18/11/2025
نوشہروفیروز: ایم این اے ذوالفقار بیہن کے گھر ڈکیتی کرنے والا بین صوبائی گروہ کا مرکزی ملزم عثمان سیال جھنگ سے گرفتار, 119تولے زیورات, 53 لآکھ نقدی اور لائسنس والا اسلحہ بھی برآمد, جے آئی ٹی کے تین ایس ایس پیز کی مشترکہ پریس کآنفرنس
نوشہروفیروز پریس کانفرنس کرتے ہوئے جے آئی ٹی کے تین ایس ایس پیز عدیل چانڈیو, شبیر سیٹھار, میر روحل کھوسو نے بتایا کہ ایم این اے گھر ڈکیتی کرنے والے بین الصوبائی گروہ کیخلاف پنجاب میں کاررؤائی کرکے مرکزی ملزم گرفتار کیا ہے ملزم عثمان سیال کا تعلق بین صوبائی جسیل گروہ سے ہے ملزم سے 53 لاکھ نقدی, 119 تولہ سونا اور وردارت میں استعمال ہونے والی کار برآمد کی ہے گرفتار ملزمان سے ایم این اے کا لائسنس شدہ اسلحہ بھی برآمد کرلیا گیا ہے ملزمان کا گروہ پہلے بھی پنجاب میں سات رکن قومی اسمبلی کے گھر ڈکیتی کرچکآ ہے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سندھ, بلوچستان اور پنجاب کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارے گئے ملزم نے ایم این اے گھر سے لوٹے زیورات کو اگلے ہی روز پگھلا کر شکل تبدیل کردی تھی کئی ایم این ایز کو ٹارگٹ کرے ڈکیتی کرنے والا گروہ منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچتا۔ صحافی کا سوال گروہ کے کئی افراد مارے جاچکے ہیں جبکہ کئی پر درجنوں مقدمات درج ہیں, ایس ایس پی عدیل چانڈیو کا صحافی کو جواب. ایم این اے ذوزلفقار بیہن نے برآمد 25 لاکھ پولیس پارٹی کو بطور انعام دینے کا اعلان کردیا