Muhammad.Sohail.Akram Offical

Muhammad.Sohail.Akram Offical My name is Muhammad Sohail Awan This page I will make the page for the news & information

میانوالی علاقہ داؤد خیل میں آج صبح گھر گھس کر ایک بچے کو قتل کرنے والے اس کے ماں باپ اور بھائیو کو زخمی کرنے والے نامعلو...
25/07/2025

میانوالی علاقہ داؤد خیل میں آج صبح گھر گھس کر ایک بچے کو قتل کرنے والے اس کے ماں باپ اور بھائیو کو زخمی کرنے والے نامعلوم افراد کو CCD کے سرکل انچارج انسپکٹر حیات اللّه خان روکھڑی اور SHO تھانہ داؤد خیل محسن نے چند گھنٹہ میں ٹریس کر لیا ویل ڈن

23/07/2025

والدین کے اکلوتے بیٹے اور دو بہنوں کے اکلوتے پڑھے لکھے بھائی جنید کا اپنے محلے کے ایک نوجوان سے جھگڑا ہو گیا. ہاتھا پائی ہوئی اور کچھ گالیوں کا تبادلہ بھی ہوا.جنید گھر آیا اور اپنے کمرے میں بیٹھ گیا. اس نے اپنے دشمن کو مارنے کا فیصلہ کر لیا اور الماری سے پستول نکال لیا. اچانک اسے اپنے ایک دوست کی نصیحت یاد آ گئی. دوست نے اسے ایسا کوئی بھی انتہائی قدم اٹھانے سے پہلے 30 منٹ کے لئے واردات کے بعد کی صورتحال تصوراتی طور پر دیکھنے کا کہا تھا.
جنید نے تصور میں اپنے دشمن کے سر میں تین گولیاں فائر کر کے اسے ابدی نیند سلا دیا. ایک گھنٹے بعد وہ گرفتار ہو گیا. گرفتاری کے وقت اس کے والدین اور دو بہنیں پھوٹ پھوٹ کر رو رہی تھیں. اس کی ماں بے ہوش ہو گئی. مقدمہ شروع ہوا تو گھر خالی ہونا شروع ہو گیا. ایک کے بعد ایک چیز بکتی گئی. بہنوں کے پاس تعلیم جاری رکھنا ناممکن ہو گیا اور ان کے ڈاکٹر بننے کے خواب مقدمے کی فائل میں خرچ ہو گئے.بہنوں کے رشتے آنا بند ہو گئے اور ان کے سروں میں چاندی اترنے لگی. جیل کی سلاخوں کے پیچھے ہر ہفتے والدین اور بہنیں ملاقات کے لئے جاتے. بہنوں کا ایک ہی سوال ہوتا کہ بھیا اب ہمارا کیا ہو گا؟ ہم اپنے بھائی کے بستر پر کسے سلائیں گی؟ ہم بھائی کے ناز کیسے اٹھائیں گی؟ بھائی کے پاس کوئی جواب نہیں ہوتا. فیصلے کا دن آیا اور جنید کو سزائے موت ہو گئی. سزائے موت کی تاریخ مقرر ہو گئی. 25 منٹ گزر چکے تھے اور جنید کے جسم پر لرزہ طاری ہو چکا تھا. جیل میں وہ اپنی موت کے قدم گن رہا تھا اور گھر میں والدین اور بہنیں اپنے کرب اور اذیت کی جہنم میں جھلس رہے تھے. جنید کی آنکھوں پر کالی پٹی باندھ دی گئیں اور اسے پھانسی گھاٹ کی طرف لے جایا گیا. 29 منٹ ہو چکے تھے. پھانسی گھاٹ پر پیر رکھتے ہی 30 منٹ پورے ہو گئے. جنید پسینہ پسینہ ہو چکا تھا. اس کے جسم میں کپکپی طاری تھی. اس نے پستول واپس الماری میں رکھ دیا. اس نے میز سے اپنی بہنوں کی دو کتابیں اٹھائیں اور بہنوں کے پاس گیا. بہنوں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ میری پیاری بہنو تمہارے پڑھنے کا وقت ہو گیا ہے. خوب دل لگا کر پڑھو کیونکہ تمہیں ڈاکٹر بننا ہے.
چند ماہ بعد جنید ایک بینک میں اچھی پوسٹ پر ملازم ہو گیا. جنید کی دونوں بہنیں ڈاکٹر بن گئیں. وہ ایک کامیاب اور بھرپور زندگی گزار رہے ہیں. ان 30 منٹ کی تصوراتی واردات اور 30 منٹ کے مقدمے کی کارروائی نے ایک پورے گھر کو اجڑنے سے بچا لیا. آپ اپنی زندگی میں یہ 30 منٹ اپنے لئے ضرور بچا کے رکھئیے گا، یہ 30 منٹ کی تصوراتی اذیت آپ کو زندگی بھر کی اذیت سے بچا لے گی!

