30/08/2025
یہ ویڈیو ہماری بہنوں کو لازمی دیکھنی چاہیے۔آجکل ایک عام بیماری جو کہ کم و بیش تقریبا" ہر شادی شدہ عورت کو لاحق ہے وہ ہے فائیبرائیڈز جسے عام زبان میں رسولیاں کہا جاتا ہے، لوگوں کو آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے دربدر ایک تو خواری ہوتی ہے ،پیسہ ضائع ہوتا ہے دوسرا بروقت تشخیص اور علاج نہ ہونے کی وجہ سے بعض اوقات جان بھی ضائع ہو جاتی ہے ۔ 10 منٹ نکال کر گفتگو لازمی خود بھی سنیں اور گھر والوں کو بھی سنائیں علاج بے شک جہاں سے مرضی کرائیں بنیادی معلومات کا پتہ ہونا لازمی ہے یقینا" آپکا اپنا ہی فائیدہ ہے ۔ آپ لوگوں کی سہولت اور آگاہی کے لئے ہم نے وہ تمام سوال پوچھے ہیں جنکا آپکو شائید شدت سے انتظار ہو ۔ اکثر ہم جو ویڈیوز بناتے ہیں ہماری کوشش ہوتی ہے کہ اس میں مفاد عامہ کے لئے لازمی کچھ ہو ۔ ایسی ہی آج کی ایک معلوماتی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں۔ اس کا فی الحال پارٹ ون نشر کر رہے ہیں پارٹ 2 کے لئے پیج کو جلدی سے فالو کرلیں تاکہ آپ تک بروقت ویڈیو پہنچ جائے۔ شکریہ