jago Mianwali جاگو میانوالی

jago Mianwali جاگو میانوالی پیج کا مقصد میانوالی ک لیے آواز اٹھانا ہے اور اس شہر کے لوگوں کو جگانا اور آگاہی دینا ہے

13/02/2025

*شبِ برات*
*اس رات میں نصیب لکھے جاتے ہیں*
*پروردگار عالم میرے والدین اور اہل عیال کی بے حساب بخشش فرما*
*الہی آمین✨*

Ameen
12/02/2025

Ameen

*شہدا کی سرزمین ٹولہ منگلی کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان۔*کیپٹن شاہد نواب سیاچین کے محاذ پر شہید ہوگئےہیں۔ وہ نواب گل کے ...
04/02/2025

*شہدا کی سرزمین ٹولہ منگلی کا ایک اور بیٹا وطن پر قربان۔*
کیپٹن شاہد نواب سیاچین کے محاذ پر شہید ہوگئےہیں۔ وہ نواب گل کے بیٹے،آصف نواب (A.D NECTA) کے بھائی اور سابق ہیڈماسٹر حاجی عبدالستار خان خٹک(مرحوم)، اختر نواز(سینئر آڈیٹر)سرفراز خان خٹک کے بانجھےتھے۔ شہید کا جسد خاکی آبائی علاقے ٹولہ منگلی پہنچنے پر جنازےکی اطلاع دی جائے گی۔

*5 فروری یوم کشمیر۔*کل ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری۔
04/02/2025

*5 فروری یوم کشمیر۔*
کل ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی، نوٹیفیکیشن جاری۔

میانوالی ٹرک اڈہ پر ایکسیڈنٹ دو افراد شدید زخمی ایک جابحق۔زرآئع
04/02/2025

میانوالی ٹرک اڈہ پر ایکسیڈنٹ دو افراد شدید زخمی ایک جابحق۔
زرآئع

الحمدللہ گزشتہ دنوں اپ لوگوں سے ایک درخواست کی تھی آج اللّه کے فضل سے اور اپ بھائیوں کے خصوصی تعاون سے بل ادا کردیا گیا ...
12/08/2024

الحمدللہ گزشتہ دنوں اپ لوگوں سے ایک درخواست کی تھی آج اللّه کے فضل سے اور اپ بھائیوں کے خصوصی تعاون سے بل ادا کردیا گیا ہے۔ اللّه اپ سب بھائیوں کے مال جان عزت میں برکتیں نازل کرے اور اپکا مال اپنی راہ میں قبول کرے۔ آجکل کے مشکل مالی حالات میں بھی جو لوگوں کی ضرورت پوری کرنے میں پیچھے نہیں ہٹتے وہ لوگ قابل تعریف ہیں دوسری طرف ہمارے ایک رقم پانچ سو سے ہزار ہے مگر جب سب تھوڑا تھوڑا حصہ ڈالیں گے تو وہ ایک بڑی رقم بن جائے گی جس سے کسی کی ضرورت پوری ہو سکتی ہے۔ اس لیے اپنے اس پاس ضرورت مندوں کا خیال رکھیں جتنا ہو سکے لوگوں کی مدد کریں اللّه اپ سب کو ہنستا مسکراتا خوش آباد رکھے امین۔

آج پھر میانوالی میں قتل ،روز ایسے قتل ہو رہے ہیں جیسے انسان نہیں بھیڑ بکریاں ذبح ہو رہی ہیں۔ کس سے گلہ کریں گھروں کی تعل...
31/07/2024

آج پھر میانوالی میں قتل ،روز ایسے قتل ہو رہے ہیں جیسے انسان نہیں بھیڑ بکریاں ذبح ہو رہی ہیں۔ کس سے گلہ کریں گھروں کی تعلیم و تربیت سے اسکول تک ،گلی محلوں سے دوستوں یاروں کی محفلوں تک کہیں بھی انسان کی قدر سکھائی جاتی تو کوئی فرد دوسرے انسان کو کیڑے مکوڑے کی طرح یوں نہ مسل دیتا اللّه سب کو ہدایت دے۔
(ساون میں ایک بوند بارش اس زمین پر نہیں برسی اب بھی یہ لوگ اللّه کی ناراضگی کو نہ سمجھیں تو انکا اللّه ہی وارث ہے)

