Hilal Studio Mardan

Hilal Studio Mardan Mardan Electronic Media & Photojournalist Association Mardan

02/08/2025
02/08/2025
Required graphic designer, Photoshop, Inpage, MS Office & Online work etc for Shop Contact whatsapp: 0345-9337819
31/08/2024

Required graphic designer, Photoshop, Inpage, MS Office & Online work etc for Shop
Contact whatsapp: 0345-9337819

‏خیبرپختونخوا حکومت کی جانب ٹریفک جرمانوں میں تبدیلی.
31/07/2024

‏خیبرپختونخوا حکومت کی جانب ٹریفک جرمانوں میں تبدیلی.

AFAF Cooking Oil Malaysia for Sale (20 Ltr) Can Available Contact on whatsapp 03135968883
07/09/2023

AFAF Cooking Oil Malaysia for Sale
(20 Ltr) Can Available
Contact on whatsapp 03135968883

22/10/2022
ضلعی پولیس مردان کی جانب سے فاطمید فاونڈیشن، فرنٹئیرفاونڈیشن اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے پولیس لائن میں تین روز...
17/02/2022

ضلعی پولیس مردان کی جانب سے فاطمید فاونڈیشن، فرنٹئیرفاونڈیشن اور مردان میڈیکل کمپلیکس کے تعاون سے پولیس لائن میں تین روزہ بلڈ ڈونیشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس کا افتتاح آئی جی پی خیبر پختو نخواہ معظم جاہ انصاری نے کیا۔
اس موقع پر ریجنل پولیس آفیسر یاسین فاروق، ممبران صوبائی اسمبلی ملک شوکت، امیر فرزند،ظاہر شاہ طورو،کمشنر مردان سید عبدالجبار شاہ، ڈپٹی کمشنر عارف اللہ حبیب،ضلعی پولیس سربراہ ڈاکٹر زاہد اللہ، مردان بارکونسل کے صدر وممبران،ڈی آرسیز چیئرمین وممبران،تاجر برادری،صحافی برادری،فاطمید اور فرنٹئیر فاونڈیشنز کے چیئرمین وممبران سمیت پولیس افسران اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے معززین کے علاوہ تھیلیسیمیا جیسے موضی مرض میں مبتلا بچوں نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔
اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختونخواہ معظم جاہ انصاری نے کہا کہ زندگی کا اصل مقصد انسانیت کی خدمت کرنا ہے۔ خون کے عطیات دینا صدقہ جاریہ ہے جس سے کسی ضروت مند انسان کی قیمتی جان بچائی جاسکتی ہے، انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا پولیس نے وطن عزیز کی خاطر بیش بہا قربانیا ں دی ہیں اور اب انشاءاللہ اپنے وطن کے بچوں کے لئے بھی خون کی عطیات دینگے، یہ ہمارے قوم کے بچے ہیں انہی بچوں میں سے آنے والے وقت میں ڈاکٹرز،انجنئیرز، پولیس اور کارآمد انسان بن کر ملک کی ترقی و خوشحالی میں اپنا کردار ادا کریں گے۔
آئی جی پی نے کہا کہ یہ حکومت وقت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ تمام محکموں اور سول سوسائٹی کو ایک پلیٹ فارم پر لاکرصحت اور تعلیم کی سہولیات کو آگے بڑھائے اور پاکستان کے ایک ایک بچے کومحفوظ کار آمد اور ذمہ دار فرد بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
آئی جی پی نے کہا کہ صوبہ بھر میں منشیات کے خاتمے اور اسمیں ملوث عناصر کی سرکوبی کے لیے نیشنل ایراڈیکیشن (NET)کیٹیمیں بنائی گئی ہیں جس نے اب تک ایک ہزار کلو گرام آئس، 5ہزار کلو گرام سے زائد ہیروئن، 26 ہزار کلو گرام چرس، لاکھوں کی تعداد میں شراب کی بوتلیں برآمد کی ہیں اور اس گھناﺅنے کاروبار میں ملوث بہت سے منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔جو نوجوان نسل کو ایک پر امن اور منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے میں مثبت تبدیلی لائے گی۔
انہوں نے اپنے پیغام میں واضح کیا کہ ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کرنے کے لئے معاشرے کا ہر ایک فرد اپنی ذمہ داری قبول کریں اور اپنی آنے والی نسلوں کو ہر قسم جرائم اور منشیات سے پاک ماحول فراہم کرنے میں اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔
بلڈ ڈونیشن کیمپ میں آر پی او مردان یاسین فاروق، ڈی پی او ڈاکٹر زاہداللہ،ڈی ایس پی عدنان اعظم اور پولیس جوانوں کے علاوہ عوام الناس نے بھی حصہ لیتے ہوئے خون کے عطیات دئیے۔

