Mianwali 1

Mianwali 1 Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mianwali 1, Media/News Company, Mianwali.

14/09/2025

وزیراعلی پنجاب مریم نواز کے استقبال کی تیاریاں عروج پر
میانوالی بنوں روڈ ک انتہائی منفرد انداز میں پینا فلیکس سٹریٹ لائٹ کے پول پر لگا کر سجا دیا گیا
سٹریٹ لائٹ کے پول کے ٹاپ پر وزیر اعلی پنجاب اور امیدوار پی پی 87 کی مشترکہ تصویر والا پینا فلیکس آویزاں کیا گیا
جبکہ پول کے درمیان میں امیدوار کی علیحدہ تصویر والا پینا فلیکس
اور پول کے زیریں حصہ پر وزیر اعلی پنجاب کی انتہائی دیدہ زیب تصویر والا پینا فلیکس سیٹنگ کرنے والا داد کا مستحق ہے کہ کیونکہ اس نے بہت خوبصورت طریقے سے امیدوار پی پی 87 کو کورنگ پروٹینکشن دی

12/09/2025

السلام وعلیکم ورحمتہ وبرکاتہ!
وزیر اعلیٰ پنجاب کی آمد پر علاقائی بنیادی مطالبات پیش کر کے منظور کروانیں ۔ میانوالی کے اہم مسائل جو فوری اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے یہ کہ :
1- جہاز چوک سے داؤدخیل سی پیک انٹر چینج تک ون وے روڈ کی تعمیر ۔
2- نمل جھیل اور نمل نہر کی تعمیر نو ۔
3- علاقہ مہاڑ گولے والی , چھدرو , موسیٰ خیل ، سوانس ، ٹولہ منگلی سے درہ تنگ تک زرعی ٹیوب ویل کے لیے سستی بجلی کی فراہمی ۔
4- میاںوالی میں موجود انڈسٹری سیمنٹ اور کھاد کے کارخانوں اور باالخصوص اٹامک انرجی میں ضلع میانوالی کے افراد کے لیے روزگار کے مواقع ۔
5- میانوالی سے بجلی کی حاصل شدہ پیداوار سے میانوالی کے لیے رائیلٹی ۔
بسیں پہلے بھی کچھ دنوں کے لیے آئی تھیں ۔ ۔ مہربانی ہوگی کہ کچھ عملی
طور پر کامیاب اقدامات اٹھا کر علاقہ کی ترقی کی راہ ہموار کی جائے ۔
حاجی اعجاز خان سابق قائد ایوان میونسپل کمیٹی میانوالی

18/08/2025

بھراؤ ڈیکھاں نظر پھیرو کتھائیں بجلی نظر آوے تاں اس نو آکھاؤ ہنڑ گھر ول آ تینوں کوئی کجھ نی آدھا

11/08/2025

وتہ خیل روڈ محلہ چونگی سیلواں نزد امتیاز کرانہ کا ٹرانسفارمر رات گئے روٹھ گیا ہے رات کی واپڈا والوں کی منتیں کر رہے جس پر ابھی تک کوئی عمل نہیں ہوا واپڈا حکام عوام پر رحم کریں فوراً بجلی بھال کریں

05/08/2025

ایک گھنٹہ سے زیادہ ہوگیا مسلم بازار فیڈر کی بجلی بند ہے اے سی روم میں بیٹھے واپڈا حکام اس شدید گرمی میں عوام پرترس کھائیں اور بجلی بھال کریں

08/07/2025

میانوالی مضافاتی علاقہ روکھڑی شہر سے چک دوسیری تک تعمیر ہونے والی سڑک پر روکھڑی شہر کے اختیتام اور کچہ کے ڈیرہ جات کو جانے والے واحد راستے کے پل کی تعمیر کا کام نامعلوم وجوہات کی وجہ نامکمل چھوڑ دیا گیا جو روکھڑی کچہ کے ڈیرہ جات کی طرف جانے کا واحد ذریعہ ہے اور اس جگہ پر پل کی تعمیر انتہائی ضروری تھی لیکن کسی سازش کے تحت اس پل کی تعمیر روک دی گئی جس کی وجہ سے دریائے سندھ میں پانی کی سطح بلند ہوتے ہی اس واحد راستہ پر پانی آ گیا جو تصویر میں صاف نظر آ رہا ہے پانی کی آمد سے کچہ ڈیرہ جات کے مکینوں کی مشکلات میں اضافہ ہو گیا یے علاقہ مکینوں کو روکھڑی شہر اور ملحقہ علاقوں کی طرف آنے جانے میں انتہائی تکلیف اور مشکل کا سامنا ہے مزید بارشوں اور گلیشئر کے پگلنے سے پانی کے آمد میں اضافہ مزید اضافہ کا قوی امکان ہے اس سے کچہ کے ڈیرہ جات کے مکینوں کی پریشانی اور مشکل مزید بڑھ سکتی ہے
ڈیرہ جات کے مکینوں نے وزیر اعلی پنجاب ; کمشنر سرگودھا اور ڈپٹی کمشنر میانوالی سے اپیل کی ہے کہ فوری طور اس پل کی تعمیر میں رکاوٹ بننے والے محکمہ کے اہلکار اور ٹھیکیدار کے خلاف ایکشن لیا جائے اور ہماری آمد درفت کے لئے محفوظ راستے کا اہتمام کیا جائے

03/07/2025

میانوالی : پیف کے ذریعے پبلک سکولوں پر لٹایا جانے والا پیسہ عوام کے ٹیکس کا ہے لیکن غریب عوام کے بچوں کو ان سکولوں میں داخلہ کے وقت دھکے دئیے جاتے ہیں حکومت اس کا فوری نوٹس لے والدین

02/07/2025

حکومت پنجاب اور پیف حکام اس امر کا نوٹس لیں پرائیویٹ سکولز سے یہ مراعات واپس لیں اور سرکاری سکول کے غریب بچوں پر توجہ دیں والدین کا پنجاب گورنمنٹ سے مطالبہ

02/07/2025

پیف کے قائدے قانون کو سکول
انتظامیہ نے ھوا میں اڑا دیانرسری
پریپ کلاس کی علیحدہ برانچ کھول کر والدین سے فیس اور پیف سے چیک وصول چپڑی اور وہ بھی 2 ; 2

01/07/2025

پرائیویٹ سکول انتظامیہ وکٹ کی دونوں طرف کھیل رہی ہے پیف سے لاکھوں کے چیک اور سکول میں یونیفارم اور دیگر ایشاء کی فروخت نرسری سے پریپ تک والدین سے اضافی فیسوں کی وصولی ذرائع

30/06/2025

حکومت پرائیویٹ سکول انتظامیہ کو مقرر کردہ 40 ھزار تنخواہ پر عمل درآمد کروائے یہ بڑی مشکل سے ٹیچرز کو 10 ھزار دیتے ہیں اور پنجاب فاؤنڈیشن سے لاکھوں کے ماہانہ چیک وصول کرتے ہیں

30/06/2025

میانوالی شہر کے بینکوں کا اتحاد و اتفاق مثالی کیش کی کمی یا سرے سے لنک ڈاؤن کرنا ان بینکوں کا معمول بن چکا ہے مہینہ کے شروع اور آخر میں عوام کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali 1 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share