Ishat Media اشاعت میڈیا چھدرو

Ishat Media اشاعت میڈیا چھدرو In this page we share Islamic byanat ,naat ,Islamic research and wazifa for every person.

03/08/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

انتہائی افسوس کے ساتھ اطلاع دی جاتی ہے کہ
ہمارے دادا جان اور قاری نور دین صاحب امام مسجد محلہ قریشیانوالہ چھدرو شہر کے والد صاحب رضا الٰہی سے وفات پا گئے ہیں۔

ان کی نمازِ جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
نماز جنازہ ڈھوک امووالی، ضلع تلہ گنگ میں ادا کی جائے گی۔

تمام احباب سے مرحوم کے لیے دعاۓ مغفرت کی درخواست ہے۔

رابطہ: 📞 03447815546

در اصل ہوا کچھ یوں کہ جب ایف آئی آر ہوئی تو کئی نوٹس بھجوائے گئے لیکن حضرت بندیالوی صاحب کو ملے نہیں پھر جس طرح گرفتاری ...
27/07/2025

در اصل ہوا کچھ یوں کہ جب ایف آئی آر ہوئی تو کئی نوٹس بھجوائے گئے لیکن حضرت بندیالوی صاحب کو ملے نہیں پھر جس طرح گرفتاری ہوئی سب کے علم میں ہے اب کل عدالتی کاروائی میں فوری بیل نہیں ہو سکتی تھی یا ریمانڈ لیتے یا پھر جوڈیشلی ہوتی اور جیل جاتے تو حضرت بندیالوی صاحب کے وکیل ایڈوکیٹ بلال کمبوہ صاحب نے ریمانڈ کے بجائے جیل والا آپشن لیا جو کہ ایک بہترین طریقہ تھا چاہے پہلی شب تھی یا اب جیل الحمدللہ حضرت علامہ عطاءاللہ بندیالوی صاحب تحمل مذاجی کے ساتھ موجود ہیں مکمل تعاون ہو رہا ہے حالات الحمدللہ تسلی بخش ہیں کل بروز سوموار ان شاءاللہ ان شاءاللہ ضمانت ہو جائے گی ۔
خصوصی دعاؤں اور نوافل کا اہتمام جاری رکھنا چاہئے ہم سب کو ۔
اللہ تعالی حضرت کی پریشانیاں ہمیشہ ہمیشہ کے لئے ختم فرمائے آمین ثم آمین
والسلام
ماخوذ........

وکیل صحابہ رض کی گرفتاری کا احوال ۔۔۔علامہ عطا اللہ بندیالوی حفظہ اللہ کا 24 جولائی بروز جمعرات میسج موصول ہُوا کہ سُفیا...
26/07/2025

