Kp Weahter forecast

Kp Weahter forecast اس پیج پر آپ کو خیبرپختونخوا کے موسم بدلتی ہوئی صورتحال سے بروقت اگاہ کیا جاۓ گا۔چاہۓ آندھی،طوفان،ژالہ باری،بارش،دھند،برفباری،سموگ وغیرہ۔

01/10/2025

اکتوبر کا آغاز بارش ۔
آج صبح کے وقت
بونیر،سوات،ملاکنڈ،لوئر دیر،شانگلہ،صوابی،نوشہرہ،مردان کے بعض علاقوں میں گرج چمک اور تیز ہواؤن کیساتھ بارش ۔موسم خوشگوار

01/10/2025

اتوار سے خیبرپختونخوا میں بھی درجہ حرارت میں نمایاں کمی دیکھنے کو ملے گی اور باقاعدہ موسم خزاں کا آغاز ہو جائے گا اور رات کے اوقات میں سردی محسوس ہو گی ۔
کل سے 08 اکتوبر تک شمالی پہاڑوں پر برفباری کا امکان۔جن میں کالام،چترال،ناران،کاغان،کوہستان،اپر دیر کے پہاڑ شامل ہیں

01/10/2025

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران بارش،ژالہ باری، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

🔴محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں  آئندہ چند روز کے دوران بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔...
01/10/2025

🔴محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آئندہ چند روز کے دوران بارش، گرج چمک اور تیز ہواؤں کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج رات سے لیکر منگل کےدوران چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، سوات، بونیر، ملاکنڈ، باجوڑ، شانگلہ، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس، مانسہرہ، بٹگرام، تورغر، ایبٹ آباد ،ہری پور،مرادن،صوابی،چارسدہ،نوشہرہ،مہمند،پشاور،خیبر میں مختلف مقامات پر موسلا دھار بارش،ژالہ باری، گرج چمک اور تیز ہوائیں چلنے اور شمالی پہاڑوں پر برفباری کا قوی امکان ہے۔

◀اس کے علاوہ جمعہ رات یا ہفتے سے منگل کے دوران کوہاٹ، ہنگو، کرم، اورکزئی،بنوں،لکی مروت،ٹانک،ڈی آئی خان اور کرک کے مختلف علاقوں میں بھی بارش اور گرج چمک کے ساتھ تیز ہوائیں چلنے اور کچھ مقامات پر ژالہ باری کا امکان۔

🔴ممکنہ اثرات:
◀ آندھی یا جھکڑ چلنے سے درخت اور سائن بورڈز گر سکتے ہیں۔
◀نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے کا خدشہ۔
◀گرج چمک کے دوران بجلی کی فراہمی متاثر ہو سکتی ہے۔

♦شہریوں کے لیے ہدایات:
◀غیر ضروری سفر سے گریز کریں، خاص طور پر پہاڑی علاقوں میں۔
◀بجلی کے کھمبوں، درختوں یا کمزور عمارتوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں☔🌩۔

  بارشوں کا امکان ⛈️موسم گرما کا خاتمہ 😍🌩️اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مغربی کا طاقتور سلسلہ  #خیبرپختونخوا  میں داخل ہونے کا...
29/09/2025


بارشوں کا امکان ⛈️
موسم گرما کا خاتمہ 😍🌩️

اکتوبر کے پہلے ہفتے میں مغربی کا طاقتور سلسلہ #خیبرپختونخوا میں داخل ہونے کا امکان _ 02 سے 07 اکتوبر کے دوران مردان،ملاکنڈ،ہزارہ ڈویژن جبکہ 04 سے 07 اکتوبر کے دوران پشاور،کوہاٹ،بنوں،ڈی آئی خان ڈوژن میں شدید گرج چمک اور ٹھنڈی ہواؤں کے ساتھ بارش ، ژالہ باری اور شمالی پہاڑوں پر برفباری کی توقع 🌨️

اس سلسلے کے بعد۔ موسم گرما کا خاتمہ جبکہ موسم خزاں کی آمد ہوگی۔🌳🌲

♦ابھی سلسلے کی شدت میں تبدیلی جاری ہے 😊 🌩️ ⚠

29/09/2025

موسم گرما کا اختتام
بہت جلد:
02 سے 07 اکتوبر تک بالائی اور 04 سے 07 اکتوبر کے دوران میدانی اور جنوبی علاقوں میں بارشوں کا امکان۔

مغربی ہواؤں کی لہر کل  15 ستمبر کو صوبے میں داخل ہو گی اور 19 ستمبر  تک موجود رہے گی جسکے زیر اثر 15 ستمبر رات سے 19  کے...
14/09/2025

