Abu Hamza Sajid Ali Digital & Social Media Official

Abu Hamza Sajid Ali Digital & Social Media Official میری زندگی میرا جنون پاکستان پاکستان ۔

 #مروٹمروٹ–فورٹ عباس روڈ کی پولیوں کے ناقص تعمیراتی کام، غیر معیاری میٹریل اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہم نے پہلے بھی بھرپور...
11/09/2026

#مروٹ

مروٹ–فورٹ عباس روڈ کی پولیوں کے ناقص تعمیراتی کام، غیر معیاری میٹریل اور مبینہ کرپشن کے خلاف ہم نے پہلے بھی بھرپور آواز اٹھائی تھی۔ الحمدللہ ہماری اور دیگر دوستوں کی مسلسل سوشل میڈیا آواز رنگ لائی اور ہمارے حلقہ PP-242 کے ایم پی اے کاشف نوید پنسوتا صاحب نے دو روز قبل ڈپٹی کمشنر کے ساتھ میٹنگ میں اس اہم عوامی مسئلے کو مضبوطی سے اٹھایا، جس کے بعد پولیوں کی دوبارہ تعمیر شروع ہوئی۔ اس آواز کو اٹھانے میں کردار ادا کرنے والے تمام دوست بھی شکریے کے مستحق ہیں۔

کاشف نوید پنسوتا صاحب اس معاملے کو دوبارہ اٹھانے اور عملی پیش رفت کروانے پر شاباش اور مبارکباد کے مستحق ہیں۔ لیکن سوال یہ ہے کہ اگر پہلی مرتبہ ہی ایک پاؤ، آدھا کلو، ایک کلو، دو چار کلو، ایک من یا دو من زیادہ معیاری سریا لگا دیا جاتا اور کرپشن نہ کی جاتی تو آج دوبارہ تعمیر کی نوبت ہی نہ آتی۔

افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ ہمارے ہاں بعض ترقیاتی منصوبے عوام تک پہنچنے سے پہلے ہی کرپشن سے جڑ جاتے ہیں، یعنی کسی منصوبے کا نام آئے تو سب سے پہلے کرپشن کی بات سامنے آتی ہے۔ ماضی میں مبینہ ناقص تعمیر اور کرپشن کے باعث پولیاں آئے روز ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتی رہیں، حادثات ہوتے رہے اور قیمتی انسانی جانیں بھی ضائع ہوئیں۔ ضرورت اس بات کی ہے کہ کرپشن کو صرف اوپر سے نہیں بلکہ جڑ سے ختم کیا جائے۔

لیکن دوسری طرف ذیل کی تصاویر کو غور سے دیکھا جا سکتا ہے کہ جال تو بنایا گیا ہے، مگر استعمال ہونے والا سریا انتہائی باریک دکھائی دے رہا ہے۔ مروٹ–فورٹ عباس روڈ پر ٹریفک کا دباؤ بہت زیادہ ہے، اس لیے تعمیر بھی اسی حساب سے مضبوط اور معیاری ہونی چاہیے۔

دو دن زیادہ لگ جائیں، مگر کام ایسا ہونا چاہیے جو دہائیوں تک قائم رہے۔ ہمارے بزرگوں کے دور میں بنائی گئی کئی پولیاں آج بھی مضبوطی سے قائم ہیں، بعض تو پچاس سال سے بھی زیادہ عرصے سے چل رہی ہیں۔ ایسی صورت میں سوال یہ ہے کہ نئی بنائی گئی پولیاں چند ماہ بھی کیوں نہیں چل سکیں؟

اگر نئی تعمیر بھی ناقص ہوئی تو اس سے بہتر تھا کہ پرانے دور کی وہی مضبوط پولیاں قائم رہتیں۔ لہٰذا متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ سے گزارش ہے کہ سریے سمیت تمام میٹریل کا معیار فوری چیک کیا جائے، کرپشن کی جڑ ختم کی جائے اور اس بار کام مکمل میرٹ، مضبوطی اور پائیداری کے ساتھ کروایا جائے، تاکہ دوبارہ عوامی پیسہ ضائع نہ ہو اور قیمتی انسانی جانیں محفوظ رہیں۔

