Nayab Property

Nayab Property Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Nayab Property, Mianwali.

22/08/2025

10 مرلہ
خوبصورت کوٹھی برائے فروخت مین کالاباغ روڈ سے صرف400میٹر کا فاصلے پہ عقب میانوالی فلور ملز کالاباغ روڈ میانوالی
03051051851وٹس ایپ اور کال

01/07/2025

غریب عوام پر حکومت کی مہنگی پالیسیوں کا بوجھ روز بروز بڑھتا جا رہا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری اور بلوں کے بوجھ نے عام آدمی کا جینا دوبھر کر دیا ہے۔ پٹرول، بجلی اور کھانے پینے کی چیزیں عوام کی پہنچ سے باہر ہو چکی ہیں۔ حکومتی اقدامات صرف امیروں کو فائدہ دے رہے ہیں، جبکہ غریب مسلسل پس رہا ہے۔

01/07/2025

"خان کی حکومت کو غلط کہنے والی بھولی عوام اب شہزادوں کی مہنگائی زدہ حکومت کو ٹھیک سمجھ بیٹھی ہے، آخر یہ نیند کب ٹوٹے گی؟"
ڈیزل پیٹرول کی ایک بار پھر اڑان

30/06/2025

"لوٹ آؤ، اب بھی وقت ہے…"

پہلے زمانے کے گھروں میں برکت ہوتی تھی، محبت اور لحاظ کی فضا چھائی رہتی تھی۔ ایک چھت کے نیچے کئی نسلیں ایک دوسرے کا سہارا بن کر جیتیں تھیں۔ گھر کے بڑے کو عزت دی جاتی، چھوٹے بڑوں کے سامنے سر جھکائے رکھتے۔ رزق کی طلب میں سب ہاتھ بٹاتے، چاہے کھیت ہوں یا مزدوری، اور مسجد و مدرسہ میں دین کی روشنی سے دلوں کو منور کیا جاتا۔ تعلیم عام نہ تھی، مگر ادب عام تھا۔

پھر اکیسویں صدی آئی۔ ٹیکنالوجی نے در و دیوار بدل دیے، لیکن دلوں کے دروازے بھی بند کر دیے۔ ہم نے ترقی کی آڑ میں سچائی، خلوص اور لحاظ کو پیچھے چھوڑ دیا۔ بھائی، بھائی کا نہ رہا، دوست، دوست کا دشمن بن گیا۔ رشتے مطلب کے ہو گئے۔ فراڈ، جھوٹ، خیانت جیسے ناسور عام ہو گئے۔ نفرتوں کا زہر ہر گھر میں گھولا گیا۔ انصاف مذاق بن کر رہ گیا۔

مساجد خالی ہو گئیں، نمازیں صرف جنازوں تک محدود ہو گئیں۔ اذانیں تو سنائی دیتی ہیں، مگر دل سننے سے قاصر ہیں۔ اب کوئی روکنے والا نہیں، کوئی سمجھانے والا نہیں، کوئی وہ شفیق بزرگ نہیں جو دستِ شفقت رکھ کر کہے: “بیٹا، یہ غلط ہے”۔

لیکن… کیا سب کچھ ختم ہو چکا ہے؟

نہیں! ابھی بھی وقت ہے۔
ابھی بھی ہم لوٹ سکتے ہیں۔

خدا کے حضور سچے دل سے توبہ کر لیں،
جن دلوں کو توڑا ہے، اُن سے معافی مانگ لیں،
جن کی امانت میں خیانت کی، اُنہیں لوٹا دیں،
اپنے گھروں میں انصاف، سچائی اور خلوص کو پھر سے جگہ دیں۔

آؤ!
نفرتوں کی جگہ محبت،
جھوٹ کی جگہ سچ،
اور دنیا کی ہوس کی جگہ آخرت کی فکر پالیں۔

کیونکہ اگر ہم اب بھی نہ لوٹے…
تو پھر کب؟

27/06/2025

🌐 حکومت صرف عوام کو کیوں دیکھتی ہے؟

🚫 ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانہ: 2000 روپے
🚫 غلط پارکنگ: 2000 روپے
🚫 ممنوعہ راستے پر گاڑی: 500 روپے
🚫 بائیک پر تین افراد سوار: 2000 روپے
🚫 پلاسٹک ہیلمٹ: 5000 روپے
🚫 سگنل کی خلاف ورزی: 1000 روپے
🚫 ون وے کی خلاف ورزی: 2000 روپے
🚫 بغیر لائسنس گاڑی: 2000 روپے

