
29/07/2025
میانوالی *ڈپٹی کمشنر خالد جاوید گورائیہ کا علی الصبح اچانک میانوالی شہر کےمختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ، شہر میں صفائی ستھرائی کی ابتر صورتحال پر بلوخیل روڈ کے اسسٹنٹ منیجر کو معطل کردیا* اور سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی سرزنش کرتے ہوئے ایک ہفتہ کے اندر اندر شہر میں صفائی ستھرائی کے نظام کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر نے علی الصبح بلوخیل روڈ، میانہ محلہ، وتہ خیل، محلہ قادرا آباد، وانڈھی گھنڈ والی، وتہ خیل چوک اور سول لائنز ایریا کا دورہ کیا اور ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت شہر کے صفائی کے نظام کو چیک کیا۔انھوں نے شہر میں صفائی کے نظام پر عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران کی سرزنش کی اور کہا کہ اگر سات یوم کے اندر اندر شہر کے صفائی ستھرائی کے نظام کو درست نہ کیا گیا تو صفائی کمپنی کا کنٹریکٹ منسوخ کردیا۔