
25/07/2024
طاہر انجم پر حملہ کرنیوالی خاتون انیلہ کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا
کامیڈین طاہر انجم پر حملہ کرنیوالی خاتون انیلہ کو پنجاب پولیس نے گرفتارکرلیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز لاہور میں پنجاب اسمبلی کے باہر پاکستان تحریک انصاف کے بھوک ہڑتالی کیمپ میں آئی ہوئی خاتون ورکرز نے اداکار طاہر انجم کی پٹائی کی تھی۔ طاہر انجم پنجاب اسمبلی کے باہر سے گزر رہے تھے کہ پی ٹی آئی خاتون ورکرز نے انہیں تشدد کا نشانہ بنایا، خاتون نے طاہر انجم کو تھپڑ مارے اور ان کے کپڑے بھی پھاڑ دیے تھے۔پی ٹی آئی کی خاتون ورکر نے الزام لگایا تھا کہ طاہر انجم نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کو دہشتگرد کہا تھا۔