13/12/2025
محکمۂ تعلیم پنجاب نے تعلیمی اداروں میں موسمِ سرما کی تعطیلات کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکول 22 دسمبر سے 11 جنوری تک بند رہیں گے، جبکہ اتوار ہونے کے باعث تعلیمی ادارے 12 جنوری بروز پیر سے دوبارہ کھلیں گے۔
دوسری جانب محکمۂ تعلیم بلوچستان کے مطابق سرد علاقوں میں تعلیمی ادارے 16 دسمبر 2025 سے 28 فروری 2026 تک بند رہیں گے، جبکہ گرم علاقوں میں تعطیلات 22 دسمبر سے 4 جنوری 2026 تک ہوں گی۔
اسی طرح سندھ کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کالجوں میں موسمِ سرما کی تعطیلات 22 دسمبر سے 31 دسمبر 2025 تک ہوں گی۔