💡 مگر ذرا حکمرانوں کی کارکردگی بھی دیکھیں:

⚠️ گڑھوں سے بھری سڑکیں — کوئی ذمہ دار نہیں!
⚠️ ناکارہ سگنل، کھدائی کے بعد مرمت غائب — کوئی پوچھنے والا نہیں!
⚠️ سیاسی بینرز، فٹ پاتھ پر قبضے، جگہ جگہ گندگی — قانون خاموش!
⚠️ اندھیرے میں ڈوبی سڑکیں — عوام کی جان کی پروا نہیں!

⚡ اور اب بجلی کا ظلم:
🔌 200 یونٹ سبسڈی ختم!
🔥 ایک یونٹ بھی اوپر چلا گیا تو بل دگنا!
📉 یہ کیسا انصاف ہے؟ غریب کا چولہا بجھا دو، پنکھا بند کر دو؟

🛢️ اور پیٹرول کا حال بھی دیکھ لو:
❓ پاکستان کیوں دوسرے عرب ممالک سے مہنگا پیٹرول خرید رہا ہے؟
🇮🇷 ایران سے 20 روپے لیٹر کا پیٹرول خرید کر یہاں 80 روپے میں کیوں نہیں بیچا جاتا؟
💸 عوام کو مہنگائی میں جلایا جا رہا ہے صرف کرپٹ مافیاز کو خوش کرنے کے لیے!

💥 اور اوپر سے تازہ ترین خبر — 10 کھرب روپے کی کرپشن!
📢 کس نے کھایا؟ کہاں گیا؟ کوئی جواب نہیں!
📉 عوام ٹیکس دے، بل بھرے، جرمانے دے... اور حکمران لوٹ مار کریں؟
👊 بس بہت ہو گیا!

📣 ہم مطالبہ کرتے ہیں:
✅ 200 یونٹ والوں کے لیے فوری علیحدہ رعایتی ریٹ بحال کیا جائے!
✅ ایک یونٹ اوپر ہونے کا ظالمانہ جرمانہ ختم کیا جائے!
✅ ایران سے سستا پیٹرول لا کر عوام کو 80 روپے فی لیٹر دیا جائے!
✅ کرپشن میں ملوث افراد کو عبرتناک انجام تک پہنچایا جائے!

🔁 اس پیغام کو عام کریں!
✊ عوامی بیداری ہی حقیقی تبدیلی کی کنجی ہے!

26/06/2025

"Hard days prepare you for strong tomorrows."

27/01/2025

Watch, follow, and discover more trending content.

26/01/2025
بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ اللّہ پاک ہم سب مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے اللّہ پ...
26/01/2025

بسم اللّٰہ الرحمٰن الرحیم
اسلام علیکم ورحمتہ اللّٰہ وبرکاتہ
اللّہ پاک ہم سب مسلمانوں کو اپنی حفظ و امان میں رکھے
اللّہ پاک سب کی مشکلیں دور فرمائے
اللّٰہ پاک سے دعا ہے جو بیماری میں مبتلا ہیں اللّٰہ پاک انہیں شفا عطاء فرمائے
اللّٰہ پاک سے دعا ہے جو بھی قرضے میں ڈوبا ہوا ہے یا اللّٰہ پاک تو اسے قرض سے نجات دلا
اللّٰہ پاک جو کرائے کے گھروں میں رہ رہے ہیں انہیں اپنا گھر عطا فرما
اللّٰہ پاک سے دعا ہے جو بھی بے اولاد ہے اسے نیک لائیک اولاد عطا فرما اور جن کی اولادیں ہیں انہیں فرما بردار نیک بنا یا اللّٰہ سوھنڑاں ہمیں سیدھا راستہ دکھا ہمیں پنجگانہ نمازی بنا پوسٹ کو پڑھنے والے کی تمام نیک مرادیں پوری فرما درود شریف پڑھ کے آمین ضرور لکھیں

Address

Mianwali

Telephone

+923051051851

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nayab Property posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share