Daily Sirdaryaab Mardan

Daily Sirdaryaab Mardan ہر خبر سے با خبر رکھنے اور حقائق سے آگاہ کرنے کیلئے حا?

09/07/2021

365 دنوں میں 215 دن عدالتیں بند اور صرف 150 دن کھلی، یہ رہا آپکے انصاف دینے کا اسلامی جمہوریہ پاکستان

منظور پشتون کے کہنے کے مطابقپه ګابه سریز کې د پینځم ټولګی په کتاب کې د بوینر سپکاوی د ټولو پښتنو سپکاوی دا.مونږ یو خلق ی...
21/07/2020

منظور پشتون کے کہنے کے مطابق
په ګابه سریز کې د پینځم ټولګی په کتاب کې د بوینر سپکاوی د ټولو پښتنو سپکاوی دا.
مونږ یو خلق یو او د پښتونخوا وطن د یو کلی سیمې سپکاوی او بدامنی نه برداشت کاوو او په شریکه ئې ځواب وایو.
د دې ریاست د فلمونو ‌‌‌‌‌‌ډرامو نه راوخله تر نصاب کتابونو پورې په ټولو کې وار په وار دا پښتنو نسلی پروفائلینګ کیګی، د حرکتونه د پیرانګی د دور نه راوخله تر د اوس ریاست پورې راوان دی.
انشاءالله پښتنه به د یو بل سرا اتفاق کوو او د ټولو مسلو به خپل وطن پاکاوو

مردان،ملزم چاہے کتنا ہی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا، تھانہ کاٹلنگ پولیس نے چھ مہینے پہلے گمشدہ شخص ک...
21/07/2020

مردان،ملزم چاہے کتنا ہی ہوشیار کیوں نہ ہو قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتا،
تھانہ کاٹلنگ پولیس نے چھ مہینے پہلے گمشدہ شخص کا سراغ لگا لیا، بیوی نے اپنے شوہر کوقتل کرکے گمشدگی کا ڈرامہ رچایا۔
پولیس نے اپنی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مقتول کی قتل شدہ لاش برآمد کر کے راز سے پردہ پاش کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق مورخہ3جولائی 2020کو مسماۃ ممپری زوجہ رحیم زادہ سکنہ سنڈوکہ سوات حال نرئے پل جبہ کاٹلنگ نے اپنے شوہر کی گمشدگی کی رپورٹ تھانہ کاٹلنگ میں درج کراتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میرا شوہر دماغی مریض ہے جو کہ اکثر کئی مہینوں تک گھر سے غائب رہتا ہے اور اب تقریبا 06مہینے ہوگئے ہیں کہ وہ گھر نہیں آیا، مدعی کی رپورٹ پر تھانہ کاٹلنگ پولیس نے انکوائری کا آغاز کیا اور کیس کا مختلف زاویوں سے جائزہ لیتے ہوئے مقتول رحیم زادہ کے بیٹے داؤد کو گرفتار کرکے شامل تفتیش کیاجس نے دوران انٹاروگیشن راز سے پردہ پاش کرتے ہوئے پولیس کو بتایا کہ میری والدہ اور والد کے چچا زاد بھائی باور خان ولد عمر غنی سکنہ سوات حال عالم گنج کاٹلنگ کا آپس میں غیر شرعی تعلقات تھے جس کے لیے باور خان نے سوات سے نقل مکانی کر کے عالم گنج کاٹلنگ میں رہائش اختیار کی، جس کا ہمارے گھر آنا جانا رہتا تھا، وقوعہ کے روز میرے سمیت باور خان اور میری والدہ نے مقتول والد کو راستے سے ہٹانے کا منصوبہ بنایا اور ہم تینوں نے مل کر مقتول کو رسی کی مدد سے موت کے گھاٹ اتار دیاجس کوہم نے اپنے گھر کے قریب آراضیات گل صدبرگ میں دفنا یا۔ پولیس نے گرفتار ملزم کی نشاندہی پر مقتول کی لاش کو برآمد کر کے پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال بھیجوا یا جبکہ گرفتار ملزم کے 02شریک واردات ساتھیوں ممپری اور باورخان کی گرفتاری کیلئے پولیس کا سرچ آپریشن جاری ہے جو کہ جلد متوقع ہے۔

