KG Tv

KG Tv Tv chanal

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہیہ بچہی "ارم بی بی" جو تھیلیسیمیا کی مریض ھے اور ھر 9,10 دن کے بعد خون لگتا ھے اور ہمیں خ...
04/05/2023

اسلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
یہ بچہی "ارم بی بی" جو تھیلیسیمیا کی مریض ھے اور ھر 9,10 دن کے بعد خون لگتا ھے اور ہمیں خون کی ضرورت ہے، ہماری تمام دوستوں،بھائیوں سے گزارش ھے کے جو خون دینا چاہیئے +B.
اس نمبر پر رابطہ کریں.( عزت الیکٹرک)
"03008606598"

اصل میں یہاں حاجی کا مالی لکھوانا تھا اس نے
21/11/2022

اصل میں یہاں حاجی کا مالی لکھوانا تھا اس نے

21/11/2022
15/09/2022

شوکت عباس کو جو فائر لگے ہیں ڈاکوں کو تلاش کرنے کے لیے کیمروں کی مدد لی جاے تاکے جلد از جلد گرفتار کیا جاے اور کسی بے گناہ کو تشدد کا نشانہ نہ بنایا جاے

15/09/2022

پکی شاہمردان میں رات گئے ایک اور چوری گزارش ہے کہ چوروں کو لگام ڈالی جاے

14/09/2022

THQ DaudKhel
حکومت پنجاب نے فزیبلٹی رپورٹ طلب کر لی
ان شاءاللہ تعالیٰ
تحصیل داؤدخیل

12/09/2022

اگر ہمارے ایم پی اے امین اللہ خان نیازی اس بار داؤدخیل کو تحصیل کا درجہ دلوانے کی بجائے لولی پاپ سے وقت گزاریں گے تو داؤدخیل اربن اور رورل کی اکثریت سے حمایت کی امید نہ رکھے۔
پائی خیل، موچھ، روکھڑی وغیرہ کی اکثریت سرکل داؤدخیل کا حصہ نہیں بننا چاہتی تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ داؤدخیل کے خلاف ہیں۔ یہ ان کا جمہوری حق ہے کہ جس معاملے کو اپنے علاقہ کے لیے بہتر سمجھتے ہیں ضرور اس کے لیے جدوجہد کریں۔
یہ ہماری طرح نہیں ہیں کہ داؤدخیل کی فیکٹریاں ہمارے حقوق غصب کرنے بیٹھی ہیں لیکن ایم پی اے نے ایک حق بھی علاقہ کو نہیں دلوایا۔
ہمارے جو چند احباب سرکل کے ایشو پر اگلی باری پھر موجودہ ایم پی اے کے لیے راہ ہموار کر رہے ہیں تو یہ جان لیں کہ ہر کوئی اتنا بھولا نہیں ہے۔ شہنشاہ تعمیرات ابھی تک داؤدخیل شہر کو مکمل پختہ گلیاں اور سیوریج نہیں دے سکا۔ واٹرسپلائی دیکھیں تو بندہ شرم سے مر جائے۔
داؤدخیل کچا کی دو نہریں نہر بخارہ، نہر پائی خیل سیزنل اور آفیسرز کی منت سماجت سے چل رہی ہیں۔ ہمارے ایم پی اے انہیں سالانہ نہیں کرا سکے۔
آرایچ سی داؤدخیل، چکڑالہ وغیرہ کو ٹی ایچ کیوز کا درجہ نہ دلوا سکے۔
سی پیک پل سے دھپ سڑی کے مقامی سے مقامی آبادیوں لیے راستہ نہیں دلوا سکے۔
داؤدخیل رورل اور ماڑی انڈس کے بنیادی مسائل تاحال حل طلب ہیں۔
محکمہ مال کا آوے کا آوہ بگڑا ہوا ہے، عام آدمی ذلیل و خوار ہے۔
سرکل داؤدخیل کا آفس میانوالی میں رکھنے کی بات ہو رہی ہے جو بالکل بےتکی حرکت ہے۔ داؤدخیل اربن، ڈھیر امید علی شاہ، داؤدخیل رورل، ماڑی یوسیز کے کیسز کے لیے ڈی ایس پی کا داؤدخیل تھانہ میں مستقل دفتر قائم کیا جائے جب کہ پائی خیل، موچھ، روکھڑی کے شہریوں کے کیسز کے لیے داؤدخیل سرکل کا سب آفس خواجہ آباد کے قریب قائم کر دینا چاہیے۔
تحصیل داؤدخیل وقت کی ضرورت ہے۔ اس کے آفسز جانوخیل کے قریب بنا دینے چاہیئں۔ کون سے علاقے اس میں شامل ہونے چاہیئں، اس کا فیصلہ انتظامیہ پر چھوڑ دیا جائے کہ وہ سروے کرکے شہریوں کی سہولت کو مدنظر رکھ کر حتمی فیصلہ کر دیں۔
یہ تو ہو نہیں کہ کوئی فیصلہ سب کے لیے قابل قبول ہو۔
بہرحال سرکل داؤدخیل ہو یا تحصیل داؤدخیل اسے داؤدخیل اور موچھ، پائی خیل کی جنگ سمجھنا یا قرار دینا جہالت ، تنگ نظری، تعصب اور کچھ لوگوں کے مفاد کی غمازی کرتا ہے۔ کیا موچھ، پائی خیل، روکھڑی کے لیڈر اور شہری بھی ایسی بات کر رہے ہیں داؤدخیل والے ہمارے پاس ووٹ لینے نہ آئیں، فلاں فلاں کو پہچان لو۔ وغیرہ وغیرہ۔
ہم پھر واضح کر دیں کہ عوام اتنے بھولے نہیں ہیں سرکل سرکل کی آڑ میں وہ ایم پی اے کی کارکردگی کو بھول جائیں گے۔ جس سے چار سال میں داؤدخیل کچا پکا کو ملانے والا پل نہیں بن سکا، پکی شاہمردان کی مرکزی سڑک مکمل نہیں ہو سکی، ماڑی سیوریج کا ایشو حل نہیں ہو سکا۔ ڈھنگ کبھی عوامی جلسہ کی توفیق نہیں ہوئی۔ کبھی کسی ایک قصبہ میں ایک کھلی کچہری تک نہیں لگائی۔ فیکٹریوں سے گرد و نواح کو مفت تعلیم و صحت کی سہولتیں نہیں دلوا سکے۔
ان شاءاللہ عوام ووٹ کسی علاقائی تعصب یا جذباتی ایشو پر نہیں بلکہ میرٹ پر دیں گے۔ امیدوار چاہے پکی سے ہو یا ٹھٹھی سے، داؤدخیل سے ہو یا پائی خیل سے، موچھ سے ہو یا چکڑالہ سے۔
تعمیر مسلسل
12 ستمبر 2022