اگر اس بار بھی ناقص میٹریل یا معیار پر سمجھوتہ ہوا تو عوامی مفاد میں دوبارہ آواز اٹھانا اور تنقید کرنا ہمارا حق بھی ہے اور ذمہ داری بھی۔
خوش رہیں خوشیاں بانٹیں
ہم سب کا پاکستان زندہ باد پاک فوج زندہ باد

ابو حمزہ ساجد علی
جنرل سیکرٹری پنجاب
انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان

🚨 بریکنگ نیوز | مروٹ میں ظلم کی انتہا💔 چک نمبر 340 مروٹ میں مبینہ تشدد کا شکار کمسن بچہ بہاولپور کے ہسپتال میں دم توڑ گی...
20/08/2026

🚨 بریکنگ نیوز | مروٹ میں ظلم کی انتہا

💔 چک نمبر 340 مروٹ میں مبینہ تشدد کا شکار کمسن بچہ بہاولپور کے ہسپتال میں دم توڑ گیا

بہاولنگر: تھانہ مروٹ کی حدود میں چک نمبر 340 میں ایک کمسن بچے کو مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنائے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا، جس کے بعد بچہ بہاولپور کے ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق کمسن بچہ ملازمت کرتا تھا اور اسے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور باندھ کر رکھا گیا۔ تشدد کے بعد بچے کی حالت بگڑ گئی، جس پر اسے ہسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی فوری مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا تھا۔ بچے کی ہلاکت کے بعد مقدمے میں قتل کی دفعات شامل کی جا رہی ہیں۔

پولیس کے مطابق پوسٹ مارٹم اور میڈیکل رپورٹ کی روشنی میں مزید شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں اور واقعے کی تفتیش جاری ہے۔

👮 ڈی پی او بہاولنگر محمد عمران کے مطابق ملزم کو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دلوائی جائے گی، جبکہ عوام کی جان و مال کا تحفظ پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

⚖️ مطالبہ ہے کہ واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور اگر الزامات ثابت ہوں تو قانون کے مطابق سخت ترین سزا دی جائے۔

چائلڈ پروٹیکشن اتھارٹی، وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور ڈی پی او بہاولنگر سے مطالبہ ہے کہ اس افسوسناک واقعے کا فوری اور سخت نوٹس لیتے ہوئے شفاف و مکمل تحقیقات یقینی بنائی جائیں اور معصوم بچے کو انصاف فراہم کیا جائے۔

💔 معصوم بچوں پر تشدد کسی صورت قابلِ قبول نہیں۔

#مروٹ

بہاولنگر :مروٹ کے قریب بااثر زمیندار کا ملازم لڑکے پر شدید تشدد.. تشدد سے 14 سالہ لڑکا جانبحق.*رپورٹ:عارف شہزاد ڈسٹرکٹ ر...
20/08/2026

بہاولنگر :مروٹ کے قریب بااثر زمیندار کا ملازم لڑکے پر شدید تشدد.. تشدد سے 14 سالہ لڑکا جانبحق.
*رپورٹ:عارف شہزاد ڈسٹرکٹ رپورٹر جیو نیوز بہاولنگر جنرل سیکرٹری ڈسٹرکٹ یونین آف جرنلسٹ بہاولنگر*

ایک نظر میرے قلم سے​وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ(ترجمہ:...
18/08/2026