21/07/2020
کوہاٹ میں گرفتارمیگا فراڈ کی وارداتوں کے مرتکب جعلی میجر کے قبضے سے 6قیمتی گاڑیاں،خود کار اسلحہ،سیکیورٹی فورسز کی وردی،م...
21/07/2020

کوہاٹ میں گرفتارمیگا فراڈ کی وارداتوں کے مرتکب جعلی میجر کے قبضے سے 6قیمتی گاڑیاں،خود کار اسلحہ،سیکیورٹی فورسز کی وردی،ملٹری نشانات، ملکی و غیر ملکی جعلی کرنسی،بلیک ڈالر،درجنوں بنک چیک،متعدد شہریوں کے پاسپورٹ اور جعلی دستاویزات برآمد کرکے تحویل میں لئے گئے ہیں۔زیر حراست ماسٹر مائنڈ ملزم پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف شہروں میں لوگوں کو جعلسازی کے ذریعے لوٹنے کی لاتعداد وارداتوں میں ملوث ہے۔ملزم نے ابتدائی پوچھ گچھ میں نوسربازی کی کئی وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیا ہے۔گرفتار نوسر باز کو مقامی عدالت کے سامنے پیش کرکے مزید دو روزہ جسمانی ریمانڈ پر تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا گیا ہے جن سے مزید بھی اہم انکشافات متوقع ہیں۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کوہاٹ جاوید اقبال کے دفتر سے جاری معلومات کے مطابق گزشتہ روز کوہاٹ کے پوش علاقہ کے ڈی اے کوتل ٹاؤن شپ سے خفیہ معلومات اور مسلسل نگرانی کے بعد ایک کامیاب کاروائی کے دوران حراست میں لئے گئے جعلی میجر عامر حسین ولد احسان علی سکنہ پاڑا چنار کی نشاندہی پر مقامی تھانے کے ایس ایچ او عبدالرؤف نے پولیس نفری کے ہمراہ کے ڈی اے میں واقع ملزم کے رہائشی مکان سمیت مختلف مقامات پر چھاپہ مار کاروائیوں کے نتیجے میں مبینہ نوسر باز کے زیر قبضہ 6عدد قیمتی موٹر کارگاڑیاں،1 ایس ایم جی گن،25کارتوس،2چارجرز،میجر کے رینک لگے پاک فوج کی وردی،ملٹری نشانات،20ہزار روپے سے زائدکی پاکستانی،عراقی،ایرانی اور بھارتی جعلی کرنسی،یو ایس اے کے بلیک ڈالر،12عدد مختلف بنکوں کے چیک،پاکستانی شہریت رکھنے والے افراد کے 5عدد پاسپورٹ اور ملزم کے نام کے جعلی سٹوڈنٹ کارڈ اور دیگر دستاویزات برآمد کرکے تحویل میں لئے ہیں۔کوہاٹ کے پوش علاقے کے ڈی اے کوتل ٹاؤن شپ میں ایک عرصے سے رہائش پزیر ملزم عامر حسین کا تعلق پاڑا چنار سے ہے جوراولپنڈی اسلام آباد،پشاور،سوات،کوہاٹ،ہنگو اور پاڑا چنار میں دھوکہ دہی کے ذریعے لوگوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہے۔مبینہ ملزم رینٹ پر گاڑیاں حاصل کرکے ان گاڑیوں کو مختلف شہروں میں فروخت کرنے کی وارداتوں میں بھی ملوث ہے جبکہ شاطرملزم عوام کو دھوکہ دینے کیلئے پاک آرمی کی وردی پہن کر خود کو حساس ادارے کا میجر ظاہر کرتا تھا اور حساس ادارے کا جعلی کارڈ بھی بنارکھا تھا۔پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ شخص لوگوں کو بیرون ملک بھجوانے اور ملک کے سرکاری محکموں میں ملازمت دلوانے کا جھانسہ دیکر ان سے رقم بٹورتا تھا جبکہ موقع ملنے پر جعلی کرنسی کا استعمال بھی کرتا تھا۔پولیس نے عوامی شکایات کی تصدیق کے بعد مسلسل نگرانی کے نتیجے میں مبینہ نوسر باز عامر حسین کو حراست میں لیکر انکے خلاف تھانہ کے ڈی اے میں مقدمہ درج کرلیا ہے اور انہیں عدالت کے سامنے پیش کرکے انکا دو روزہ مزید جسمانی ریمانڈ حاصل کرکے تفتیشی ٹیم کے حوالے کردیا ہے جنکے خلاف تحقیقات کا دائرہ مزیدوسیع کردیا گیا ہے تاہم ابتدائی پوچھ گچھ کے دوران زیر حراست ملزم نے دھوکہ دہی سے لوگوں کو لوٹنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہونے کا اعتراف جرم کرلیا ہے اور ان سے دوران تفتیش مزید سنسنی خیزانکشافات کی توقع کی جارہی ہے۔