مغربی ہواؤں کی لہر کل 15 ستمبر کو صوبے میں داخل ہو گی اور 19 ستمبر تک موجود رہے گی جسکے زیر اثر 15 ستمبر رات سے 19 کے دوران چترال ، اپر & لوئر دیر،کوہستان،باجوڑ، سوات، بٹگرام ، ایبٹ آباد ،صوابی،مردان،چارسدہ،شانگلہ،تورعر،بونیر،ایبٹ آباد،ہری پور، مانسہرہ، پشاور، خیبر، نوشہرہ،مہمند میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش۔اور بعض علاقوں پر موٹی ژالہ باری کا امکان موجود رہے گا
جبکہ چترال،کوہستان،مانسہرہ کے بلند ترین پہاڑوں پر برفباری متوقع ہے ۔
اس کے علاوہ کوہاٹ،کرک،ہنگو،اورکزئی،کرم،شمالی و جنوبی وزیرستان میں ٹھنڈی ہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بعض علاقوں پر بارش کے 55 فیصد۔جبکہ بنوں،لکی مروت،ٹانک،ڈی آئی خان میں 45 فیصد امکانات۔

🔴نوٹ! باقی بارش برسائے یا نہ برسائے یہ اللہ تعالیٰ کے دست قدرت میں ہے ۔ ہم صرف پیشگوئی کرتے ہیں۔شکریہ۔
ADMIN:M.Hamza

 #خیبرپختونحواہ  کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں اور مغربی ہوا کا کم دباؤ موجود۔جس کی وجہ سے آج رات اور کل بھی چترال ...
01/09/2025

#خیبرپختونحواہ کے بیشتر علاقوں میں مون سون ہوائیں اور مغربی ہوا کا کم دباؤ موجود۔

جس کی وجہ سے آج رات اور کل بھی چترال (بالائی و زیریں)، دیر (بالائی و زیریں)، سوات، بونیر، مالاکنڈ، شانگلہ، باجوڑ، تورغر، ایبٹ آباد، مانسہرہ، بٹگرام، کوہستان (بالائی و زیریں)، کولائی پالس کوہستان، مردان، صوابی، ہری پور، پشاور، مہمند، چارسدہ، نوشہرہ، خیبر، کرم، کوہاٹ، ہنگو، بنوں، کرک، لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، ٹانک، شمالی و جنوبی وزیرستان کے اضلاع میں بارش، گرج چمک، آندھی اور تیز جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

مختلف مقامات پر کہیں کہیں تیز سے موسلادھار بارش کا بھی امکان ہے۔

⚠🔴ممکنہ اثرات اور ہدایات:

مقامی نالوں/دریاؤں میں سیلابی کیفیت پیدا ہو سکتی ہے۔

پشاور، نوشہرہ، ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ (شہری سیلاب) کا خدشہ ہے۔

پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ سے سڑکیں بند ہو سکتی ہیں۔

شدید بارش، آندھی، اور بجلی گرنے سے کچے گھروں کی چھتیں/دیواریں، بجلی کے کھمبے، سائن بورڈز، گاڑیاں اور سولر پینلز وغیرہ کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔

کسان حضرات کو ہدایت دی جاتی ہے کہ وہ موسمی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنی زرعی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی کریں۔

عوام، مسافروں اور سیاحوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ شدید موسم کے دوران خطرناک علاقوں میں سفر سے گریز کریں تاکہ اپنی جانوں کو محفوظ رکھ سکیں۔

30/08/2025

بنوں مین بارش

صوبے  خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے سب سے زیادہ بارش وسطی  علاقوں میں ریکارڈ کی جا ...
30/08/2025

صوبے خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ہے سب سے زیادہ بارش وسطی علاقوں میں ریکارڈ کی جا رہی ہے۔ بارش کی تفصیل درج ذیل ہے:

نوشہرہ(چراٹ 165،جبہ خٹک 28)

لکی مروت 90.8 ملی میٹر

ٹانک 60 ملی میٹر

مانسہرہ (کٹھولہ خورد 52.4 ،بالاکوٹ 14 )

ایبٹ آباد کاکول 53 ، گلیات 13ملی میٹر )

پشاور ( غڑی مال خیل 43.4، سٹی 41، باچا خان ایئرپورٹ 35،ریگیلاما 7.2 ملی میٹر)
پاڑاچنار 17 ملی میٹر ، باجوڑ 11،مہمند 10

لوئر دیر (اوچ 13.0،تیمرگرہ 02 ملی میٹر)

چارسدہ: 7.4 ملی میٹر

بارشوں کا سلسلہ منگل تک وقفے وقفے کیساتھ جاری رہے گا

28/08/2025

مونسون بارشیں
ماہ ستمبر میں بھی جاری رہے گی۔
اس سال مونسون ستمبر کے آخر تک برسنے کو تیار۔

28/08/2025

خیبرپختونخوا میں بارشوں کا نیا سلسلہ جمعہ کی شام اور رات سے داخل ھونے کا امکان
ھفتہ کے دن بارش کا سلسلہ خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں تک پھیل جائے گا

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kp Weahter forecast posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share