وکیل صحابہ رض کی گرفتاری کا احوال ۔۔۔

علامہ عطا اللہ بندیالوی حفظہ اللہ کا 24 جولائی بروز جمعرات میسج موصول ہُوا کہ سُفیان بیٹا آپ نے جُمعہ مُعاویہ مسجد میں اَدا کرنا ہے ، بعد از جُمعہ فیک آئی ڈیز کی بندش کے حوالہ سے تفصیلی بات کریں گے۔ میں نے کہا جی انشاء اللہ میں حاضر ہوجاؤنگا۔
میں اکثر جُمعہ مُحلہ کی مساجد میں ہی ادا کرتا ہوں لیکن اس جمعے ٹھیک ایک بجے مُعاویہ مسجد پہنچا۔ حضرت کا بَیان جوبَن پر تھا۔ شانِ سیدنا عُثمانِ غنی رض پر دقیق نکات پر مشتمل اپنی خطابت کی تجلی دکھا رہے تھے۔
چونکہ علامہ عطا اللہ بندیالوی حفظہ اللہ کی مسجد میں جُمعہ کا بیان 12:45 پر شروع اور 1:45 پر ختم ہوجاتا ہے اسلئے تشنگان علم کا جم غفیر عموما ۱ بجے تَک جبکہ خصوصا آپکی منبر تک آمد سے قبل ہی مسجد کا اندرون ہال بھر دیتا ہے۔
اس جُمعہ بھی کُچھ ایسا ہی تھا ، آپ نے تقریر کرنے کے بعد 1:40 تا 1:52 فیک آئی ڈیز کی شدید مذمت کی اور واضح کہا کہ میری ایک ہی آئی ڈی اور ایک پیج ، ایک یوٹیوب چینل ہے جِس کا میں ذمہ دار ہوں اور وہ ہے “بندیالوی کہتا ہے آفیشل”۔ اسکے علاوہ میں کسی آئی ڈی کا ذمہ دار نہیں ہوں ۔ اگر کوئی میرا نام لکھ کر بغیر تحقیق بات کرتا ہے یا فرقہ وارانہ انتشار پھیلاتا ہے تو ادارے اسکا خوب ایکشن لیں ، بلکہ میں خود ایسے شخص کو اداروں کے حوالے کروں گا جو مُلک کا امن خراب کرنے کے درپے ہوگا۔
خیر بیان ختم ہوا ، نماز ہوئی اور حسب معمول اُستاذ العلماء اپنے مھمان خانہ میں تشریف لے گئے جہاں عوام کا جَم آپ سے سوال و جواب کی نشست نیز حال احوال و دیگر امور کیلئے ملاقات کو جمع ہوتا ہے۔
علامہ صاحب وہاں براجمان ہوئے ، لوگ بیٹھے رہے تقریبا 2:30 تک ایف آئی اے کا ایک نمائندہ میرے اور دیگر دوستوں کے ساتھ کھڑا رہا۔ اور ہماری باتیں سُنتا رہا۔ (تب تک ہم اپنے مُلک کے اس ادارے کے اس بندے کی شناخت سے نا آشنا تھے)

