Islamic info & news jobs Alerts

Islamic info & news jobs Alerts enjoy islamic news

💕حبیب خدا💕💚حبیبِ خدا کا نظارا کرو ں میں🌹💚دل و جان اُن پر نثارا کروں میں🌹💚یہ اک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں🌹💚تیرے نام پر سب...
07/06/2024

💕حبیب خدا💕
💚حبیبِ خدا کا نظارا کرو ں میں🌹
💚دل و جان اُن پر نثارا کروں میں🌹

💚یہ اک جان کیا ہے اگر ہوں کروڑوں🌹
💚تیرے نام پر سب کو وارا کروں میں🌹

💚تیرے نام پر سر کو قربان کرکے🌹
💚تیرے سر سے صدقے اُتارا کروں میں🌹

💚میرا دین و ایماں فرشتے جو پوچھیں🌹
💚تمھاری ہی جانب اشا را کروں میں🌹

💚خدا را اب آؤ کہ دم ہے لبوں پر🌹
💚دمِ واپسی تو نظارا کروں میں🌹

💚خدا خیر سے لائے وہ دن بھی نوریؔ🌹
💚مدینے کی گلیاں بہاُرا کروں میں🌹

💚مجھے اپنی رحمت سے توُ اپنا کرلے🙏🏻

💝سوا تیرے سب سے کنارہ کروں میں🙏🏻

اللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَّ عَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ وَعَلَى آلِ إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيد
هر دم دَرُودو سلام
آمين ثُم آمين
جمعہ مبارک

07/06/2024

اہلِ بیت اطہار رضوان اللہ علیہم اجمعین
[]👇👇👇👇👇
رسولِ پاک کا سارا گھرانہ ، پاک و اعلیٰ ہے
انھی کے دم سے اس تاریک دنیا میں اجالاہے

نہیں پڑھتے درود ان پر سلام ان پرفقط وہ لوگ
دلوں پر مہر ہے جن کی زبانوں پر بھی تالا ہے

خدیجہ عائشہ اور زینب و حفصہ کے کیا کہنے
جنھیں رب نےحیا اورنور کےسانچےمیں ڈھالا ہے

صفیہ ہو یا میمونہ یا پھر بنتِ خزیمہ ہو
نبوت کے چمن کی ہر کلی ہر گل نرالا ہے

لکھوں میں کیسے عظمت بنت حارث اور سودہ کی
کہ جن کی عظمتوں پررب کا قراں بھی حوالہ ہے

مری ماں امِ سلمہ ہو یا پھر امِ حبیبہ ہو
سبھی اہلِ بخت ہیں سب کا مقدّر نرالا ہے

وہ پیارے قاسم و طیب وہ ابراہیم و عبد اللہ
یہ بیٹے سید الکونین کے ، ہیروں کی مالا ہے

سراپا نور ہیں زہرا، رقیہ ، زینب و کلثوم
نبی کی بیٹیوں کامرتبہ رفعت سےبالاہے

زہےقسمت علی ان خوش نصیبوں میں بھی شامل ہیں
کہ جن پر مصطفیٰ نے پردۂ تطہیر ڈالا ہے

بھلا کیسے سمجھ پاؤ گے تم حسنین کی عظمت
محمدپاک کی گودی میں رب نےجن کوپالاہے

جھکاؤسراب اپنے پاک رب کےسامنے زائر
جو توفیقِ ثنائے آلِ احمد ، دینے والا ہے

(رضوان اللہ علیہم اجمعین)
صلی اللّٰہ علیہ وسلم

💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕

01/06/2024

شانِ _صدِّیقِ اکبر رضی اللہ عنہ !!!

حضرتِ سرکار سے بڑھ کر نہیں کچھ بھی نہیں۔
یعنی یارِ غار سے بڑھ کر نہیں کچھ بھی نہیں۔

ہم غلامانِ شہِ کونین ہیں، شیخین کے۔
بالیقیں دربار سے بڑھ کر نہیں کچھ بھی نہیں ۔

کچھ نہ کھاؤں گا مجھے دیدارِ آقا چاہیے ۔
ان کے اک دیدار سے بڑھ کر نہیں کچھ بھی نہیں۔

یہ مؤرخ اور مقرر اک طرف ہو جائیں پر۔
أیتِ فی الغار سے بڑھ کر نہیں کچھ بھی نہیں ۔

میں ہوں راقم ! میں ثناخواں ہوں نبی کے یار کا ۔
مجھ کو اس پرچار سے بڑھ کر نہیں کچھ بھی نہیں
💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕

31/05/2024



جو فخرِ امیہ ہے وہ ذی شوکت و ذی شان
عفان کا بیٹا ہے، وہ عثمان ہے، عثمان

بے مایہ ہیں، الفاظ بھی لا سکتے نہیں ہیں
نورین کےسرتاج کی توصیف کے شایان

دراصل شہادت بھی شہادت ہے اسی کی
خود جس کی شہادت کا ہے شاہد بنا قرآن

ہر دور کے اشتر کی مذمت میں لکھیں گے
ہم لوگ ہیں مظلومِ مدینہ کے ثنا خوان

سجتا ہے یہ بیٹھا ہوا مسند پہ عمر کی
وہ جامعِ قرآن ہے یہ ناشرِ قرآن

کج فہم ہیں ناراض و غضب ناک اُسی پر
جس کے لیے سرکار کریں بیعتِ رضوان

صد شکر کہ اصحاب کی چاہت میں پلے ہیں
صد شکر کہ ہم لوگ بھی کہلائے مسلمان

ہم لوگ حسینی ہیں حسینی ہیں حسینی
ہم لوگ ہیں عثمان کے داروغہ و دربان

جو دین پہ سب وار دے ہم ایسے سخی پر
خالد نہ کریں کیسے دل و جان بھی قربان

💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕💕

31/05/2024

منقبت سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ

محمدﷺنے رب سے منگایا ہوا ہے
وہ دربار آقاﷺ میں آیا ہوا ہے

سبھی کعبہ میں اب پڑھیں گے نمازیں
زمانے پہ آ کے وہ چھایا ہوا ہے

وہ آیا ہے بن کر شجاعت کا پیکر
خلافت کا تمغہ سجایا ہوا ہے

وہ حفصہ کا بابا نبیﷺکا سسر ہے
محمدﷺ کے دل میں سمایا ہوا ہے

ہے باطل کے ایوانوں میں لرزہ طاری
وہ رعب و حشم جس کا چھایا ہوا ہے

نبیﷺ نےتجھے یہ فضیلت بھی بخشی
اخی تجھ کو اپنا بنایا ہوا ہے

جو ہوتا نبی کوئی عمر ہی وہ ہوتا
نبیﷺ نے یہ ہم کو بتایا ہوا ہے

رکے گا نہ دریائے نیل اب حشر تک
عمر کے یہ خط سے چلایا ہوا ہے

وہی تو ہے بیت المقدس کا فاتح
یہودی کو جس نے ڈرایا ہوا ہے

وہی پیارے آقاﷺکا ہے سچا عاشق
جو روضے میں اب تک سمایا ہوا ہے

سبھی کافروں کا سنو اس جہاں سے
اسی کے سبب سے صفایا ہوا ہے

یہ عورت کے رخ پر حیاؤں کا پردہ
اسی کے ہی دم سے عطایا ہوا ہے

وہ درے سے جس رکے زلزلہ بھی
عدالت کا سکہ بٹھایا ہوا ہے

وہی تو ہے وارث مصلیٰ نبیﷺ کا
شہادت کا رتبہ بھی پایا ہوا ہے

عمر کے غلاموں کا نوکر ہوں میں تو
عمر عارفی دل پہ چھایا ہوا ہے
💕💕💕💕💕

13/04/2024

صحابہؓ پر تازہ کلام❣️

نہ ہوا کوئ مسلمان صحابہؓ جیسا
نہ گدا اور نہ سلطان صحابہؓ جیسا

ہوگئے تابع ہوا، آگ، درندے، دریا
کب کسی کا ہوا ایقان صحابہؓ جیسا

ربّ رحمان کے ہاں کوئ مسلماں تب ہے
جب کوئ لائے گا ایمان صحابہؓ جیسا

آہٹیں پائیں عدن میں حبَشی کی آقاﷺ
نہ بنا خلد میں مہمان صحابہؓ جیسا

ان کے کردار سے قرآن مہکتے پایا
کون ٹھہرے گا یوں ذیشان صحابہؓ جیسا

پہرہ ہر دور میں ناموسِ رسالت پہ رہا
پر نہیں پہرے میں دربان صحابہؓ جیسا

چھوڑنا نخل کے لادے ہوئے باغات کو یوں
سوچو کیا آج ہے آسان صحابہؓ جیسا

لاکھوں میلوں پہ رہی خوب حکومت صارِم
کون ہے مارے جو میدان صحابہؓ جیسا.




بے ضمیر"وں بے غیر"توںاگر ظا'لم کے خلاف لڑ نہیں سکتے، تو اسکے طاقت کا سبب بھی نہ بنوں!! اور شرم کرو
18/02/2024

بے ضمیر"وں بے غیر"توں
اگر ظا'لم کے خلاف لڑ نہیں سکتے، تو اسکے طاقت کا سبب بھی نہ بنوں!! اور شرم کرو

16/02/2024
16/02/2024

محبوبؐ دے آکھیاں امت لَئی لِکھیا قرآن معاویہؓ نے
دن حشر تائیں اس امت تے کیتا احسان معاویہؓ نے

او معاویہؓ ، جس دا ناں سُن کے، پتہ لگدا اے مُسلم مُنکر دا
مونہہ بِگڑ جاوے تے مُنکر اے، دِتی کر پہچان معاویہؓ نے

16/02/2024

روشن رٙضِی اللّٰہ کا فرمان ہے پڑھ لو❤❤!

بخشِش کی سند آیت رضوان ہے پڑھ لو❤!

کُلّٙٙا وٙعٙد اللّٰہ کا اِعلان ہے پڑھ لو❤❤❤!

ارے قرآن صٙحٙابہؓ کا ثناء خوان ہے پڑھ لو❤!

16/02/2024

اے چاندﷺ! آپ کے تاروں سے پیار کرتا ہوں
حضورﷺ! آپ کے پیاروں سے پیار کرتا ہوں

صِدّیقؓ ہو یا عمرؓ ہو یا حضرتِ عثماںؓ
علیؓ سمیت میں چاروں سے پیار کرتا ہوں

غمِ حضور ﷺ کو لیکر پھرے جہاں بَھر میں
وہ خوش نصیب سواروں سے پیارکرتا ہوں

مجھے پسند ہیں آقا ﷺ کے معتبر ساتھی
میں اُن کے نام کے نعروں سے پیار کرتاہوں

کبھی فلک سے ملائک غُسَل کو آتے ہیں
میں ایسے راج دُلاروں سے پیار کرتا ہوں

Address

Mian Channun
58000

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Islamic info & news jobs Alerts posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share