18/08/2025
ڈی آر سی و ایکشن کمیٹی مٹہ بازار کے چیئرمین ملک عبدالحمید خان نے عوام سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ سیلاب میں بہہ جانے والے غریب گھرانوں کے سامان کو کوئی دوسرا اٹھا کر اپنے گھر لے جانا نہایت افسوس ناک ہے۔ خدارا اپنے بھائیوں کے دکھ کا احساس کریں، مشکل گھڑی میں ایک دوسرے کا سہارا بننا ہی اصل انسانیت ہے۔ انہوں نے امدادی کیمپ لگانے والے افراد سے بھی گزارش کی کہ یہ امداد صرف اور صرف مستحقین تک پہنچائی جائے تاکہ مصیبت زدہ خاندانوں کی حقیقی مدد ہو سکے۔