اب غور کیجئے گا ، توجہ طلب بات ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایف آئی اے کا نمائندہ ، جمعہ پڑھنے اور ہماری باتیں سننے کے بعد میرے ساتھ بندیالوی صاحب کے کمرے میں داخل ہوا ، اپنا تعارف کروائے بغیر کہنے لگا کہ چند لوگ آپ سے مُلاقات کو آرہے ہیں براہ کرم ادھر ہی بیٹھئے ، آپ سے اُنکا ملنا بہت ضروری ہے۔ بندیالوی صاحب و ہَم نے سمجھا کوئی جماعتی ساتھی ہے اسلئے بندیالوی صاحب نے کہا ٹھیک ہے میں فی الحال مطالعہ کرنے لگا ہوں 6:45 پر ان سے ضرور ملوں گا آپ انہیں لے آئیے گا۔
وہ لڑکا باہر گیا ، کال کی واپس آیا اور بندیالوی صاحب کہ جو وہاں سے اٹھ کر اپنے گھر جانے لگے تھے انہیں کہنے لگا براہ کرم اُن سے مِل لیجئے وہ بہت دور سے آرہے ہیں۔
میں نے حیرت سے پوچھا کہاں سے؟
کہنےلگا فیصل آباد سے
میں نے کہا کسی ادارے سے ہیں؟
اس نے کہا جی FIA سے ۔۔۔۔۔۔۔ خیر بندیالوی صاحب نے کہا مُجھ سے کیوں ملنا چاہتے ہیں؟
سائبر کرائم کا وہ نمائندہ بولا کہ وہ آپ کے خلاف ہونے والی فیس بُک پوسٹوں پَر آپ سے بات کرنا چاہتے ہیں ، ایسی آئی ڈیز اور پوسٹوں کا تدارک کیسے کیا جائے؟ اِس ہر بات کرنا چاہتے ہیں۔
بندیالوی صاحب نے کہا تو یہ تو ہَم بھی چاہتے ہیں ، تو وہ خود ایسا کرلیں؟ میرے پاس آنے کی کیا ضرورت؟
اسکے جواب میں وہ بولا کہ میں نے بھی یہاں آکر نوٹ کیا ہے کہ آپ واقعی سنجیدہ شخص ہیں اور فرقہ واریت پر مبنی پوسٹوں سے پریشان ہیں آپ ہمارے ساتھیوں کو ۵ منٹ دے دیں وہ آپ سے مِلنا چاہتے ہیں ، مل کر آپکو فیک آئی ڈیز ختم کرنے کا طریقہ بتائیں گے اور چلے جائیں گے۔ بندیالوی صاحب نے کہا انہیں کہیں وہ مولانا ضیاء الحق صاحب سے مِل لیں اور پھر میں مشورہ کرکے آپکو بتاتا ہوں کہ مُجھے ان سے ملنا چاہئے یا نہیں
اتنے میں وکیل صحابہ اوپر چلے گئے ، اُس نمائندے کو ہَم نے بٹھایا ، بات ہوئی اور تفصیل سے اُسے بتایا اور ڈھیروں پوسٹیں کمینٹس دکھائے کہ دیکھیں کہ جگہ جگہ صحابہ رض کی گُستاخیاں ہورہی ہیں۔ اُس بھائی نے کہا جی بلکل ہَم ایسی گستاخیوں پر شدید ایکشن لے رہے ہیں ، اور لیں گے۔ (یقینا ایف آئی اے مُلک عزیز کا عظیم ادارہ ہے۔ ہَم توقع رکھتے ہیں کہ وہ فرقہ واریت کے حقیقی علمبرداروں کو ضرور کیفر کردار تک ہہنچائیں گے)۔
خیر وہ بھائی ایک اچھے انسان تھے۔ چند منٹ بعد ایف آئی اے کے دیگر نُمائندے وہاں پہنچے۔ انکے حد درجہ استفسار پر علامہ بندیالوی مقامی سابقہ ایم این اے سے مشاورت کے بعد اُن سے ملنے آئے۔ تقریبا ڈیڑھ گھنٹہ یہ مُلاقات جاری رہی۔ پھِر اُن صاحبان نے کہا کہ ہَم آپکو ویڈیو ڈیمو دکھانا چاہتے ہیں آپ ہَمارے آفِس آجائیں ، ہَم آپکو سکھائیں گے کہ اِن فیک آئی ڈیز کا تدارک کیسے ممکن ہے۔ بندیالوی صاحب نے وکیل کو بُلایا ، وکیل کی مشاورت سے مدرسہ سے نِکلے اگرچہ ہَم اس حق میں نہیں تھے کہ علامہ بندیالوی اُنکے ساتھ جائیں لیکن ادارے کے احترام میں وکیل صحابہ رض نے بجائے اسکے کہ اُنکے ساتھ جانے سے انکار کرتے ، جانے کا فیصلہ کرلیا۔ اور چلے گئے۔ چند منٹ گزرے اور خبر آئی کہ
راستے سے وکیل صاحب کو واپس بھیج دیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ علامہ عطا اللہ بندیالوی پر ایف آئی آر ہے اور ہم انہیں گرفتار کرکے فیصل آباد لے جارہے ہیں۔

انا للہ و انا الیہ راجعون ۔۔۔۔۔۔

خیر FIR آپ نے پڑھی ، یہاں دو باتیں ہیں جو آپ نے سمجھنی ہیں
۱) قانونی راستہ : چونکہ ہم پُر امن لوگ ہیں ، اور مرے ملک کا ہر سنی امن کا راستہ اختیار کرتا ہے اسلئے ہَم وکیل کے ذریعے ضمانت کی ہر ممکن کوشش میں ہیں ، چونکہ ایف آئی آر کا متن بچگانہ ہے اسلئے ضمانت ملنے کے چانسز بہت ہی زیادہ ہیں۔۔۔۔۔
۲) پُر امن احتجاج : اگر یہ بھونڈی ایف آئی آر ملک دُشمن عناصر کی جانب اے کرائی گئی ہے کہ جنکے نوٹ تگڑے ہیں تو ہَم نے اداروں کو اپنے احتجاج کے ذریعے یہ باور کرانا ہے کہ مولانا بندیالوی ہَماری سب سے پسندیدہ شخصیت ہیں ۔ چونکہ ادارے ہمیشہ پبلک انٹرسٹ میں کام کرتے ہیں تو مجھے یقین ہے کہ یوں بندیالوی صاحب کو فورا رہائی مل جائیگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ملک دشمن عناصر کے عزائم دم توڑ جائیں گے انشاء اللہ