احمد شہزاد 🗣️رضوان کواگر کپتان بنانا ہے تو بابر اور رضوان کی سوچ میں زیادہ فرق نہیں ہے دونوں دفاعی سوچ رکھتے ہیں ٹیم سےپ...
03/10/2024

احمد شہزاد 🗣️
رضوان کواگر کپتان بنانا ہے تو بابر اور رضوان کی سوچ میں زیادہ فرق نہیں ہے دونوں دفاعی سوچ رکھتے ہیں ٹیم سے
پہلے اپنے لیے سوچتے ہیں ، آپ کی پوری ٹیم میں اس وقت ایک ہی میچ وننگ پلیئر موجود ہے وہ ہے فخرزمان اگر فخر کو زمہ داری سونپ دی جائے تو ٹیم کی سوچ بدل سکتی ہے کیونکہ فخر خود کی ریکارڈ کےلیے نہیں کھیلتا ہمیشہ ٹیم کے لیے کھیلتا ہے اور خود غرضی سے پاک ہے فخر سے بیسٹ آپشن اپ کے پاس نہیں ہے

| |

سوزوکی پاکستان نے بولان وین  المعروف کیری ڈبه کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔ ایک تاریخ اپنے اختتام کو پہنچی ۔۔   ...
25/09/2024

سوزوکی پاکستان نے بولان وین المعروف کیری ڈبه کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔ ایک تاریخ اپنے اختتام کو پہنچی ۔۔

انتہائی افسوس ناک خبر 💔روالپنڈی سے ہری پور جانے والی وین اور ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئییاد رہے یہ حا...
25/09/2024

انتہائی افسوس ناک خبر 💔
روالپنڈی سے ہری پور جانے والی وین اور ڈمپر حادثے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی
یاد رہے یہ حادثہ ٹیکسلا واہ کینٹ بیرئیر گیٹ نمبر 2 کے سامنے پیش ایا ہے
اللہ پاک جاں بحق افراد کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرماۓ امین

یوں لگتا ہے کہ ایمان ، ایمانداری اور اصول پسندی بچی ہی ان لوگوں میں ہے ۔۔۔۔۔  اسرائیل کے کلب کی بہت بڑی پیشکش ٹھکرا دی ۔...
22/09/2024

یوں لگتا ہے کہ ایمان ، ایمانداری اور اصول پسندی بچی ہی ان لوگوں میں ہے ۔۔۔۔۔ اسرائیل کے کلب کی بہت بڑی پیشکش ٹھکرا دی ۔۔۔۔۔ ہمارے والے تو پیپسی اور کوکاکولا کے معمولی سے اشتہار نہ چھوڑیں ۔
Norwegian footballer Ole Sæter, who is also eligible to represent the Pakistan team, has reportedly rejected a huge monetary offer of €800,000 from Israeli club Maccabi Haifa FC

حمیر حیات خان روکھڑی کی نماز جنازہ کل بروز منگل صبح 10 بجے ہاکی سٹیڈیم میانوالی میں ادا کی جائے گی ۔
09/09/2024

حمیر حیات خان روکھڑی کی نماز جنازہ کل بروز منگل صبح 10 بجے ہاکی سٹیڈیم میانوالی میں ادا کی جائے گی ۔

اس یورپی پرندے نے جس کے ساتھ ٹریکر بندھا تھا صرف 42 دنوں میں 10000 کلومیٹر سفر طے کیا یعنی اوسط تقریبا 230 کلومیٹر روزان...
07/09/2024

اس یورپی پرندے نے جس کے ساتھ ٹریکر بندھا تھا صرف 42 دنوں میں 10000 کلومیٹر سفر طے کیا یعنی اوسط تقریبا 230 کلومیٹر روزانہ۔ حیرت انگیز طور پر اس نے واپس فن لینڈ جانے کے لئے شمال کی سیدھی لائن کیسے لی۔ صرف ایک دفعہ یہ مادہ پرندہ سمندر کو avoid کرنے کو دریاے نیل کی طرف مڑی لیکن پھر اس نے اپنی لائن سیدھی کر لی۔ انسان ٹیکنالوجی پہ بھروسہ کرتا ہے جبکہ جانور اور پرندے اپنی جبلت پہ،،
ویسے حیرت ہے یہ پہلے فن لینڈ سے موسم سرما گزارنے ساؤتھ افریکہ آئ پھر دوبارہ چلی گئی اور اس 20 ہزار کلومیٹر کے سفر میں اسے کسی نے نقصان نہیں پہنچایا۔

