
10/03/2025
الحمدللّٰہ! مرحا فاطمہ کا پہلا روزہ ✨🌙
آج میرے لیے بےحد خوشی اور فخر کا دن ہے کیونکہ میری پیاری بیٹی مرحا فاطمہ نے اپنا پہلا روزہ رکھا ہے۔ ماشاءاللّٰہ! چھوٹی سی عمر میں اتنی محبت اور جذبے کے ساتھ روزہ رکھنا واقعی ایک خوبصورت احساس ہے۔
کچھ لوگ سوال کرتے ہیں کہ ایسی خوشیاں سوشل میڈیا پر کیوں شیئر کی جاتی ہیں؟ جب ہم دنیاوی کامیابیاں، سالگرہ اور دیگر مواقع پر خوشیاں بانٹ سکتے ہیں تو دینی خوشیوں کو بھی شیئر کرنا چاہیے۔ اس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے اور دوسرے بچوں میں بھی نیکی کا جذبہ پیدا ہوتا ہے۔
اللّٰہ تعالیٰ مرحا فاطمہ اور تمام روزہ رکھنے والے بچوں کے روزے قبول فرمائے اور انہیں ہمیشہ دین کی راہ پر چلنے کی توفیق دے۔ آمین! 🤲❤️