KP Police News Magzene

KP Police News Magzene Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from KP Police News Magzene, Media/News Company, Mardan.

خیبر: جمرود پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فلائنگ کوچ کے ذریعے بڑی مقدار میں افیون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ ...
26/04/2026

خیبر: جمرود پولیس نے کامیاب کارروائی کرتے ہوئے فلائنگ کوچ کے ذریعے بڑی مقدار میں افیون اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی۔ گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 کلوگرام افیون برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا، جبکہ مقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او خیبر وقار احمد کی ہدایت پر ضلع بھر میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔ اسی سلسلے میں ایس ایچ او جمرود صدیق خان کی نگرانی میں سب انسپکٹر بخت منیر اور اسسٹنٹ انچارج تختہ بیگ اصغر خان نے شاکس بائی پاس پر خصوصی ناکہ بندی کے دوران ایک مشتبہ فلائنگ کوچ کو روک لیا۔
پولیس نے دوران تلاشی گاڑی کے خفیہ خانوں سے 22 کلوگرام افیون برآمد کر لی۔ کارروائی کے دوران ملوث ملزم میانے ولد گل حسن سکنہ غلنی حلیم زئی ضلع مہمند کو گرفتار کرکے حوالات منتقل کر دیا گیا۔ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے اور اہم انکشافات متوقع ہیں۔

ایس ایچ او جمرود صدیق خان نے کہا کہ جمرود کے حدود میں منشیات فروشوں اور اسمگلروں کیلئے کوئی رعایت نہیں، نوجوان نسل کو تباہ کرنے والوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی۔ انہوں نے علاقائی مشران سے اپیل کی کہ پولیس کے ساتھ تعاون کرکے اس جہاد میں بھرپور حصہ لیں تاکہ معاشرے کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے۔

مردان: تھانہ صدر پولیس کی بروقت کارروائیاں، اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار، کراچی و دیر پا...
23/04/2026

مردان: تھانہ صدر پولیس کی بروقت کارروائیاں، اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار، کراچی و دیر پائیں پولیس کو مطلوب ملزم اور منشیات فروش بھی دھر لیا
مردان: تھانہ صدر پولیس نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے اقدام قتل کے مقدمے میں نامزد ملزمان کو 48 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا۔
گرفتار ملزمان میں ذیشان ولد محمد علی ساکن صوابی، عاصم ولد مرتضیٰ ساکن سرخ ڈھیری اور مسماۃ شبانہ زوجہ نیاز محمد ساکن شیخ یاسین شامل ہیں۔ ملزمان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ (پستول) بھی برآمد کر لیا گیا۔
اسی طرح تھانہ صدر پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے کراچی کو اقدام قتل اور دیر پائیں پولیس کو سرقہ شدہ گاڑی کے مقدمے میں نامزد ملزم عمران ولد محمد ساکن دیر پائیں کو بھی گرفتار کر لیا۔
علاوہ ازیں پولیس نے منشیات کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے منشیات فروش زبیر ولد ستار ساکن اکرام آباد کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے منشیات بھی برآمد کر لی۔
پولیس کے مطابق ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے جبکہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

Weldone  DSP GULSHED KHAN
01/04/2026

Weldone DSP GULSHED KHAN

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور**پریس ریلیز مورخہ 31 مارچ 2026*پشاور ۔ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر...
31/03/2026

*کیپٹل سٹی پولیس پشاور*
*پریس ریلیز مورخہ 31 مارچ 2026*

پشاور ۔ ملک سعد شہید پولیس لائن پشاور میں *سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد* کی زیرِ صدارت مرکزی تنظیم تاجران سٹی پشاور اور مرکزی تنظیم تاجران اتحاد کینٹ کے تاجر رہنماؤں کے نمائندہ وفود کے ساتھ آنے والے محرم الحرام کے حوالے سے ایک خصوصی ملاقات منعقد ہوئی۔

ملاقات میں چیف ٹریفک آفیسر ڈاکٹر زاہد اللہ، ایس ایس پی آپریشنز فرحان خان، ایس پی کینٹ ڈویژن عبد اللہ احسان اور ایس پی سٹی ڈویژن شاہد عدنان سمیت تاجر رہنما ملک مہر الٰہی، شکیل احمد خان اور مجیب الرحمن اپنے وفود کے ہمراہ شریک ہوئے۔

ملاقات کے دوران تاجر رہنماؤں ملک مہر الٰہی، مجیب الرحمن اور شکیل احمد خان نے پشاور میں امن کے قیام، عوامی خدمات کی فراہمی اور جرائم کے خاتمے کیلئے کیپٹل سٹی پولیس پشاور کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے خصوصاً قبضہ مافیا، سود خوروں، غیر قانونی جرگہ سسٹم کا خاتمہ ، منشیات فروشوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں کو قابلِ تحسین قرار دیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ شہر میں پائیدار امن کیلئے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا جائے گا۔