مزید برآں یہ کہ آپ نے کسی جگہ کہیں بھی کسی پوسٹ ، کمینٹ میں ملک کے کسی ادارے کے خلاف کوئی بات نہیں کرنی۔ اگر احتجاج کی نوبت آتی ہے تو ملک کی کسی شاہراہ پر ایک شاپر تک آپکی طرف سے نہ گرے ۔۔۔۔ صاف ستھرا پُر امن احتجاج کیا جائے گا انشاء اللہ

والسلام ، جمعیت اشاعت التوحید والسنہ پنجاب ۔۔۔۔۔۔!
Copied.....

مرشد عدالت میں 💔میرا رب تو دیکھ رہا ہے بزرگی کی اس عمر میں عدالتوں ، کچہریوں اور جیلوں کی مشقتیں 💔لکھیں تو کیا لکھیں
26/07/2025

مرشد عدالت میں 💔
میرا رب تو دیکھ رہا ہے
بزرگی کی اس عمر میں عدالتوں ، کچہریوں اور جیلوں کی مشقتیں 💔
لکھیں تو کیا لکھیں

امام الخطباء علامہ عطاءاللّٰہ بندیالوی اشاعت التوحید والسنہ کی پہچان ہیںوہ ایک معتدل محقق اور صاحب علم خطیب ہونےکےساتھ س...
26/07/2025

امام الخطباء علامہ عطاءاللّٰہ بندیالوی اشاعت التوحید والسنہ کی پہچان ہیں
وہ ایک معتدل محقق اور صاحب علم خطیب ہونےکےساتھ ساتھ محب وطن شخصیت ہیں

انکی بلاجواز گرفتاری ہر معتدل انسان کےلئے اذیّت کا باعث ہے
ہم حکام بالا سے اپیل کرتےہیں کہ علامہ بندیالوی کو فی الفور رہا کیاجائے
منجانب: Ishat Media اشاعت میڈیا چھدرو

07/07/2025

حضرت مولانا طارق جمیل صاحب نے!!! وکیل صحابہ و اہل

بیت حضرت علامہ مولانا محمد عطاء اللہ بندیالوی صاحب

کے خلاف 30 منٹ کا کلپ ریکارڈ کروایا ہے!!

اب ذرا آپ ہمارے سوالات کے جوابات دیجئے حضرت صاحب ؟

طارق جمیل صاحب نے زندگی میں پہلی بار کسی عالم دین

کے خلاف کلپ ریکارڈ کروایا ہے ۔۔۔۔

طارق جمیل صاحب نے ملک میں ہونے والے شرک کے خلاف

بیان ریکارڈ نہیں کروایا ۔۔

مولانا صاحب نے بدعات کے خلاف کبھی بیان ریکارڈ نہیں کروایا ۔۔۔

مولانا صاحب نے کبھی دین دشمن رسموں کے خلاف بیان

نہیں ریکارڈ کروایا ۔۔۔

مولانا صاحب نے دشمن صحابہ کرام رضوان اللہ علیہم

اجمعین کے خلاف بیان ریکارڈ نہیں کروایا ۔۔
مولانا صاحب نے دشمن سیدنا صدیق اکبر، فاروق اعظم ،