21/07/2020

شام پر ترکی کا راکٹوں سے حملہ

ترکی کے فوجیوں نے شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے القامشلی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔
شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق ترکی کے فوجیوں کی جانب سے شام کے صوبے الحسکہ کے علاقے القامشلی پر راکٹوں سے حملے میں کئی شامی باشندے زخمی ہوئے اور رہائشی مکانات کو نقصان پہنچا۔
ترکی کی وزارت دفاع نے کل اتوار کے روز کہا تھا کہ عراقی کردستان کے علاقے ھفتانین پر بھی فضائی حملہ کیا گیا ہے۔
ترکی کی فوج نے 27 مئی 2019 کو عراق کے شمال میں ترکی کی کردستان لیبر پارٹی ( پی کے کے) کی سرکوبی کیلئے آپریشن شروع کیا تھا۔
واضح رہے کہ بغداد نے بارہا شمالی علاقوں میں ترکی کی فوجی مداخلت کو عراق کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

21/07/2020

امریکہ کی صورت حال افغانستان سے بھی بدترہو گئی ہے۔ امریکی صدر

صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سختی سے کچلنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھیجنے کا اعلان کر دیا

واشنگٹن - احتجاجی مظاہروں کی وجہ سے امریکہ کی صورت حال افغانستان سے بھی بدترہو گئی ہے۔ صدر ٹرمپ نے نسل پرستی کے خلاف احتجاج کرنے والوں کو سختی سے کچلنے کے لیے قانون نافذ کرنے والے اہلکار بھیجنے کا اعلان کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکہ میں جاری حالیہ مظاہروں کی وجہ سے ملک کی حالت افغانستان سے بھی بدتر ہو گئی ہے۔

میڈیا بریفنگ کے دوران صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ احتجاجی مظاہروں کے نام پر ملک میں افراتفری پھیلانے والے امریکہ سے نفرت کرتے ہیں۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ امریکی صدر نے سیاہ فام شہری کے قتل کے بعد شروع ہونے والے مظاہروں کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکی ریاستوں میں گورنر، میئر اور سینیٹرز بھی مظاہرین سے ڈرتے ہیں۔ صدر ٹرمپ نے مظاہرین کو سختی سے کچلنے کے لیے سکیورٹی اہلکاروں کو بھیجنے کا اعلان کر دیا ہے۔

