M Uzair Jan

M Uzair Jan Successful people build each other up. They motivate, inspire and push each other. Unsuccessful people hate, blame, and complain. No matter how you feel.. Get up.

Dress up. Show up. And never Give up

08/08/2025
29/07/2025

‏اور وہی ہے جو لوگوں کے نااُمید ہونے کے بعد بارش برساتا اور اپنی رحمت پھیلا دیتا ہے، اور وہی ہے جو (سب کا) قابلِ تعریف رکھوالا ہے۔

﴿سورۃ الشورٰی، ۲۸﴾

‏".لا تخبر أمك بما يحزنك ، لأنها ستحزن أضعاف حزنك ." 🖤"اپنی ماں کو مت بتائیں کہ آپ کو کس چیز سے دکھ ہوا ہے، کیونکہ وہ آپ...
23/07/2025

‏".لا تخبر أمك بما يحزنك ، لأنها ستحزن أضعاف حزنك ." 🖤

"اپنی ماں کو مت بتائیں کہ آپ کو کس چیز سے دکھ ہوا ہے، کیونکہ وہ آپ سے دگنی دُکھی ہو گی۔

but remember 😭وَمَ كَانَ رَبَّك نَسَّاAnd your Lord is not forgetful 🥹 چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے مح...
20/07/2025

but remember 😭وَمَ كَانَ رَبَّك نَسَّا
And your Lord is not forgetful 🥹
چند دن پہلے ایک انگریز لڑکی، ایک پشتون لڑکے سے محبت کر کے خود اس کے گھر چلی آئی۔ نہ صرف پورے خاندان نے اس واقعے کو فخر سے سوشل میڈیا پر دکھایا، بلکہ اردگرد کے مرد، صحافی اور عام لوگ تک اس کے گھر پہنچ کر اس سے ملاقات کرتے رہےاس سے ھاتھ ملاتے رھے خوب مزے لی نہ کہیں غیرت کا تقاضا کیا گیا، نہ پشتون ولی کا حوالہ دیا گیا، نہ پردے کی پاسداری ہوئی، نہ شرم و حیا کو یاد رکھا گیا۔دوسری طرف، ڈیڑھ سال پہلے ایک بلوچ لڑکی نے اپنی پسند سے نکاح کیا۔ شرعی پردے میں لپٹی، قرآن ہاتھ میں تھامے، قبیلے کے مسلح افراد کے سامنے کھڑی تھی۔ اسے اس کے شوہر کے سامنے نہایت بے دردی سے گولیوں سے بھون دیا گیا۔ اور پھر اس کے شوہر کو بھی قتل کر دیا گیا۔اب سوال یہ ہے کہ اگر واقعی ہمارا معاشرہ غیرت مند ہے اور بے غیرتی برداشت نہیں کرتا، تو پہلے واقعے میں غیرت کہاں سوئی رہی؟اور اگر پہلا واقعہ درست ہے، تو پھر دوسرے واقعے جیسے سانحے کیوں پیش آتے ہیں؟
یہ کہنا کہ کچھ لوگ غیرت مند ہیں اور کچھ نہیں، محض خود فریبی ہے۔ اصل بات غیرت کی نہیں، بلکہ ضد، انا، ہٹ دھرمی اور جھوٹی مردانگی کی ہے۔ ہم نہ قرآن کا مطلب سمجھتے ہیں، نہ اسلام کا اصل پیغام جانتے ہیں۔ جب تک ہماری جھوٹی انا اور رواج پرستی سلامت رہتی ہے، ہم ہر حد پار کر لیتے ہیں۔ مگر جہاں ذاتی ضد کو ٹھیس پہنچے، وہاں ہمیں اچانک اپنی نام نہاد غیرت یاد آ جاتی ہے۔اِنَّا لِلّٰہِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُوْنَن بے شک ہم اللہ کے ہیں اور اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے۔

19/07/2025

‏تلخ تجربات سے گُزرنے کے بعد اور کئ مان ٹوٹنے کے بعد ، ہمیں کسی اِنسانی آسرے کی ضُرورت نہیں رہتی۔
پھر ہم ہوتے ہیں، اور ہماری تنہائی ۔

14/07/2025

‏وہ سیاہ بخت ہیں ہم لوگ، بے روشن ہے ضمیر
خود اندھیرے میں ہیں، دنیا کو دیکھاتے ہیں چراغ

13/07/2025

‏اِس اِنتظار میں مت رہیں کہ کوئی دُوسرا آپ کو روشن کرے گا۔ یہاں سب کو اپنی پڑی ہے خود کو خود روشن کیجیے تاکہ آپ کی روشنی دوسروں کی زندگی کے اندھیرے دور کر سکے.

11/07/2025

‏ہمیں اس قدر ڈرایا گیا ہے کہ ہم اپنا جائز حق مانگنے کے لیے بھی محشر کے منتظر ہیں۔۔۔

11/07/2025

Address

Mardana

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when M Uzair Jan posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to M Uzair Jan:

Share