19/06/2026
انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
جمعہ کی رات تہجد ک دوران تحجد گزار کی روح پرواز کر گئی۔
مسجد مشال خان آج فجر کی نماز کے وقت پانچ وقت نماز گزار، پابندی سے تحجد گزار ملک گل محمد کاکا مرحوم کی راہ تکتی رہ گئی۔ جمعہ کی نماز مسجد ان کی موجودگی سے محروم ہو گئی۔ مسجد میں انکا انا ہمیشہ کے لیے بند ہو گیا۔😥
ہم اکثر رہ میں کھڑے ہوتے اور ملک کاکا نماز کے لیے اتے تو ہمارے پاس رکھتے، ایک انوکھے انداز میں کہتے،
"زما د ڈغرے پکے سوک شتہ؟" (میرے مقابلے والا کوئی ہے؟)
میں کہتا ہماری اتنی جرآت کہاں؟ ایک تو آپ کلی کے ملک اوپر سے ہر وقت پستول لوڈ(از راہ مزاق)۔ ہم جان کی امان چاہتے ہیں۔
کھل کر ہنس دیتے اور مسجد کی طرف بڑھ جاتے۔
عمر +100 سو سال سے اوپر لیکن موت تک کسی کے محتاج نہ ہوئے۔
ایک مظبوط شخص جو ہر قسم کی حالت سے ہنس کر گزر گئے۔
ہمارے دادا جیسے، چچا جیسے، ایک دوست جیسے۔
ہمارا گاؤں برکتوں سے محروم ہو گیا
اللّٰہ مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور انہیں جنت میں اعلی مقام عطا فرمائے۔
آمین
جنازہ آج پانچ بجے عصر کے وقت بمقام مشال خان کلے شیرو میں ادا کیا جائے گا۔