
05/07/2025
محراب پور کی ہوائیں شہید نمرہ کی ترجمانی کررہی ہیں اور چیخ چیخ کر یہ کہہ رہی کہ اے محراب پور والو!!! کیا تمہاری بیٹی کا قاتل بغیر سزا کے ہی آزاد ہو جائے گا؟؟ کیا وہ اس شہر کے اندر تمہاری آنکھوں کے سامنے دندناتا پھرے گا؟؟ اور تم کچھ نہیں کرو گے؟؟
ان ہواؤں کی یہ آہ و زاری ہے کہ اٹھو اور سب مل کر اُس قاتل کو پھانسی کے پھندے تک پہنچاؤ،
چاہو تو اپنی دکانیں بند کرکے غیر معینہ مدت تک ہڑتال کا اعلان کردو۔۔۔۔۔۔
چاہو تو سڑکوں کو جام کردو۔۔۔۔۔۔
چاہو تو تھانوں اور عدالتوں پر ڈیرے جمالو۔۔۔۔۔
لیکن اے محراب پور والو کچھ تو کرو۔۔۔۔۔۔