
25/07/2024
جب بلوچ خواتین یا کوئی بھی انسان مانگنے کے بجائے اپنا ایک چھوٹا سا کاروبار شروع کرے تو ہمیں چاہیے اسکی مدد کریں وہیں سے سامان لیں اور اگر خدا نے رزق کی فراوانی کی ہے تو بلا وجہ بغیر کسی ضرورت کے ان سے سامان خریدیں انکو بڑا حوصلہ ملتا ہے تصویر میں صاف نظر آرہا کہ ان سب کے تو پاؤں کے جوتے تک نہیں ہیں ہم کب احساس کریں گے ان جیسوں کا۔۔۔ مجھ تو ان پر رشک آرہا ہے انکی اس بلوچی غیرت کو سلام ہے جو کہ بغیر جوتوں کہ کسی کے سامنے ہاتھ نہیں پھیلا رہے اور مجھے افسوس ہے یہ سب سے بڑی حقیقت بھی ہے کہ ہم جاکہ اجنبی بھکاریوں کو پیسے دیتے ہیں جو کہ پیشہ ور بھکاری ہیں کاروباری ہیں
مجھ سمیت ہمیں چاہیے کہ ان جیسوں کی مدد کریں انکا حوصلہ بنیں جو ہاتھ پھیلانے کے بجائے ایک چھوٹے سے کام سے کمانا شروع کرتے ہیں جب ہم ان جیسوں کو سپورٹ کریں گے تو پیشہ ور بھکاری خود ہی مانگنا چھوڑ دیں گے جب انکو کہیں سے کچھ نہیں ملے گا تو وہ اس پیشے کو مجبور ہو کر چھوڑ دیں گے