
31/08/2025
*کینسر کے بارے میں غلط فہمیاں اور حقیقت*
*ڈاکٹر فیروز خان اچکزئی*
*ماہر امراض سرطان*
ہمارے معاشرے میں یہ عام غلط فہمی پائی جاتی ہے کہ "کینسر کا مطلب موت ہے"۔ یہی سوچ مریض اور ان کے خاندان کو مایوسی اور ناامیدی میں دھکیل دیتی ہے۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔ جدید میڈیکل سائنس اور تحقیق کی بدولت آج کینسر کی کئی اقسام مکمل طور پر قابل علاج ہیں، اور ہزاروں مریض علاج کے بعد ایک نارمل اور لمبی زندگی گزار رہے ہیں۔
کینسر کی جلد تشخیص (Early Detection) ہی کامیاب علاج کی سب سے بڑی کنجی ہے۔ اگر علامات ظاہر ہوتے ہی فوری طور پر ماہر ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے تو کامیابی کے امکانات کئی گنا بڑھ جاتے ہیں۔
*ڈاکٹر فیروز خان اچکزئی نے عوام کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ*
کینسر کا مطلب موت نہیں، بروقت علاج سے یہ قابل علاج ہے۔
جدید علاج کے طریقے (سرجری، کیموتھراپی، ریڈی ایشن اور جدید ٹارگٹڈ تھراپیز) محفوظ اور مؤثر ہیں۔
مریض کی حوصلہ افزائی اور خاندان کی سپورٹ علاج میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔
گھریلو ٹوٹکوں یا تاخیر سے پرہیز کیا جائے اور صرف مستند ڈاکٹر سے رجوع کیا جائے۔
ان کا کہنا تھا کہ "کینسر سے لڑنے کا سب سے پہلا قدم خوف اور مایوسی کو چھوڑنا ہے۔ ہمیں یہ سمجھنا ہوگا کہ کینسر موت نہیں، بلکہ ایک بیماری ہے جسے بروقت اور درست علاج کے ذریعے شکست دی جا سکتی ہے۔"