08/09/2022

تھانہ داؤدخیل میں نیا SHO تعینات, امید کرتے ہیں کے جرائم پیشہ عناصر کے خالف ایکش لیں گے خاص کر ڈاکو راج اور منشیات فروشی کو جڑ سے ختم کریں گے اور نوجوان نسل کو منشیات جسی لعنت سے بچائیں گے

07/09/2022

داؤدخیل میں ڈاکو آزاد ہر روز دن کو ڈاکے لگ رہے ہیں منشیات فروشی عام پولیس ستو پی کر سکون سے سو رہی ہے پولیس سے گزارش ہے کہ تھوڑا جاگے علاقے میں امن اوامان کی صورتحال قائم رکھے

06/09/2022

کتنا مشکل ھے جلانا کسی رستے میں چراغ
کتنا آسان ہے ہواؤں کو اشارہ کرنا

کچھ دن پہلے گجرات کو ڈویژن کا اسٹیٹس ملا تو میانوالی کے دانشور مطالبہ کر رہے تھے کہ میانوالی کو بھی ڈویژن کا اسٹیٹس ملنا چاہیے اور ان دانشوروں کے نزدیک میانوالی ڈویژن نہ بننے کی وجہ صرف اور صرف میانوالی کے ایم این اے اور ایم پی ایز کی نا لائقی ھے ان معززین سے گزارش ھے کہ گجرات میں جب یونیورسٹی بنی تو کسی نے یہ نہیں کہا کہ یہ یونیورسٹی منڈی بہاوالدین میں بننی چاہیے میڈیکل کالج کی بھی کسی نے مخالفت نہیں کی نہ ہی اس بات کو کسی نے ایشو بنایا کہ جہلم کیونکہ پرانا ضلع ہے اس لئے گجرات کی بجائے جھلم کو ڈویزن بنانا چاہیے اور یہاں پر داودخیل کو تحصیل بنانے کی بات ہوئی ہال ہال مچ گئی اب سرکل داؤدخیل کے ایشو پر داودخیل سرکل نا منظور تحریک کا اعلان کر دیا گیا ھے
ان معززین سے چند سوال ہیں
1۔۔۔بیسٹ وے سیمنٹ تقریباً مکمل ہو چکی ھے مقامی لوگوں میں سے کتنے لوگوں کو بھرتی کیا گیا اپ لوگوں کی غیرت وہاں کیوں نہیں جاگ رہی کہ زمین ہماری ھے اور بھرتی کل تلہ گنگ اور چکوال ہو رہا ھے
2۔۔۔۔فاطمہ سیمنٹ فیکٹری کا کام شروع ہو گیا ھے کیا ان معززین میں سے کسی نے اب تک فیکٹری انتظامیہ کو انتباہ کیا ہے کہ کول پاور پلانٹ سے جو بیماریاں جنم لیں گی اہل علاقہ کو اس کےبدلے میں کیا ملے گا
3۔۔۔۔میپل لیف ، بیسٹ وے یا فاطمہ سیمنٹ کی انتظامیہ سے کسی نے پوچھنے کی جسارت کی ہے کہ پلانٹ چلانے کے لیے کتنی مین پاور کی ضروت ہو گی اور مقامی لوگوں کا حصہ کتنا ہو گا
4 ۔۔سی ایس آر فنڈ کے تحت علاقے میں کتنی رقم خرچ کی جائے گی ۔۔
یقیناً جواب نہیں میں ملے گا کسی کو بھی توفیق نہیں ہوئی
مہربانی کر کے ایک خالصتاً انتظامی ایشو کو سیاسی رنگ نہ دیں نان ایشوز کی بجائے ایشوز پر توجہ دیں یہی موقعہ ہے ایک دفعہ پلانٹ چل گئے تو اپ لوگوں کو کسی نے اندر بھی نہیں گھسنے دینا۔۔۔

Address

Mianwali
MAINWALI

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when KG Tv posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category