بھیرہ موٹروے ایم-2 سالم انٹر چینج کے قریب 4 لاشوں کی میڈیکل رپورٹ کے بعد موت کیوجہ وجہ سامنے آ گئی۔۔پچھلے ہفتے بھیرہ موٹ...
03/09/2024

بھیرہ موٹروے ایم-2 سالم انٹر چینج کے قریب 4 لاشوں کی میڈیکل رپورٹ کے بعد موت کیوجہ وجہ سامنے آ گئی۔۔

پچھلے ہفتے بھیرہ موٹروے پر بیکری سے جوس اور پیٹیز کھانے کے بعد چار افراد موت کے منہ میں چلے گئے ۔ دو گھر اجڑ گئے ۔ ان کی موت بھی معمہ تھی جو آج حل ہوا ۔ بہت سے لوگ جوس کو موت کی وجہ قرار دے رہے تھے ۔ آج ڈاکٹرز اور پولیس نے آخر موت کی وجہ معلوم کر ہی لی ۔
زندہ بچ جانے والے ڈرائیور عمر قاسم کے معدے کے سیمپل لیے گئے ۔ سیمپل سے پتا چلا کہ پیٹیز میں زہر موجود تھا ۔ اور یہ زہر ان پیٹیز سے میچ کر گیا جو پہلے روز عمر قاسم کے بیان کے بعد پولیس نے بیکری سے قبضے میں لی تھیں ۔ یعنی جو قیمہ ان میں استعمال ہوا وہ مضر صحت یا کسی بیکٹریا کی وجہ سے زہر بن گیا تھا جو جان لیوا فوڈ پوائزننگ کی وجہ بنا۔ عمر قاسم قے ہونے کی وجہ سے بچ گیا ۔ پولیس کے مطابق کچھ پیٹیز کے اندر سے چھپکلی کی باقیات بھی نکلی ہیں۔ بیکری کا نام گورمے بیکری ہے ۔ اور یہ بیکری خانقاہ ڈوگراں بھیرہ موٹروے کے قریب ہے ۔ نام اس لیے لکھا کہ باقی مسافر بھی محتاط رہیں ۔ بیکری کی بنی ہوئی چیزوں سے ویسے بھی اجتناب کرنا چاہیے لیکن اس موسم میں جب ہر طرف حشرات الارض اور چھپکلیوں اور چوہوں کی بہتات ہوتی ہے کبھی بھی بیکری کی بنی کوئی چیز مت خریدیں۔ نہ تو اس ملک میں ہائی جین کا خیال رکھا جاتا ہے اور نہ ان بیکریوں پر کوالٹی یا تازگی چیک ہوتی ہے ۔ تو زہر کا کون پتا چلائے ۔ اگر کوئی پکڑا بھی جائے تو اتنا تگڑا ہوتا ہے کہ چند لاکھ دے کر چھوٹ جاتا ہے ۔۔۔۔ جیسے بھیرہ موٹر وے کی بیکری ابھی تک سیل نہیں ہوئی نہ مالکان کو پکڑا گیا ۔ اس لیے اپنی اور اپنے بچوں کی جان بچانے کے لیے ان سے بچ کے رہیں تو اچھا ہے ۔ گھر کا صاف ستھرا پکا ہوا کھانا ساتھ رکھ کر سفر کریں

ہنی ٹریپ: خاتون کی آواز میں جھانسہٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے فروغ کے بعد ڈاکو بھی اس کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہے ہیں۔ ڈ...
30/08/2024

ہنی ٹریپ: خاتون کی آواز میں جھانسہ

ٹیلی کام اور انٹرنیٹ کے فروغ کے بعد ڈاکو بھی اس کو اپنے مفاد میں استعمال کر رہے ہیں۔ ڈی آئی جی عرفان بلوچ، جو شمالی سندھ میں بطور ایس ایس پی فرائض سر انجام دیتے رہے ہیں، بتاتے ہیں کہ سندھ میں گھوٹکی ضلع سے خواتین کی آواز میں بات کر کے لوگوں کو جھانسہ دے کر اغوا کرنے کا سلسلہ شروع ہوا تھا جو بعد میں شکارپور اور کشمور اضلاع تک پہنچ گیا۔

بقول ان کے اس کی ابتدا گھوٹکی کے کوش قبیلے کے جرائم سے وابستہ ڈاکوؤں نے کی تھی جو خود خواتین کی آواز میں بات کرتے تھے۔