عثمان غنی ، علی المرتضیٰ کے خلاف بیان کبھی بھی

ریکارڈ نہیں کروایا ۔۔۔
مولانا صاحب نے خلیفہ عادل و راشد سیدنا امیر معاویہ

رض اللہ تعالیٰ عنہ کے خلاف بکواس کرنے والوں کے خلاف

کبھی بھی بیان ریکارڈ نہیں کروایا ۔۔۔۔

مولانا صاحب نے دشمن امہاتُ المومینین کے خلاف بیان

کبھی بھی ریکارڈ نہیں کروایا ۔۔۔

مولانا صاحب نے دشمن سیدہ عائشہ صدیقہ کے خلاف گندی

زبان استعمال کرنے والے کے خلاف بیان ریکارڈ نہیں کروایا۔۔

مولانا صاحب نے حضرت سیدنا علی المرتضیٰ کو مشکل کشا

کہنے والوں کے خلاف کبھی بھی کلپ ریکارڈ نہیں کروایا ۔۔

مولانا صاحب نے تحریف قرآن مجید کے قائل کے خلاف

کبھی بھی بیان ریکارڈ نہیں کروایا ۔

مولانا صاحب نے انکارِ حدیث مبارکہ کرنے والے کے خلاف

بیان ریکارڈ نہیں کروایا کبھی بھی ۔۔۔۔

اس طرح سے اگر میں شروع کروں تو میرے پاس حضرت

کے خلاف سیکڑوں سوالات میرے ذہن میں موجود ہیں ۔۔۔

لیکن ہم اب ذرا آ گئے چلتے ہیں!!!!

مولانا صاحب نے وکیل صحابہ پر جو الزامات لگائے ہیں اب

وہ دیکھتے ہیں ؟؟

مولانا صاحب نے کہا بندیالوی صاحب وکیل یزید ہیں بالکل

جھوٹ بولا ۔۔۔
مرشد بندیالوی صاحب خود فرماتے ہیں نہ میں نے یزید کی

بیعت کی نہ میں نے یزید کا دور دیکھا نہ میں یزید کے

گھر میں ٹھہرا ۔۔۔

طارق جمیل صاحب یزیدی تو وہ ہیں جنھوں نے یزید کی

بیعت کی یزید کے امامت میں نمازیں ادا کی یزید کی قیادت

میں حج بیت اللہ کیا اصل یزیدی تو وہ ہیں ۔۔۔۔۔

دوسرا آپ نے اپنے کلپ میں اب خود ہی اعتراف کیا ہے کہ یزید

نے سیدنا حسین بن علی رض اللہ تعالیٰ عنہ کا نہ قتل کیاہے

اور نہ ہی قتل کرنے کا حکم دیا ہے۔۔۔

پھر آپ اسی بیان میں فرما رہے ہیں یزید کا معاملہ اللہ

تعالیٰ کے سپرد ہے ۔۔۔

پھر آپ اس کلپ میں تھوڑا آ گے بڑھ کر فرما رہے ہیں کہ

یزید نے جرم عظیم کیا ہے ۔۔۔

پھر آپ کہتے ہیں یزید نے نا قابلِ معافی جرم کیا ہے ؟

پھر آپ کہتے ہیں یزید نے صحابہ کرام کو قتل کروایا ہے ۔۔

پھر آپ کہتے ہیں یزید نے مدینہ میں تین دن کے لیے سب

کچھ حلال کر دیا تھا ؟ آپ کو پتہ ہے آپ کیا فرما گئے ہیں

مولانا صاحب مدینہ میں صحابہ کرام رہتے تھے آپ کو علم

ہونا چاہیے مطلب یزید مدینہ میں جو کچھ کرتا رہا صحابہ

کرام خاموش رہے ؟

پھر آپ یہ بات اپنے بیانات میں کئی مرتبہ کہی ہے کہ یزید

زانی تھا ، یزید شرابی تھا ، یزید فاسق و فاجر تھا اس کا

کیا مطلب ہے ۔۔

جب آپ خود کہتے ہیں یزید نے نہ قتل حسین کیا نہ ہی اس

کا حکم دیا ؟؟

پھر بھی آپ اس کو فاسق و فاجر کہتے ہیں ؟

جب آپ نے خود کہا یزید کا معاملہ اب اللہ تعالیٰ کے پاس ہے

تو آپ پھر اس پر لعین ، گالیاں کیوں دیتے ہیں ؟,

جب ایک عام مسلمان کو اسلام گالی دینے سے روکتا ہے تو

پھر آپ کسی کو گالی کیوں دیتے ہیں ۔۔۔

اب ذرا آتے مولانا طارق جمیل صاحب کی کارستانیاں

کیطرف ؟
آپ نے کہا صحابہ کرام کو کافر کہنے سے آدمی کافر نہیں

ہوتا ؟
آپ نے سیدنا یوسف علیہ السّلام کے حوالے سے جو گفتگو

کی وہ قابل افسوس ہے ۔۔۔

کیا آپ نے صحابہ کرام اور سیدنا یوسف علیہ السلام پر جو

گفتگو کی اس پر آپ نے توبہ کی یا اس پر کوئی بیان

ریکارڈ کروایا ہے ؟

اگر توبہ کی ہے تو اس پر بیان دیکھا دیں ہمیں!!!

