20/09/2025
اگر اصولوں کی بات کی جائے تو ٹاؤن میں کمیونٹی سینٹر ہونا لازمی ہے اور ٹاؤن کلب اس مقصد کے لئے بنایا گیا تھا جن کا اصل مقصد رھائشیوں کو غمی خوشی کے موقع پر ایک مشترکہ سہولت فراھم کرنا تھا، اس میں چھوٹی موٹی گیمز بیڈ منٹن وغیرہ کی سہولت تھی، واکنگ ٹریک بنایا گیا تھا، بچوں کیلئے جھولے لگائے گئے تھے، لیکن کمرشل ازم ھر چیز کو نگل گیا، لیز پر دے کر اب ٹاون کلب ایک ذاتی حجرے کی شکل اختیار کر گیا ھے۔