اس موقع پر تاجر برادری نے سکیورٹی اور ٹریفک کے حوالے سے مختلف تجاویز بھی پیش کیں۔ آئندہ محرم الحرام کے دوران باہمی تعاون کو مزید مؤثر بنانے، امن و امان کی مجموعی صورتحال، تاجر برادری کو درپیش مسائل اور بازاروں میں سکیورٹی انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے اس موقع پر کہا کہ پشاور پولیس عوام اور تاجر برادری کے جان و مال کے تحفظ کے ساتھ ساتھ ان کے مسائل کے حل کیلئے بھی سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ تاجر نمائندوں کی جانب سے پیش کردہ تجاویز کو ترجیحی بنیادوں پر عملی جامہ پہنایا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاجر برادری نے ہمیشہ پولیس، ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کے ساتھ بھرپور تعاون کیا ہے، جسے پولیس قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔

سی سی پی او نے واضح کیا کہ پشاور پولیس میں کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر سختی سے عمل درآمد جاری ہے اور ہر واقعہ کی صورت میں ایف آئی آر کے اندراج کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ عوامی مسائل کے فوری حل اور پولیس و عوام کے درمیان رابطے کو مضبوط بنانے کیلئے کھلی کچہریوں کا سلسلہ جاری ہے۔

محرم الحرام کے موقع پر شہر بھر میں سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کو مزید بہتر بنانے کیلئے جامع اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ شہریوں اور تاجروں کو بھرپور تحفظ اور سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

ملاقات کے دوران سی سی پی او نے بازاروں میں پولیس نفری بڑھانے، لیڈیز پولیس اہلکاروں کی تعیناتی اور ٹریفک کے بہتر نظم و ضبط کیلئے اضافی ٹریفک پولیس اہلکار تعینات کرنے کے احکامات بھی جاری کیے۔

آخر میں سی سی پی او پشاور ڈاکٹر میاں سعید احمد نے کہا کہ شہر میں امن و امان کے قیام کیلئے پولیس، تاجر برادری اور عوام کے درمیان باہمی تعاون ناگزیر ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پولیس افسران، اہلکاروں، تاجروں اور عوام کی جانب سے دی جانے والی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کی جائیں گی اور سب مل کر پشاور کے امن و خوشحالی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے۔

مردان: تھانہ سٹی پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان علاقہ حاجی کورونہ بغدادہ میں فائرنگ کا تبادلہ — دو ملزمان زخمی حالت م...
31/03/2026

مردان: تھانہ سٹی پولیس اور منشیات فروشوں کے درمیان علاقہ حاجی کورونہ بغدادہ میں فائرنگ کا تبادلہ — دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار، اسلحہ و آئس برآمد

تفصیلات: تھانہ سٹی پولیس نے ایس ایچ او کی قیادت میں دورانِ گشت اطلاع پر علاقہ حاجی کورونہ بغدادہ میں کارروائی کی۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ دو منشیات فروش حاجی اکبر ولد عبدالاکبر سکنہ پیرانو ڈاگہ حال حاجی کورونہ اور فرمان ولد صلاح الدین سکنہ حاجی کورونہ موجود ہیں۔ پولیس ٹیم موقع پر پہنچی تو ملزمان نے گرفتاری سے بچنے کے لیے فائرنگ شروع کر دی، جس پر پولیس نے حقِ دفاع میں مؤثر جوابی کارروائی کی۔ فائرنگ کے تبادلے میں دونوں ملزمان زخمی حالت میں گرفتار ہوئے اور فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیے گئے۔
کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے دو عدد پستول اور 24 گرام آئس برآمد کر لی گئی۔

ریکارڈ کے مطابق دونوں ملزمان عادی منشیات فروش اور جرائم پیشہ ہیں، جن کے خلاف ضلع مردان کے مختلف تھانوں میں منشیات، غیر قانونی اسلحہ اور دیگر نوعیت کے مجموعی طور پر 13 مقدمات درج ہیں اور سزایافتہ بھی رہ چکے ہیں۔
مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈسٹرکٹ پولیس صوابیپریس ریلیز: 28 مارچ 2026*ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی جانب سے تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد ک...
28/03/2026