21/07/2020

قومی مشر ملک بسمہ اللہ آفریدی اور ان کے مشران ساتھی نمائندہ اقرار احمد کے سوال پر سخت چڑ چڑا ہوئے
نمائندہ خصوصی جمرود : تاریخی مقام باب خیبر پر احتجاجی دھرنے کے دوران نمائندہ پیام خیبر اقرار احمد نے قومی مشر بسمہ اللہ فریدی سے سوال کیا کہ آپ اور آپ کے مشران ساتھی یہ دھرنا کیوں دے رہے ہیں تو بسمہ اللہ آفریدی نے موقف اختیار کیا کہ میرا دشمنی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہ ے اس لئے ہم یہ دھرنا دے رہے ہیں اسی دوران اقرار احمد نے کراس سوال کیا اور کہا کے اگر آپ کی دشمنی اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ ہیں تو آپ جمرود میں واقعہ فوجی قلعہ کے مین گیٹ کے سامنے احتجاجی دھرنا کیوں نہیں دیتے ایسے سوالوں پر وہ چڑچڑا ہوئے اور انہوں نے طعنے دینا شروع کیے جی ہاں مطلب اگر آپ ان سے پیسے نہیں لیتے اور ان سے سیدھا سیدھا سوال کرتے ہیں تو یہ ہمیشہ کی طرح طعنے دینے پر آ جاتے ہیں ان کے ایسے سوچ سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ یہ مشران قوم کے خیر خواہ نہیں الحمداللہ کوم کوکی خیل اب آزاد کوم ہے اور کسی کا غلام نہیں یاد رکھیں کہ یہ ملک ان لوگوں کے ساتھ بیٹھا تھا جنہوں نے باعزت گھرانوں کی چار دیواری پامال کی ہے

ملک بسم اللہ آفریدی کا صحافی اقرار احمد کے سوال پر شدید غصے کا اظہار
21/07/2020

ملک بسم اللہ آفریدی کا صحافی اقرار احمد کے سوال پر شدید غصے کا اظہار

(ضلع مہمند ) خاصہ دار تنخواہوں کے بندش کیخلاف احتجاجی مظاھرے نویں روز سے جاری ۔ پشاور باجوڑ شاہراہ آٹھ گھنٹوں تک ہر قسم...
21/07/2020

(ضلع مہمند ) خاصہ دار تنخواہوں کے بندش کیخلاف احتجاجی مظاھرے نویں روز سے جاری ۔ پشاور باجوڑ شاہراہ آٹھ گھنٹوں تک ہر قسم ٹریفک کے لئے بندرکھا ۔ تپتی ہوئی دھوپ میں مسافروں ، مریضوں اور بچوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔ مظاہرین کا ہسپتال گیٹ سے مہمند راءفلز تک احتجاجی واک ۔ روڈ بندش سے تنگ مسافروں کا دھرناکے خلاف احتجاجی مظاہرہ ۔ حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی ۔ حکومت کئی دنوں سے جاری احتجاجی مظاہرین سے مذاکرات کرکے شاہراہ کو آمدورفت کے لئے فوری کھول دی جائے(مسافر)خاصہ دار کے تنخواہوں سمیت قبائلی مراعات بحالی تک احتجاج جاری رہے ینگے ۔ احتجاجی مظاہرین ۔