ایک نظر میرے قلم سے
​وَتَعَاوَنُوا عَلَى الْبِرِّ وَالتَّقْوَىٰ ۖ وَلَا تَعَاوَنُوا عَلَى الْإِثْمِ وَالْعُدْوَانِ
(ترجمہ: "اور نیکی اور پرہیزگاری کے کاموں میں ایک دوسرے کی مدد کرو، اور گناہ و ظلم کے کاموں میں باہم تعاون نہ کرو۔") — سورة المائدة: 2
​آج کا دور سوشل میڈیا کا دور ہے جہاں ہر چیز منظرِ عام پر آ جاتی ہے۔ پنجاب کے مختلف اضلاع اور تحصیلوں میں نوجوانوں کے درمیان ایک تشویش ناک رجحان تیزی سے پھیل رہا ہے، جہاں مختلف ناموں اور ہندسوں پر مبنی غیر رجسٹرڈ گروپس قائم کیے جا رہے ہیں۔ ان گروپس میں درجنوں لوگ شامل ہوتے ہیں جو محض پاور شو (Power Show) کرنے اور سوشل میڈیا پر بدمعاشی پر مبنی سٹیٹس لگانے کے لیے خود کو طاقتور ظاہر کرتے ہیں۔
​سب سے زیادہ تشویش ناک بات یہ سامنے آئی ہے کہ ایسے ہی نام نہاد گروپس کا حصہ بن کر بچے منشیات جیسے زہر اور دیگر منفی سرگرمیوں کی طرف چلے جاتے ہیں۔ بدمعاشی اور بدامنی کا یہ ماحول ہماری نئی نسل کو تباہ کر رہا ہے، جبکہ ہم نے اپنے پاک وطن پاکستان کو منشیات اور اس بدمعاشی کلچر سے مکمل پاک کرنا ہے۔
​حکومتی و سیکورٹی اداروں سے التماس: ہم وزیر اعلیٰ پنجاب، ڈی جی سی سی ڈی، اور بالخصوص سپیشل برانچ، سیکورٹی برانچ، اور انٹیلی جنس بیورو (IB) سے پرزور التماس کرتے ہیں کہ وہ ان منفی و غیر قانونی گروپس کی باقاعدہ رپورٹنگ اور بر وقت نشاندہی کریں تاکہ ڈیجیٹل اور زمینی سطح پر بدمعاشی پھیلانے والے ان عناصر کا مکمل سدباب ہو سکے۔ جس طرح پاکستان میں ڈالے اور اسلحے کی نمائش پر پابندی لگا کر ایک مثبت اقدام کیا گیا، اسی طرح اس "گروپ بندی کلچر" کا خاتمہ بھی وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔
​والدین کی ذمہ داری: تمام والدین سے عاجزانہ اپیل ہے کہ اپنے بچوں کی سرگرمیوں پر کڑی نظر رکھیں۔ وہ سوشل میڈیا پر کن گروپس کا حصہ ہیں اور کیا مواد شیئر کر رہے ہیں، اس پر توجہ دینا آپ کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ اپنے بچوں کو اس زہر سے بچائیں اس سے پہلے کہ بہت دیر ہو جائے۔
​نوجوانوں کے لیے پیغام: ہمارے نوجوان قوم کا اصل سرمایہ ہیں۔ فضول گروپ بندی، لڑائی جھگڑوں اور بدمعاشی کا حصہ بننے کے بجائے ای کامرس، کمپیوٹر، ڈیجیٹل ہنر اور جدید اسکلز (Skills) سیکھیں۔ اپنے وقت کو قیمتی بنائیں، اپنے پاؤں پر کھڑے ہوں اور اپنے والدین کا سہارا بنیں۔
​عوامی اتحاد: آئیں! "ہر ہاتھ نبھائے ساتھ"، ایک دوسرے کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑے ہو جائیں اور اپنے پنجاب کو امن، علم، ہنر اور منشیات پاک گہوارہ بنائیں۔
​ابو حمزہ ساجد علی
ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب، انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ پاکستان
ڈسٹرکٹ چیئرمین، انٹرنیشنل اتحاد اگینسٹ ڈرگز
​
Govt of Punjab

ہمارے ملتان کو ہر کسی نے لوٹا اتنا لوٹا جتنا لوٹا جا سکتا تھا۔ملتان میں ایک اور کرپشن کا انکشاف۔۔۔
09/08/2026

ہمارے ملتان کو ہر کسی نے لوٹا اتنا لوٹا جتنا لوٹا جا سکتا تھا۔
ملتان میں ایک اور کرپشن کا انکشاف۔۔۔

اللّه نے انسان کو مٹی سے گوندھا ہے، اور مٹی کی سب سے بڑی خوبی اس کی نرمی ہے۔ جب تک ہمارے دلوں میں دوسروں کے لیے درد اور ...
07/08/2026

اللّه نے انسان کو مٹی سے گوندھا ہے، اور مٹی کی سب سے بڑی خوبی اس کی نرمی ہے۔ جب تک ہمارے دلوں میں دوسروں کے لیے درد اور احساس کی یہ نرمی باقی ہے، ہم واقعی زندہ ہیں۔ ورنہ جانوروں سے بھی بد تر ہیں۔

