18/08/2025
(((---گدون میں کلاوڈبرسٹ کا افسوسناک واقعہ---)))
(12گھر ڈوبنے اور 15افرادکے جاں بحق ہونے کے اطلاعات)
صوابی:ڈپٹی کمشنر صوابی نصراللہ خان نے کہاہے کہ گدون کے علادالاوڑی گدون میں کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے 12 گھر ڈوب چکے ہیں۔گاوں میں 15 افراد کے جاں بحق ہونے کی اطلاعات ہیں۔کلاوڈ برسٹ کی وجہ سے پانی کا بہائو بہت تیز ہےپہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے مختلف مقامات پر لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔ہری پور اور مردان سے بھی ریسکیو ٹیموں کو بلالیاگیا ہے۔ہسپتال میں انتظامات،ادویات،کیمپ،سب کی تیاری مکمل ہے ۔رضاکارانہ طور پر لوگ متاثرہ افراد کی مدد کیلئے نکلیں۔وزیراعلیٰ اور چیف سیکرٹری صورتحال خود مانیٹر کررہے ہیں۔
ڈپٹی کمشنر صوابی نصر اللہ خان