Gujar garhi news

Gujar garhi news Like our page for more update

مردان: رات گئے ملاکنڈ چوک میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں ناصر علی شاہ ولد مراد خان، ساکن گوجر گڑھی جاں بحق ہو گئے۔ ر...
13/01/2026

مردان: رات گئے ملاکنڈ چوک میں موٹر سائیکل حادثے کے نتیجے میں ناصر علی شاہ ولد مراد خان، ساکن گوجر گڑھی جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122۔

مردان: اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور جاں بحق شخص کو ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا۔

مردان: ریسکیو 1122 میڈیکل ٹیم نے جاں بحق شخص سے ملنے والی نقد رقم، موبائل فون اور دیگر ضروری سامان امانتاً محفوظ کر لیا۔

عرفان 30 دسمبر 2025 کو مردان سے لاپتہ ہوا ہے۔ذہنی طور پر بچہ اسپیشل ہے،تمام رشتےدار اور گھر والے دن رات جگہ جگہ تلاش کرر...
07/01/2026

عرفان 30 دسمبر 2025 کو مردان سے لاپتہ ہوا ہے۔
ذہنی طور پر بچہ اسپیشل ہے،تمام رشتےدار اور گھر والے دن رات جگہ جگہ تلاش کررہے ہیں لیکن عرفان نہیں مل رہا۔
انکی رہائش مردان کے علاقے مستری آباد میں ہے۔
برائے مہربانی اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شئیر کریں تاکہ عرفان اپنے پیاروں کو ملے ۔
کسی بھی اطلاع کے لئے نیچے درج نمبر پر وٹس ایپ کریں۔
خیبرپختونخواہ بھر کے تمام دوستوں سے اپیل ہے ضرور مدد کریں۔
اور تمام شیلٹرز سے خاص طور پر درخواست ہے کہ اگر بچہ آپکے پاس ہو تو نظر کرم فرمائیں۔
03162529829

6 Jan 2026

05/01/2026
گوجر گڑھی کا مردان ڈسٹرکٹ کے ساتھ الحاق کے باوجود نادرہ ابھی تک گوجر گڑھی مردان کے لوگوں کے شناختی کارڈ میں پتے کے اندرا...
29/12/2025

گوجر گڑھی کا مردان ڈسٹرکٹ کے ساتھ الحاق کے باوجود نادرہ ابھی تک گوجر گڑھی مردان کے لوگوں کے شناختی کارڈ میں پتے کے اندراج میں تحصیل تخت بھائی لکھتاہیں۔اج اس کے لئے چئیرمن نادرہ کو لیٹر کیا جس نے جلد ٹھیک کرنے کی یقین دھانی کرائی ہے ۔