A grand gathering was held in Peshawar under the leadership of Khyber Pakhtunkhwa Chie… more
06/08/2026

A grand gathering was held in Peshawar under the leadership of Khyber Pakhtunkhwa Chie… more

30/07/2026

�
نیکسٹ گروتھ مروٹ کا شاندار افتتاح، نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم پیش رفت
مروٹ میں جدید آن لائن ہنر اور روزگار کی تربیت فراہم کرنے والے ادارے نیکسٹ گروتھ مروٹ کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب زیر نگرانی ماسٹر محمد زاہد اور سرپرستِ اعلیٰ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب، IHRM پاکستان، ابو حمزہ ساجد علی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ادارے کے سی ای او محمد حسنین، ان کے والد محمد حفیظ، معروف نعت خواں محمد جمیل قادری، محمد جاوید (سی ای او کلاسک کمپیوٹر)، وصیب کمپیوٹر سینٹر سے محمد شہباز، ماسٹرتنویر کنول، محمد نوید اور دیگر معزز اساتذہ، دوست احباب نے شرکت کی۔ معروف نعت خواں محمد جمیل قادری نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

🚀 Shopify E-Commerce Training – Admission Open!
کیا آپ بھی آن لائن کاروبار شروع کر کے گھر بیٹھے کمائی کرنا چاہتے ہیں؟
اب موقع ہے Shopify E-Commerce کی مکمل Practical Training سیکھنے کا، جہاں آپ کو Beginner سے Advanced Level تک Step-by-Step رہنمائی دی جائے گی۔
✅ Shopify Store Setup
✅ Winning Product Research
✅ Professional Store Design
✅ Product Listing
✅ TikTok & Meta Ads
✅ Order Processing & Store Scaling
✅ Live Mentorship & Lifetime Support
✅ Course Completion Certificate
👨‍🏫 Mentor: M. Husnain Hafeez
📍 Location: Trade center Marot Near Bismillah Electronic store
📞 Contact: 0346-2261857 | 0315-4488715
📩 محدود نشستیں دستیاب ہیں، آج ہی اپنا ایڈمیشن کنفرم کریں اور اپنے Online Business کا سفر شروع کریں!
Learn Today, Earn Tomorrow! 💼✨
03007163844

30/07/2026

نیکسٹ گروتھ مروٹ کا شاندار افتتاح، نوجوانوں کے روشن مستقبل کی جانب اہم پیش رفت
مروٹ میں جدید آن لائن ہنر اور روزگار کی تربیت فراہم کرنے والے ادارے نیکسٹ گروتھ مروٹ کا باقاعدہ افتتاح ایک پروقار تقریب کے دوران کر دیا گیا۔افتتاحی تقریب زیر نگرانی ماسٹر محمد زاہد اور سرپرستِ اعلیٰ، ڈپٹی جنرل سیکرٹری پنجاب، IHRM پاکستان، ابو حمزہ ساجد علی کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔ اس موقع پر ادارے کے سی ای او محمد حسنین، ان کے والد محمد حفیظ، معروف نعت خواں محمد جمیل قادری، محمد جاوید (سی ای او کلاسک کمپیوٹر)، وصیب کمپیوٹر سینٹر سے محمد شہباز، ماسٹرتنویر کنول، محمد نوید اور دیگر معزز اساتذہ، دوست احباب نے شرکت کی۔ معروف نعت خواں محمد جمیل قادری نے بارگاہِ رسالتِ مآب ﷺ میں نعتِ رسولِ مقبول ﷺ کا نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

21/07/2026

‏'صبح دی سویر، اپنیاں دی یاد تے قدرت دے خوبصورت نظارے... 🌿❤️
اماں جی دی ابدی آرام گاہ تے حاضری، درختاں نوں پانی تے ٹربائن تے بچیاں دا روپ!
وی لاگ دیکھو تے اپنی محبت دا اظہار کمنٹ 'چ ضرور کرو۔ 👇
​.

Address

Marot

Telephone

+923007163844

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Abu Hamza Sajid Ali Digital & Social Media Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share