شامل ھے جو ریجن کی سطح تک کھیل چھکا ھے۔اور صوابی ویٹرن کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی رھے جس کو یہ اعزاز حاصل ھے کہ kpk کی سطح پر دو بار چیمپئین رہںے۔سماجی میدان میں بھی بطور سوشل ورکر خدمات انجام دے رھے ہیں۔کڈی ویلفئیر سوسائٹی اور SBRC صوابی میں بطور سماجی کارکن بھی خدمات پچھلے 28 سے انجام دے رہا ھے۔اور اصلاحی جرگہ ویلج کونسل کڈی کے بھی ایک فعال ممبر ھے۔اور گاوں کی صفائی یتیموں ، مسکینوں ، بیواؤں اور نادار طلباء کی ویلفیئر کیلئے ہر وقت کوشاں رہتے ہیں۔2005 میں پاکستان کی تاریخ کے بد ترین زلزلہ کی Rescue کے کاموں میں "الخدمت فاؤنڈیشن" کے شانہ بشانہ رضاکارانہ طور کام کیا۔
امید ھے اور دعاء کرتے ہیں کہ بطور "ڈسٹرکٹ پروگرام آفیسر" صوابی کیلئے نیک شگون اور کار آمد ثابت ھو۔