اللّه پاک سب کی تکالیف دور فرماے آمین *تازہ ترین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔* *ابھی کچھ دیر پہلے جہان  آباد(وانڈھی گھنڈ والی )...
30/07/2024

اللّه پاک سب کی تکالیف دور فرماے آمین

*تازہ ترین۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔*
*ابھی کچھ دیر پہلے جہان آباد(وانڈھی گھنڈ والی ) کے نزدیک ایک خاتون نے نہر تھل میں چھلانگ لگا دی۔ ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔واقعے کی مزید تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں

افسوسناک خبر ٹھٹھی شریف ششم کلاس کا طالبعلم آفتاب خان  نہر میں ڈوب گیا ہے 😭😭😭
30/07/2024

افسوسناک خبر ٹھٹھی شریف ششم کلاس کا طالبعلم آفتاب خان نہر میں ڈوب گیا ہے 😭😭😭

یہ پوسٹ اور اس میں ننظر آنے والا بندہ ذرا ملاحظہ کریں یہ محترم فضل الہی صاحب ہیں جن کے پاس میانہ محلہ کا ایریا ہے جس کی ...
10/07/2024

یہ پوسٹ اور اس میں ننظر آنے والا بندہ ذرا ملاحظہ کریں یہ محترم فضل الہی صاحب ہیں جن کے پاس میانہ محلہ کا ایریا ہے جس کی صفایی کے یہ ذمہ دار ہیں مگر معذرت کے ساتھ یہ جس ادارے سے ہیں اسے اس شہر کیا ، پاکستان کے سب سے کرپٹ اور ہڈ حرام اداروں کی فہرست مرتب کی جائے تو میونسپل کمیٹی میانوالی اس میں سب سے پہلے نمبر پر ہوگی ۔ ہر ادارے کی طرح یہاں بھی ترقی کا میعار کام نہیں بلکہ چاے پانی ہے۔ میانوالی کے سب سے بڑے محلہ میانہ محلہ میں صفایی بدترین کارکردگی (جو کہ کوئی بھی یہاں آ کے ملاحظہ کر سکتا ہے )کے بعد یہاں کے میٹ جناب فضل الہی (جو عوام کے لیے اللّه کا فضل بلکل نہیں ) صاحب کو ترقی دے دی گئی کیسے ؟؟ یہ کہانی پھر سہی ۔ اب یہ صاحب اس شہر کی تباہی پھیرنے کے بعد ترقی پا کر مزید تباہی پھیر رہے ہیں جس پر سوشل میڈیا پر انکو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے اس ادارے کے خاکروب شاید پرائیویٹ کام کرتے ہیں جن میں سے سب اپنا حصہ وسولتے ہیں کیوں کے گلی کوچوں میں تو یہ دکھتے نہیں۔ کسی کام کے لیے کمپلینٹ کی جائے تو ہفتوں مہینوں کوئی سنوائی نہیں ہوتی۔ گلیاں گندگی کے ڈھیر اور گٹر بند یہ ہے کلین گرین میانوالی ۔ ڈی سی صاحب کو بھی شہر کے باہرلی کنارہ کا دورہ کروا کے سب اچھے کی رپورٹ دی جاتی ہے اور یہاں سارا شہر کچرا کنڈی کا منظر پیش کر رہا ہے۔ ہم اس ملک کی اشرافیہ کو روتے ہیں یہاں تو ایک خاکروب بھی ادارے کی نہیں سنتا سب مال پانی بنانے میں لگے ہیں ۔ یہ فضل الہی صاحب کسے کو دکھیں تو اسے صرف اتنا پوچھیےگا کہ میانہ محلہ نئی آبادی میں اپکا عملہ آخری بار کب دیکھا گیا تھا ؟ شاید رمضان المبارک سے بھی پہلے یہ صورتحال ہے ۔کمپلنٹ نمبرز پر کال کریں تو روز کل کا لارا دے دیا جاتا ہے۔سنوائی 0/0 مگر ہم اس سب کا رونا کس کے سامنے رویں ہمارے ادارے بھی کرپٹ انکا احتساب کرنے والے بھی کرپٹ۔ جہاں آوے کا اواا ہی بگڑا ہو وہاں کوئی کیا کر سکتا ہے۔ سواے افسوس کے

















Address

Mianwali

Telephone

+923046749675

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when jago Mianwali جاگو میانوالی posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share