
25/07/2025
🌟 مبارکباد 🌟
الحمدللہ! میرے عزیز دوست اور ساتھی عبدالواحد اب باقاعدہ ڈاکٹر عبدالواحد بن چکے ہیں! 🎓
انہوں نے University of Graz, Austria سے English and American Studies میں پی ایچ ڈی مکمل کی، اور اپنے تحقیقی مقالے:
“Narrating Islamophobia: Negotiating Culture, Ideology, and Identity in Anglophone Pakistani Fiction” کا کامیاب دفاع کیا۔
ان کے علمی سفر میں برطانیہ، اسپین اور اٹلی میں ریسرچ، انٹرن شپ اور اشاعت جیسی کامیابیاں شامل ہیں—جو ان کی محنت، وژن اور لگن کا منہ بولتا ثبوت ہیں۔
میں آج بھی وینس اٹلی اور مچیراتا (Macerata) میں گزارے گئے وہ قیمتی دن یاد کرتا ہوں جب ہم اکٹھے تھے — سیکھنے، جستجو، اور دوستی کے انمول لمحات ہمیشہ یاد رہیں گے۔
ہم سب کو ان پر فخر ہے۔ دعا ہے کہ ان کا مستقبل مزید کامیابیوں، عزت اور روشنی سے بھرپور ہو 🌺
– Dr. Ali Khan