17/05/2025
محراب پور: پلاٹوں والے قبرستان روڈ کا ٹھیکہ ڈیڑھ کروڑ روپے کا ہے جس میں پھاٹک چوک تا جنازہ گاہ چوک تک اعلی معیار کی سڑک تعمیر کی جانی ہے
مگر
ٹھاروشاہ سے تعلق رکھنے والا کرپٹ ٹھیکیدار حنیف راجپوت و پیٹی ٹھیکیدار ممتاز اجن کیجانب سے
سڑک کو مٹی گرا کر سطح بلند اور برابر کرنے کے بجائے کچرا سے سڑک ہموار کر کے 6 سو روپے ٹن ملنے والا تھرڈ کلاس پتھر بچھایا جارہا ہے جبکہ سڑک کا مکمل ٹینڈر ہونے کے باوجود ٹھیکیدار لاکھوں روپے بچانے کیلئے سڑک کم پیمائش میں بنانے میں کوشاں ہے سڑک میں استعمال کیا جانے والا مشینی تھرڈ کلاس پتھر ناقص ہونے کے باعث جلد ہی سڑک دوبارہ خراب ہونے کا اندیشہ ہے علاقہ مکینوں نے غیرمعیاری میٹریل سے بننے والی سڑک کو مسترد کرتے ہوئے کمشنر شہید بے نظیر آباد, ڈپٹی کمشنر نوشہروفیروز, اینٹی کرپشن, ایف آئی اے, حساس اداروں سے نوٹس لینے کی اپیل کرتے ہوئے ہوئے کرپٹ ٹھیکیداروں حنیف راجپوت و ممتاز اجن کیخلاف کاررؤائی کا مطالبہ کیا اور انکے لائسنس کینسل کرکے کسی اچھی ساکھ والے ٹھیکیدار سے سڑک بنوانے کا مطالبہ کیا۔
゚