28/09/2025
پاکستان ٹیم مینجمنٹ ایشیاکپ فائنل کے لیے اپنی پلیئنگ الیون میں کوئی بڑی تبدیلی کرنے کا ارادہ نہیں رکھتی اور ٹیم نے موجودہ وننگ کمبی نیشن پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے۔
ذرائع کے مطابق مینجمنٹ اور کھلاڑیوں کے درمیان میٹنگ مکمل ہو چکی ہے جس میں کھلاڑیوں کو واضح ٹارگٹ دیے گئے ہیں۔
صاحبزادہ فرحان اور فخرزمان کو میچ کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیلنے کی ہدایت دی گئی ہے۔
ہیڈ کوچ اور کپتان نے خاص طور پر شاہین شاہ آفریدی سے بہت امیدیں وابستہ کی ہوئی ہیں۔
ہیڈ کوچ نے شاہین سے کہا ہے کہ وہ پہلے اوور میں وکٹ لینے کی توقع رکھتے ہیں اور ان کی کارکردگی پر بھرپور اعتماد ہے۔