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
پریس ریلیز: 28 مارچ 2026
*ڈی پی او صوابی وقاص رفیق کی جانب سے تھانوں کی سطح پر کھلی کچہریوں کے انعقاد کا سلسلہ جاری ہے۔*
اسی سلسلے میں آج ڈی پی او صوابی وقاص رفیق نے تھانہ لاہور میں عوامی کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں مرد و خواتین شہریوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔جبکہ اس موقع پر ڈی ایس پی لاہور زرداد خان،ایس ایچ او تھانہ لاہور ہارون خان تفتیشی افسران و دیگر چوکی انچارجان بھی موجود تھے۔
کھلی کچہری کے دوران شہریوں نے قبضہ مافیا، جعلی ویزہ ایجنٹس، پولیس رویے، چور چکاری، تنازعہ مستورات، آئس و دیگر منشیات کے خلاف شکایات سمیت مختلف انفرادی و اجتماعی مسائل پیش کیے۔
*ڈی پی او صوابی* نے تمام سائلین کے مسائل فرداً فرداً بغور سنے اور موقع پر متعلقہ افسران کو ضروری احکامات جاری کرتے ہوئے ہدایت کی کہ شکایات پر فوری کارروائی عمل میں لائی جائے اور قانونی تقاضوں کے مطابق بعض مسائل کو تین دن کے اندر اندر حل کرکے رپورٹ پیش کی جائے جبکہ دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر نمٹایا جائے۔
*ڈی پی او صوابی* کا کہنا تھا کہ کھلی کچہریوں کا مقصد عوام کو فوری ریلیف فراہم کرنا، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مؤثر کارروائی اور عوام و پولیس کے درمیان اعتماد کو مزید مضبوط بنانا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا، منشیات فروشوں اور عوام کو دھوکہ دینے والے عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائی جاری رکھی جائے گی۔جبکہ موصول ہونے والی درخواستوں میں جعلی ویزہ ایجنٹس کے خلاف دی گئی شکایات متعلقہ کارروائی کے لیے محکمہ *FIA* کو ارسال کر دی گئی ہیں تاکہ قانونی کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس پشاور  25مارچ 2026  ٹیلی فون نمبر۔9213688٭ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں مفاہمتی یاد...
26/03/2026

ڈائریکٹر پبلک ریلیشنزخیبر پختونخواپولیس
پشاور 25مارچ 2026 ٹیلی فون نمبر۔9213688

٭ سنٹرل پولیس آفس پشاور میں مفاہمتی یادداشت پر دستخط ۔
٭ خیبر پختونخوا پولیس اور ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) کے مابین فیلڈ آپریٹرز کی بھرتی کے لیے ایم او یو پر دستخط۔
٭ آئی جی پی خیبر پختونخوا کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس، ایٹا حکام کی شرکت۔
٭ میرٹ اور شفافیت ہماری اولین ترجیح ہے فیلڈ آپریٹرز کی بھرتی ایٹا کے ذریعے میرٹ اور شفافیت پر ہوگی۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ذولفقار حمید
٭ عوامی اعتماد کی بحالی اور شفافیت کی خاطرجدید اور ٹیکنالوجی بیسڈ ریکروٹمنٹ سسٹم کو فروغ دیا جا رہا ہے۔آئی جی پی خیبر پختونخوا ذولفقار حمید
(پریس ریلیز)

تفصیلات کے مطابق آج سنٹرل پولیس آفس میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں خیبر پختونخوا پولیس میں فیلڈ آپریٹرز کی آسامیوں پر شفاف، میرٹ پر مبنی اور جدید تقاضوں کے مطابق بھرتی کو یقینی بنانے کے لیے ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) کے ساتھ مفاہمتی یادداشت (MoU) پر دستخط ہوئے۔پولیس کے اعلیٰ حکام اور ایٹاکے ایگزیکٹو ڈائریکٹرسمیت دونوں اداروں کے اعلیٰ حکام نے اجلاس میں شرکت کی۔پولیس کی جانب سے ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز عباس مجید مروت اور ایٹا کے ایگزیکٹو ڈائریکٹرعادل صافی نے ایم او یو پر باقاعدہ دستخط کئے ۔
معاہدے کے تحت ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ETEA) فیلڈ آپریٹرز کی بھرتی کے لیے تحریری امتحان، اسکریننگ ٹیسٹ اور نتائج کی تیاری سمیت تمام مراحل ایک شفاف، منصفانہ اور محفوظ نظام کے تحت مکمل کرے گی، تاکہ تمام امیدواروں کو مساوی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔
اس موقع پر آئی جی پی خیبر پختونخوا ذولفقار حمید نے کہا کہ ایٹاکے ساتھ یہ اشتراک محکمہ پولیس کے اس عزم کی عکاسی کرتا ہے کہ بھرتیوں کے عمل کو جدید، شفاف اور مکمل طور پر میرٹ پر استوار کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ میرٹ کی بالادستی خیبر پختونخوا پولیس کی اولین ترجیح ہے اور ایسے اقدامات سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔یہ اقدام خیبر پختونخوا پولیس میں جاری اصلاحات کا حصہ ہے جس کا مقصد ادارہ جاتی صلاحیت کو مضبوط بنانا، سروس ڈیلیوری کو بہتر بنانا اور اہل و قابل افراد کو پولیس فورس کا حصہ بنانا ہے۔
ایگزیکٹو ڈائریکٹر ایٹانے اس موقع پر یقین دہانی کرائی کہ ادارہ بھرتی کے تمام مراحل کو دیانتداری، شفافیت اور پیشہ ورانہ انداز میں مکمل کرے گا۔ تقریب کے اختتام پر دونوں اداروں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ بھرتی کے پورے عمل میں شفافیت، میرٹ اور اہلیت کوہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔

26/03/2026

ڈسٹرکٹ پولیس صوابی
پریس ریلیز:- 26 مارچ 2026

*موٹرسائیکل ون ویلنگ اور تیز رفتاری کرنے والا منجھلا نوجوان گرفتار*

*ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* کی واضح ہدایات پر ضلع بھر میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، ون ویلنگ اور خطرناک ڈرائیونگ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں۔

اسی سلسلے میں شہید بابا چیک پوسٹ انچارج جنید خان کو عوامی شکایت موصول ہوئی کہ ایک نوجوان موٹرسائیکل پر خطرناک انداز میں ون ویلنگ اور تیز رفتاری کر رہا ہے جس سے شہریوں کی جان و مال کو شدید خطرات لاحق تھے۔

شکایت موصول ہونے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے موثر ناکہ بندی کی، جس کے دوران ملزم ثمیر ساکن ہملٹ کو موٹرسائیکل از قسم 125cc ہنڈا سمیت گرفتار کر لیا گیا۔
ملزم کے خلاف مقدمہ درج رجسٹرڈ کی گئی ہے۔

*ڈی پی او صوابی وقاص رفیق* نے کہا ہے کہ نوجوان نسل کو اسلحہ اور خطرناک ڈرائیونگ کلچر سے دور رکھنا پولیس کی اولین ترجیح ہے، ون ویلنگ اور تیز رفتاری کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔
* #ترجمان ضلعی پولیس صوابی*

نوشہرہ (پی آر او) *صوبہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی  آج سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا سخت سیک...
15/12/2025

نوشہرہ (پی آر او)
*صوبہ خیبرپختونخوا کے دیگر اضلاع کی طرح ضلع نوشہرہ میں بھی آج سے چار روزہ انسداد پولیو مہم کا سخت سیکورٹی کے حصار میں باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔*

*اس مہم کے دوران پانچ سال سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے جائیں گے۔*

تفصیلات کے مطابق:۔ ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ کی براہ راست نگرانی میں ضلع بھر میں سکیورٹی کے سخت حصار میں انسداد پولیو ٹیموں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے ضلع کے داخلی اور خارجی راستوں پر ناکہ بندیاں قائم کر دی گئی ہیں، جہاں پولیس کمانڈوز تعینات کردئیے گئے ہیں۔ ان ناکہ بندیوں کا مقصد کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بروقت نمٹنا اور مشکوک سرگرمیوں پر نظر رکھنا ہے۔

اس مہم کے دوران ضلع بھر میں 1400 سے زائد پولیس افسران اور جوانوں کو ڈیوٹی پرتعینات کیا گیا ہے۔
ایس ڈی پی اوز کی نگرانی میں گشت بٹھادیا گیا ہے پولیس اہلکار ہر مشکوک گاڑی اور فرد پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہیں تاکہ انسداد پولیو ٹیموں کو کسی قسم کے خطرے کا سامنا نہ ہو۔ سکیورٹی اہلکاروں کو واضح ہدایات دی گئی ہیں کہ وہ اپنی ڈیوٹی انتہائی مستعدی اور ذمہ داری کے ساتھ سرانجام دیںگے۔

انسداد پولیو مہم کی سکیورٹی ڈیوٹی کو لمحہ بہ لمحہ مانیٹر کیا جا رہا ہے۔ ضلعی سطح پر کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے جہاں سے تمام علاقوں کی صورتحال پر نظر رکھی جا رہی ہے۔ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے کوئیک رسپانس فورس کو ہمہ وقت تیار باش رکھا گیا ہے تاکہ فوری کارروائی عمل میں لائی جا سکے۔

ضلعی پولیس سربراہ احمد شاہ نے اس موقع پر کہا کہ پولیو کے خاتمے کے لیے انسداد پولیو مہم کا کامیاب انعقاد ہم سب کی مشترکہ ذمہ داری ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ پولیو ٹیموں کے ساتھ بھرپور تعاون کریں اور اپنے بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلوائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو اس مہلک مرض سے محفوظ بنایا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پولیس فورس پولیو ٹیموں کے تحفظ کے لیے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور کسی بھی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Address

Mardan

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KP Police News Magzene posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share