مورخہ:15دسمبر2021(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)*مردان، پولیس ہسپتال کا تیسرا کامیاب سال مکمل، پولیس لائن میں...
15/12/2021

مورخہ:15دسمبر2021
(خیبر پختونخوا پولیس ضلع مردان، آئی پی آر)

*مردان، پولیس ہسپتال کا تیسرا کامیاب سال مکمل، پولیس لائن میں پُر وقار تقریب منعقد۔*
*ضلعی پولیس مردان اہلکاروں اور شہدائے پولیس کے ورثا ء کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدمات اٹھا رہی ہیں جن میں شہدائے پولیس کے ورثاء اور حاضر سروس پولیس افسران و اہلکاروں کا طبی معائنہ،الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، فری ادویات کی فراہمی اور لیبارٹری ٹیسٹ شامل ہیں۔ ہماری کوشش ہے کہ پولیس ہسپتال کو مزید سہو لیات و آلات سے آراستہ کریں۔ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق*

تفصیلات کے مطابق پولیس لائن میں پولیس ہسپتال کاتیسرا کامیاب سال مکمل ہونے پر ایک پُر وقار تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مہمان خصوصی ڈی آئی جی مردان ریجن یاسین فاروق،ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ،انچارج ہسپتال ڈاکٹر افتخار احمدو دیگر ڈاکٹرز سمیت پولیس افسران نے شرکت کی۔
ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ نے پولیس ہسپتال کے متعلق بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ ضلع مردان میں پولیس ہسپتال کا قیام ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔یہ ہسپتال پولیس افسران و اہلکاروں اور خاص کر شہدائے پولیس کے ورثا ء کی فلاح و بہبود کیلئے عملی اقدمات اٹھا رہی ہے۔جن میں طبی معائنہ،الٹرا ساؤنڈ، ای سی جی، فری ادویات کی فراہمی اور لیبارٹری ٹیسٹ شامل ہیں۔
اس موقع پر ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پولیس ہسپتال میں بلا معاوضہ خدمت خلق کے جذبے سے خدمات سر انجام دینے والے تمام ڈاکٹرز، پولیس ہسپتال کیلئے ادویات اور ویلفیئر فنڈ کیلئے عطیات دینے والے مخیر حضرات کا پولیس ہسپتال کیلئے اہم رول ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے ان کے خدمت خلق کے جذبے کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ پولیس ہسپتال کی بہتری کیلئے مزید سہولیات سے آراستہ کرنے کیلئے اقدامات اٹھائے جائینگے۔
تقریب کے آخر میں ڈی آئی جی مردان یاسین فاروق نے تمام ڈاکٹرز و سٹاف کو تعریفی اسناد اور اعزازی شیلڈز دیئے اور تما م شرکاء کے ہمراہ تیسری سالگرہ کی کیک کاٹ کر پولیس ہسپتال کی مزید کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

مردان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پرلیڈی ڈاکٹر ...
02/12/2021

مردان ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر جاوید اقبال نے فزیوتھراپی ڈیپارٹمنٹ کا افتتاح کردیا اس موقع پرلیڈی ڈاکٹر ساجدہ، ڈاکٹر سید محمد طارق،سرجن ڈاکٹر سجاد حسین ودیگر ڈاکٹروں کے علاوہ مردان پریس کلب کے سابق صدر مسرت خان عاصی اور ایم بشیر عادل نے بھی شرکت کی۔

Today on 1st Dec 2021 at Mardan.
01/12/2021

Today on 1st Dec 2021 at Mardan.

Address

Hilal Photo Studio Shamsi Road Opp: TMA Mardan Kp
Mardan
23200

Telephone

+923459337819

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Hilal Studio Mardan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Hilal Studio Mardan:

Share