ایس ایچ او انسپکٹر عبدالشکور لاکھو کہتے ہیں کہ ’فون پر بات کرنے کے لیے ڈاکوؤں نے ایسی خواتین بھی رکھی ہوئی ہیں جو لوگوں کے ساتھ رابطہ کرتی ہیں اور کسی نہ کسی طرح سے لوگوں کو یہاں آنے کے لیے آمادہ کر لیتی ہیں۔‘

ان کا کہنا ہے کہ ’ڈاکوؤں نے کچھ خواتین پنجاب سے منگوائی ہیں، کچھ انھوں نے اپنی عورتیں رکھی ہوئی ہیں۔ فرض کریں اگر کوئی سندھی بولنے والا رابطے میں آئے گا تو سندھی میں عورت بات کرے گی، کوئی اردو بولنے والا آ گیا تو اردو میں بات کرے گی، پشتو والا آگیا تو پشتو زبان والی عورت بات کرے گی۔‘

پولیس کے مطابق ڈاکوؤں کے ’ہنی ٹریپ‘ کا شکار بننے والے افراد اپنی گاڑی، مسافر کوچ یا ہائی ایس میں آتے ہیں، پھر ڈاکوؤں کا سہولت کار ان کو موٹر سائیکل پر لینے پہنچ جاتا ہے اور انھیں بتاتا ہے کہ ’میڈم نے بھیجا ہے۔ وہ انتظار کر رہی ہیں۔‘

اس دوران کسی ناکے پر پولیس کی چیکنگ چل رہی ہو تو بھی پولیس کو یہ شبہ تک نہیں ہوتا کہ متاثرہ شخص موٹر سائیکل سوار کا رشتہ دار، دوست ہے یا مغوی۔

وہ کہتے ہیں کہ زیادہ تر واقعات میں متاثرہ شخص خود موٹر سائیکل پر بیٹھ کر جاتا ہے کیونکہ مغوی کو پتہ نہیں ہوتا ہے کہ آگے جا کر وہ اغوا ہو جائے گا۔

’میڈم آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔۔۔‘ کچے کے ڈاکو کاروبار یا محبت کا جھانسہ دے کر کیسے لوگوں کو اغوا کرتے ہیں(یہ مضمون جون 2...
30/08/2024

’میڈم آپ کا انتظار کر رہی ہیں۔۔۔‘ کچے کے ڈاکو کاروبار یا محبت کا جھانسہ دے کر کیسے لوگوں کو اغوا کرتے ہیں

(یہ مضمون جون 2023 میں پہلی بار شائع کیا گیا تھا)

ساجد علی کے موبائل کی گھنٹی بجی اور سامنے سے زنانہ آواز میں بات کا آغاز ہوا اور تاثر دیا گیا جیسے یہ رانگ نمبر ہے۔ بعد میں اسی نمبر سے روزانہ کالز آنے لگیں اور گھنٹوں بات چیت ہونے لگی۔

چندہ ماہ میں اس رومانوی کہانی نے اس وقت نیا رخ اختیار کر لیا جب ساجد کو کزن کے ساتھ اغوا کر لیا گیا۔

شمالی سندھ بالخصوص گھوٹکی، شکارپور اور کشمور کندھ کوٹ میں خواتین کی آواز میں فون کالز اور سوشل میڈیا کے ذریعے اغوا کی وارداتوں کا رجحان عام ہو چکا ہے، جس میں اب ڈاکو اغوا کی وارداتیں نہیں کرتے بلکہ مغوی خود ڈاکوؤں کے پاس اغوا ہونے کے لیے پہنچ جاتا ہے۔
میرپور ماتھیلو میں ساجد علی سے جب ملاقات ہوئی تو وہ نویں جماعت کا امتحان دے کر واپس آئے تھے۔ انھوں نے بتایا کہ ان کا چند ماہ پہلے مومل (فرضی نام) سے فون پر رابطہ ہوا تھا، چند ماہ تک بات چیت کا سلسلہ جاری رہا، اور پھر اس نے کہا کہ ’ہم تو اب ایک کنبہ ہیں ہمیں اب ملاقات کرنی چاہیے، لہذا رانوتی ( کچے کا علاقہ) میں آ جاؤ۔‘

وہ کہتے ہیں کہ ’میں نے اکیلے جانے کے بجائے اپنے کزن کو ساتھ چلنے کو کہا۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’جب ہم متعلقہ جگہ پر پہنچے تو وہاں موٹر سائیکل پر سوار ایک بندہ آیا جس نے کہا کہ مجھے مومل نے بھیجا ہے، میرے پیچھے پیچھے آجاؤ۔ جب وہ پکے سے کچے کے حفاظتی بند پر پہنچے تو وہاں چار لوگ اور آگئے جن کے پاس کلاشنکوف تھیں۔ انھوں نے پہلے تو ہمیں مارا پیٹا اور پھر اغوا کر لیا۔‘