28/12/2025
12/12/2025

علاقہ گوجر گڑھی ضلع مردان میں جاری بدترین ظالمانہ بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خلاف شکایت
محترم جناب،
ہم اہلیانِ گوجر گڑھی ضلع مردان انتہائی شدید غم و غصے اور بے بسی کے عالم میں یہ خط لکھنے پر مجبور ہوچکے ہیں۔ ہمارے علاقے میں گزشتہ ایک سال سے 8 سے 18 گھنٹے تک کی مسلسل اور غیر منصفانہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جس نے عوام کی زندگی، روزگار اور کاروبار کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔
پسکو کی جانب سے علاقے کے ساتھ جس ظلم اور بےرحمی کا سلوک کیا جارہا ہے وہ کسی بھی صورت قابلِ قبول نہیں۔
گوجر گڑھی وہ علاقہ ہے جہاں بل باقاعدگی سے ادا کرتے ہیں، اس کے باوجود ہمیں بجلی چوری کے نام پر سزا دی جارہی ہے۔ یہ ظلم ہے، ناانصافی ہے اور انتظامی نااہلی کا کھلا ثبوت ہے۔
پسکو انتظامیہ اورافسران کی غفلت، لاپرواہی اور نااہلی نے ہمارے علاقے کو اندھیروں میں دھکیل دیا ہے۔
کنڈا کلچر اور بجلی چوری کے خلاف کارروائیاں صرف کاغذوں تک محدود ہیں۔
ناکارہ، بوسیدہ اور خراب ترسیلی نظام کو ٹھیک کرنے کی بجائے اپنی کمزوری کو چھپانے کے لیے لوڈشیڈنگ کو بہانہ بنایا جارہا ہے۔
لائن لاسسز کا بوجھ ناجائز طور پر غریب عوام پر ڈال کر ان کے ساتھ دشمنی کی جارہی ہے۔
ایک سال سے جاری لوڈشیڈنگ سے پورا علاقہ معاشی طور پر مفلوج ہوچکا ہے۔
منتخب نمائندوں (ایم این اے NA-29 اور ایم پی اے PK-59) سےسخت گلہ کرتے ہیں کہ گوجر گڑھی آپ کے حلقے کا اہم ترین علاقہ ہے
یہاں کے عوام نے آپ کو ووٹ دے کر منتخب کیا
لیکن عوام کے بدترین حالات کے باوجود آپ کی خاموشی سوالیہ نشان ہے
علاقہ ایک سال سے ظالمانہ لوڈ شیڈنگ کا شکار ہے لیکن عوام کی داد رسی کے لیے آپ کی طرف سے کوئی عملی قدم نظر نہیں آیا۔ یہ طرزِ عمل عوامی مینڈیٹ سے سراسر غفلت ہے۔
علاقے کی معاشی تباہی مسلسل لوڈشیڈنگ نےلوہار، درزی، مستری، کار مکینک ورکشاپس، چھوٹے کاروبارگھر کے چولہےطلبہ کی پڑھائی سب کچھ تباہ کر دیا ہے۔گوجر گڑھی کے سیکڑوں خاندان فاقہ کشی تک پہنچ چکے ہیں۔
یہ صورتحال ناقابلِ برداشت ہوچکی ہے۔
ہمارے دوٹوک مطالبات
گوجر گڑھی میں جاری ظالمانہ لوڈشیڈنگ کو فوری طور پر ختم کیا جائے۔
پسکو انتظامیہ کی غفلت، نااہلی اور جھوٹے بہانوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔
ایم این اے اور ایم پی اے کو اگر فرصت ملے تو حلقہ کےعوام کو جواب دیں کہ ایک سال سے علاقے کی تباہی کے باوجود عملی کردار کیوں ادا نہیں کیا گیا۔
علاقہ گوجر گڑھی کے عوام مزید اندھیروں میں نہیں جی سکتے۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ہم آئینی دائرے کے اندر رہتے ہوئے اپنا بھرپور احتجاج ریکارڈ کروانے پر مجبور ہوں گے۔
منجانب:
اہلیان گوجرگڑھی تحصیل و ضلع مردان

09/12/2025

ایم این اے نعیمہ کشور خان قومی اسمبلی کے اجلاس میں خیبر پختونخوا، خصوصاً مردان گوجرگڑھی اور ملحقہ علاقوں میں شدید گیس لوڈشیڈنگ کے مسئلے کو بھرپور انداز میں اُجاگر کیا
وزیرِ پیٹرولیم کی جانب سے یقین دہانی کرائی گئی کہ اب پورے ملک میں صبح 5 بجے سے رات 10 بجے تک گھریلو صارفین کے لیے گیس کی لوڈشیڈنگ نہیں ہوگی۔
Naeema Kishwar Khan

مردان: گوجر گڑھی مشکی کلے میں مبینہ ہوائی گولی لگنے سے 5 سالہ بچی شدید زخمی۔ ریسکیو1122مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخ...
22/11/2025

مردان: گوجر گڑھی مشکی کلے میں مبینہ ہوائی گولی لگنے سے 5 سالہ بچی شدید زخمی۔ ریسکیو1122

مردان:ریسکیو1122 میڈیکل ٹیم نے زخمی بچی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ایم ایم سی منتقل کر دیا۔

Address

Mardan

Telephone

+923139530100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Gujar garhi news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Gujar garhi news:

Share