16/08/2026
مردان: تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی، جوا بازی میں ملوث 04 ملزمان گرفتار، داؤ پر لگی 18,020 روپے نقدی اور تاش برآمد
تفصیلات:
تھانہ سٹی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے جوا بازی میں ملوث 04 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں ممتاز ولد صفدر سکنہ کاروان روڈ، شاہ زیب ولد قیوم خان سکنہ باغِ ارم، افتخار ولد کریم سکنہ شوگر ملز روڈ اور تحسین اللہ ولد وحید اللہ سکنہ میروس شامل ہیں۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے داؤ پر لگی 18,020 روپے نقدی اور تاش برآمد کرکے تحویل میں لے لی گئی۔
ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جا رہی ہے۔