اگر نہیں کی تو اس کی وجہ بتا دیں!!!!

آخر میں صرف آپ کو اتنا کہوں گا!!! آپ اصل میں وکیل

روافض ہیں۔۔۔

اللّٰہ تعالیٰ آپ کو ہدایت دے آمین ۔۔۔۔

الحمدللہ علامہ محمد عطاء اللہ بندیالوی صاحب حفظہ اللہ

تعالیٰ وکیل صحابہ بھی ہیں اور وکیل اہل بیت بھی ہیں

اور وکیل امہاتُ المومینین بھی ہیں اللہ تعالیٰ حضرت

صاحب کو صحت سلامتی والی لمبی زندگی عطا فرمائے آمین ۔۔۔

میرا عقیدہ و ایمان ہے جو آدمی صحابہ کرام علیہم اجمعین

یا اہل بیت علیہم اجمعین یا امہات المؤمنین کو نہیں مانتا

وہ شخص مسلمان ہی نہیں ہو سکتا ۔۔۔

الحمدللہ ہم سچے حسینی ہیں ۔۔۔

سیدنا حسن و حسین آپ کی عظمت کو لاکھوں سلام پیش

کرتے ہیں آپ امت محمدیہ کے عظیم رہبر ہیں ۔۔۔۔

سیدنا حسین بن علی رض اللہ تعالیٰ عنہ کے قاتلوں پر اللہ

تعالیٰ اس کے رسول اس کے فرشتوں اور تمام عالم اسلام

کے انسانوں کی لعنت ہو ۔۔۔

سیدنا حسین آج بھی زندہ باد ہیں کل بھی زندہ باد ہیں تا

قیامت حسین زندہ باد رہے گے۔۔۔۔

10 Muharram 2025 | Allama Ata Ullah Bandialvi9 and 10 Muharram ul Haram 2025 Bayan                              #2025
06/07/2025

10 Muharram 2025 | Allama Ata Ullah Bandialvi
9 and 10 Muharram ul Haram 2025 Bayan
#2025

10 Muharram 2025 | Allama Ata Ullah Bandialvi9 and 10 Muharram ul Haram 2025 Bayan ...

ان شا اللہ دس محرم الحرام
29/06/2025

ان شا اللہ دس محرم الحرام

Molana Qari Usman  Shab Emotional Poetry
29/06/2025

Molana Qari Usman Shab Emotional Poetry

Molana Usman Shab Most Emotional Poetry | Islamic PoetryDive into the heartfelt verses of Molana Usman Shab as he delivers the most emotional poetry that tou...

*اعلان رحلت* جامعہ ضیاءالعلوم کے فاضل2020*مولانا سیف اللہ خالد صاحب*مدرسہ اشاعت القرآن والسنہ بدھڑ ونہار           تلہ گ...
08/06/2025

*اعلان رحلت*

جامعہ ضیاءالعلوم کے فاضل2020
*مولانا سیف اللہ خالد صاحب*
مدرسہ اشاعت القرآن والسنہ بدھڑ ونہار
تلہ گنگ
والوں کے داماد

*مولانا حمزہ ندیم صاحب*
مقیم میانہ گوندل
امیر جمعیت اشاعت التوحید والسنہ منڈی بہاوالدین
بقضائے الٰہی انتقال فرما گئے ہیں۔

انا للّٰہ وانا الیہ راجعون

نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

Address

Mianwali Kareshian

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Ishat Media اشاعت میڈیا چھدرو posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share