ساجد علی نے بتایا کہ ’اغوا کے دوران راستے میں پانی کا ایک تالاب آیا، اس کو عبور کروایا گیا اور ایک جگہ ہمیں بٹھا دیا گیا اور دھمکی دی کہ ایک کروڑ روپے تاوان لیں گے ورنہ گردن کاٹ کر پھینک دیں گے۔‘

وہ بتاتے ہیں کہ ’اسی دوران وہاں پولیس پہنچ گئی آدھا گھنٹہ مقابلہ جاری رہا ہے جس کے بعد ڈاکو لڑتے لڑتے وہاں سے فرار ہو گئے۔‘

پنجاب حکومت نے ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت بڑھا دیاس واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے کچے کے ’20 خطرناک ڈاکوؤں‘ کے سروں کی قیمت 10...
30/08/2024

پنجاب حکومت نے ڈاکوؤں کے سروں کی قیمت بڑھا دی
اس واقعے کے بعد پنجاب حکومت نے کچے کے ’20 خطرناک ڈاکوؤں‘ کے سروں کی قیمت 10 لاکھ سے بڑھا کر ایک کروڑ روپے مقرر کر دی ہے اور اعلان کیا ہے کہ جو ان کے خلاف مخبری کرے گا یا اطلاع دے گا اس کو انعام دیا جائے گا۔

کچے کے علاقے میں رہنے والے جماعت اسلامی کے بااثر رہنما عبدالکریم مزاری کہتے ہیں کہ ایسا نہیں ہے کہ ڈاکو کہیں چھپے ہوئے ہیں بلکہ وہ ’سرِعام بیٹھے ہیں۔ (سب کو) ان کے گھر کا اتا پتا بھی معلوم ہے۔ پولیس وہاں جا نہیں سکتی۔ تو سر کی رقم بڑھانے کا کیا فائدہ؟‘

دریں اثنا پولیس کے ایک اہلکار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی کو بتایا ہے کہ مغوی کانسٹیبل احمد نواز کے بدلے جبار اندھڑ لولائی کو ڈاکوؤں کے حوالے کیا گیا ہے۔ پولیس کے اعلیٰ حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔ جبار اندھڑ کے خلاف پولیس ریکارڈ کے مطابق چار مقدمات درج ہیں جن میں سے ایک مقدمے میں انھیں سزا بھی ہو چکی ہے۔

بی بی سی نے آئی جی پنجاب، ڈی آئی جی آپریشنز پنجاب اور آر پی او بہاولپور سے فون پر یہ پوچھنے کی کوشش کی ہے کہ پولیس اس حملے سے نمٹنے میں کیوں ناکام ہوئی تاہم اس حوالے سے ان کی جانب سے کوئی جواب موصول نہیں ہوا۔

میڈیا کو جاری کیے گئے ایک بیان میں آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا کہنا تھا کہ ’بزدلانہ کارروائیاں ملک و قوم کی حفاظت میں جانیں قربان کرنے والی پولیس فورس کا مورال پست نہیں کر سکتیں۔

’کچے کے ڈاکوؤں کے خلاف پولیس آپریشن بھرپور طاقت سے جاری رہے گا اور جوانوں کا خون رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔‘

مقامی ذرائع ابلاغ کی خبروں کے مطابق پنجاب پولیس نے کچے میں ڈاکوؤں کے خلاف ’بھرپور کریک ڈائون‘ کے لیے آئی جی سندھ غلام نبی میمن سے بھی رابطہ کیا ہے اور ڈاکوؤں کے خلاف ’انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کا فیصلہ کیا گیا۔‘

دوسری طرف پاکستان پیپلز پارٹی کے پنجاب اسمبلی کے ممبر ممتاز چانگ کی رائے ہے کہ کچے کا واحد حل وہاں فوج اور سی ٹی ڈی کی موجودگی ہے۔ ’پولیس کو ہٹا کر ان پکٹس پر فوج کو تعینات کیا جائے۔ اگر فوج کو بلوچستان، کراچی اور شورش زدہ علاقوں میں تعینات کیا جا سکتا ہے تو کچے کے علاقوں میں کیوں نہیں؟‘

Address

Mianwali
Mianwali
42200

Telephone

+923306570654

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Muhammad.Sohail.Akram Offical posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Muhammad.Sohail.Akram Offical:

Share