گزشتہ ماہ خاصہ دارتنخواہوں کے بندش کے وجہ سے نویں روز سے ہیڈکوارٹر غلنئی کے مقام پر مہمند کے مختلف اقوام حلیمزئی،خوئیزئی ،بائیزئی ،ترکزئی،اتمان خیل اور صافی کے عوام اور مشران نے احتجاجی کیمپ اور دھرنا جاری رکھا ۔ اور پشاور باجوڑ شاہراہ کو آٹھ گھنٹے تک ہر قسم آمدو ر فت کےلئے بند رکھا ۔ اور مین شاہراہ پر ٹائر یں جلاکر حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ۔ مظاہرین نے احتجاج کے مقام اے ایچ کیوہسپتال گیٹ سے مہمند راءفلز تک احتجاجی واک کیا ۔ اور حکومت سے قبائلی مراعات اور خاصہ دار تنخواہوں کی بحالی کا بھر پور مطالبہ کیا ۔ جبکہ دوسری طرف تپتی ہوئی دھوپ اور احتجاج میں پھنسے ہوئی مسافروں نے انتظامیہ کے مین گیٹ کے سامنے احتجاج کیا ۔ ۔ انتظامیہ اور پولیس کے خلاف شدید نعرہ بازی کی ۔ مسافروں کا کہناتھا ۔ کہ تقریباََ نو دنوں سے احتجاج جاری ہے ۔ مگر انتظامیہ ٹس سے مس نہ ہوئی اور نہ کئی دنوں سے جاری احتجاج میں مسافروں کے مشکلات کا احساس ہوا ۔ انہوں نے انتظامیہ اور پولیس سے مظاہرین کے ساتھ فوری مذکرات کا مطالبہ کیا ۔ جبکہ گزشتہ روز احتجاجی دھرنا انتہائی سخت رہا ۔ اور کسی قسم ٹرانسپورٹ کو پاس کرنے کے اجازت نہ دیتے رہے ۔ نو دن سے جاری احتجاجی مظاہرین کا کہنا ہے کہ تنخواہوں سمیت قبائلی عوام کی مراعات کے فوری بحالی اور قومی مشران کے خدمات کے اعتراف کیا جائے ۔ مظاہرین نے مسافروں کے مشکلات کے پیش نظر چا ر بجے شاہراہ کو آمد ورفت کے لئے کھول دیا ۔ اور کل دوبارہ مذکورہ جگہ پراحتجاجی دھرنا جاری رکھنے کی ڈیڈ لائن دیدی ۔ انہوں نے مطالبات حل ہونے تک احتجاجی دھرنے جاری رکھنے کا اعلان کیا .

19/07/2020

زلفی بخاری

وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے باوجود پاکستان مسلم لیگ نون کے سربراہ سابق وزیراعظم نواز شریف خواجہ آصف اور احسن اقبال خود متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اقامہ ہولڈر ہیں,زلفی بخاری

دوسروں پر الزام تراشی کے بجائے احسن اقبال خود اپنے گریبان میں جھانکیں ،زلفی بخاری

سیاسی دروغ گوئی کی بھی کوئی شرم ہوتی ہے کوئی حیا ہوتی ہے ،زلفی بخاری

احسن اقبال ہماری فکر چھوڑیں پہلے اپنے پہلے اپنے آقامون کا جواب دیں ،زلفی بخاری

ہمارا مرنا جینا پاکستان میں ہے،زلفی بخاری

وزیراعظم پاکستان عمران خان عالمی شہرت یافتہ قومی ہیرو ہیں جن کے اثاثے پاکستان میں ہیں،زلفی بخاری

عمران خان نے پاکستان کے عوام کو مفاد پرست سیاسی مافیا کے چنگل سے نجات دلانے اور ملک کو ترقی کی شاہراہ پر گامزن کرنے کا تہیہ کر رکھا ہے،زلفی بخاری

پاکستان مسلم لیگ نون کی قیادت مفرور ہے ،زلفی بخاری

پاکستان کو لوٹ کر بیرون ملک دولت کے انبار لگانے والے اور کرپشن کے ریکارڈ قائم کرنے والے خود منہ چھپاتے پھر رہے ہیں ،زلفی بخاری

وزیراعظم پاکستان عمران خان کی قیادت میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت نے عوامی مفادات کے تحفظ کے لئے کرپٹ مافیا کے خلاف اعلان جنگ کر رکھا ہے،زلفی بخاری

ملک سے فرار ہم نہیں ہو رہے جہنوں نے لوٹ مار کی وہ بیماری کے بہانے سے چھپتے پھر رہے ہیں،زلفی بخاری

ہم نے پاکستان کو ایک عظیم معاشی قوت بنانے کا عزم کر رکھا ہے اور سیاسی گماشتے ہمیں اس اپنے اس عظیم مقصد سے دور نہیں کر سکتے.زلفی بخاری

Address

C-23, CMH Plaza, Pakistan Chowk
Mardan
23200

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Daily Sirdaryaab Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Daily Sirdaryaab Mardan:

Share