Mianwali City

Mianwali City social
(1)

مکہ مکرمہ میں واقع کلاک ٹاور نے اسلامی سال کے مقدس مہینے ربیع الاول 1448 ہجری کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔ربیع الاول اسلامی ک...
14/08/2026

مکہ مکرمہ میں واقع کلاک ٹاور نے اسلامی سال کے مقدس مہینے ربیع الاول 1448 ہجری کے آغاز کا خیرمقدم کیا۔

ربیع الاول اسلامی کیلنڈر کا اہم مہینہ ہے، جس میں مسلمان حضور اکرم ﷺ کی ولادتِ باسعادت کی نسبت سے خصوصی عقیدت و محبت کا اظہار کرتے ہیں۔

مکہ مکرمہ کے کلاک ٹاور پر ربیع الاول کے آغاز کا یہ منظر سوشل میڈیا پر بھی توجہ کا مرکز بن گیا۔

میانوالی: 79ویں جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیرِ اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میانوالی میں ایک پر...
14/08/2026

میانوالی: 79ویں جشنِ آزادی کے پرمسرت موقع پر ضلعی انتظامیہ میانوالی کے زیرِ اہتمام میونسپل کمیٹی ہال میانوالی میں ایک پروقار اور ملی جذبے سے سرشار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب کے مہمانانِ خصوصی ڈپٹی کمشنر میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی مہر محمد ریاض ناز تھے، جبکہ انجمن تاجران، میڈیا نمائندگان، مختلف تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات اور سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر میانوالی اور ایس پی انویسٹی گیشن میانوالی نے یومِ آزادی کی اہمیت، قیامِ پاکستان کی جدوجہد اور وطنِ عزیز کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر فرد کے کردار پر روشنی ڈالی۔ مقررین نے کہا کہ آزادی ایک عظیم نعمت ہے جس کی قدر اور ملکی سلامتی و استحکام کے لیے کردار ادا کرنا ہم سب کی قومی ذمہ داری ہے۔

تقریب کے دوران مختلف سکولوں کے طلباء و طالبات نے ملی نغموں، ٹیبلو اور دیگر خوبصورت پرفارمنسز کے ذریعے وطن سے محبت کا اظہار کیا، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔

مہمانانِ خصوصی ڈی سی میانوالی شاہد عباس کاٹھیا اور ایس پی انویسٹی گیشن مہر محمد ریاض ناز نے بچوں کی حوصلہ افزائی کی، ان سے محبت و شفقت کا اظہار کیا اور ان کے ساتھ یادگاری تصاویر بھی بنوائیں۔

تقریب کے اختتام پر وطنِ عزیز پاکستان کی سلامتی، ترقی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعا کی گئی، جبکہ مہمانانِ خصوصی اور دیگر شرکاء نے مل کر یومِ آزادی کا کیک کاٹا اور پاکستان سے اپنی محبت و وابستگی کا اظہار کیا۔

*پاکستان زندہ باد! 🇵🇰*
*پاک فوج پائندہ باد!*

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی! 🇵🇰14 اگست کے پرمسرت موقع پر پاک افواج کے سربراہان کی قوم کو سلامی— اتحاد، نظم و ضبط اور وطن...
14/08/2026

پاکستان کا 79واں یومِ آزادی! 🇵🇰

14 اگست کے پرمسرت موقع پر پاک افواج کے سربراہان کی قوم کو سلامی— اتحاد، نظم و ضبط اور وطنِ عزیز کی دفاعی صلاحیتوں کے عزم کا شاندار مظاہرہ۔ یومِ آزادی مبارک! ✨🌟

میانوالی( )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میانوالی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم پی اے علی...
13/08/2026

میانوالی( )ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی میانوالی کا اہم اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقدہ ہوا۔اجلاس کی صدارت ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی نے کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا، ممبران ڈسٹرکٹ کوارڈینیشن کمیٹی سابق ایم پی اے امانت اللہ خان شادی خیل، سابق ایم پی اے ملک محمد فیروز جوئیہ، ایس پی انوسٹی گیشن مہر ریاض ناز، اے ڈی سی آر محمد شاہد کھوکھر، اے ڈی میونسپل سروسز ماجد بن احمد کے علاؤہ مختلف محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ضلع میں امن وامان کی مجموعی صورتحال، پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام، سڑکیں بحال پنجاب خوشال پروگرام،موضع محمد شریف والی میں دریائی کٹاؤ کے تدارک کے اقدامات، صحت کی سہولیات،جشن آزادی کے پروگرامزکا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔اجلاس سے ایم پی اے علی حیدر نور خان نیازی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا میگا فلاحی ترقیاتی منصوبہ ہے جس سے شہر کے سیوریج اور سینی ٹیشن سے متعلق مسائل مستقل بنیادوں پر حل ہوں گے۔انھوں نے متعلقہ افسران کو اس بڑے ترقیاتی منصوبہ اور سڑکیں بحال پروگرام پر کام کی رفتار کو سپیڈ اپ کرنے اور تعمیراتی کاموں میں معیاری میٹریل استعمال کرنے کی ہدایت کی۔ ممبران ڈی سی سی نے پولیس حکام کو منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کیخلاف مزید موئثر قانونی کارروائی عمل میں لانے کی ہدایت کی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا نے ترقیاتی منصوبوں، مریم نواز میڈیکل کالج، ستھرا پنجاب پروگرام،جشنِ آزادی کے پروگراموں،محمد شریف والی پر دریائی کٹاؤ کی روک تھام کی پیش رفت جبکہ ایس پی انوسٹی گیشن مہر ریاض ناز نے امن و امان کی مجموعی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں پر بریفنگ دی۔

*ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کا عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے ایک اور اہم اقدام**میانوالی پولیس کے افسران روزانہ...
12/08/2026

*ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کا عوام دوست پولیسنگ کے فروغ کے لیے ایک اور اہم اقدام*
*میانوالی پولیس کے افسران روزانہ مقررہ اوقات میں شہریوں سے براہِ راست ملاقات کریں گے*
ڈی پی او میانوالی وقار عظیم کھرل کی عوام دوست پولیسنگ اور شہریوں کو فوری انصاف و ریلیف کی فراہمی کے ویژن کے تحت ایک اور اہم اقدام اٹھایا گیا ہے۔
میانوالی پولیس کے ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز روزانہ اپنے مقررہ اوقات میں اپنے دفاتر اور متعلقہ تھانوں میں موجود رہیں گے اور علاقہ کے شہریوں سے براہِ راست ملاقات کرکے ان کی شکایات، مسائل اور تجاویز سنیں گے۔
پولیس افسران شہریوں کی شکایات کا فوری ازالہ، بروقت داد رسی اور میرٹ پر کارروائی یقینی بنائیں گے، جبکہ شہریوں کو اپنے مسائل کے حل کے لیے غیر ضروری انتظار یا مشکلات کا سامنا نہیں کرنا پڑے گا۔
شہری اپنے متعلقہ ڈی ایس پی سرکل اور ایس ایچ او سے ذیل میں دیے گئے مقررہ اوقات میں ملاقات کرکے اپنی شکایات اور مسائل پیش کرسکتے ہیں۔
*یہ اقدام پولیس اور عوام کے درمیان مضبوط رابطے، شفافیت، اعتماد اور مؤثر داد رسی کو مزید فروغ دینے کی جانب اہم قدم ہے۔*
*ترجمان میانوالی پولیس*

میانوالی( )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر سنٹرل جیل پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند د...
12/08/2026

میانوالی( )ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا کا سنٹرل جیل میانوالی کا دورہ۔ ڈپٹی کمشنر سنٹرل جیل پہنچے تو جیل کے چاک و چوبند دستے نے انھیں سلامی پیش کی۔ اس موقع پر سنیئر سپرٹینڈنٹ سنٹرل جیل رسول بخش کلاچی اور اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران بھی موجود تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کی مختلف بیرکس، ہسپتال، کچن سمیت جملہ شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔انھوں نے جیل میں قیدیوں سے ملاقات کی ان کے مسائل سنے اور فراہم کردہ سہولیات سے متعلق دریافت کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل کے کچن کا بھی معائنہ کیا اور قیدیوں کیلئے تیار کئیے جانے والے کھانے اور روٹی کے معیار کو چیک کیا۔ انھوں نے جیل ہسپتال کا بھی معائنہ کیا، قیدی مریضوں کی عیادت کی اور جیل میں فراہم کر دہ طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر سپرٹینڈنٹ جیل نے ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دی۔ ڈپٹی کمشنر نے جیل انتظامیہ کو ہدایت کی کہ حکومتی ویژن کے مطابق جیل میں قیدیوں کو تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔

میانوالی میونسپل کمیٹی میانوالی کے جناح ہال میں اقلیتوں کے قومی دن (نیشنل منیارٹی ڈے ) کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا۔...
12/08/2026

میانوالی
میونسپل کمیٹی میانوالی کے جناح ہال میں اقلیتوں کے قومی دن (نیشنل منیارٹی ڈے ) کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا۔ تقریب کی صدارت سی او میونسپل کمیٹی میانوالی مبشر کلیم گل اور اقلتی برادری کے رہنماؤں نے کی۔ اس موقع پر نیشنل منیارٹی ڈے کے حوالے سے کیک کاٹا گیا۔تقریب میں مقررین نے اقلیتوں کے حقوق پر روشنی ڈالی

میانوالی ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا ڈی سی آفس کمیٹی روم میں جشنِ آزادی کے پروگراموں کے انتظامات، سی ایم انشیٹیو اور دیگ...
11/08/2026

میانوالی
ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کاٹھیا ڈی سی آفس کمیٹی روم میں جشنِ آزادی کے پروگراموں کے انتظامات، سی ایم انشیٹیو اور دیگر حکومتی اقدامات پر عملدرآمد یقینی بنانے کے سلسلہ میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میونسپل سروسز ماجد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر میانوالی فیصل عمران، ڈی ڈی ڈویلپمنٹ شعیب رضا خان کے علاؤہ دیگر متعلقہ محکموں کے افسران موجود ہیں

میانوالی ( )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا ما ہا نہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہو ا۔اجلاس...
10/08/2026

میانوالی ( )ڈسٹرکٹ کوآرڈی نیشن کمیٹی برا ئے نیشنل ایکشن پلا ن کا ما ہا نہ اجلاس ڈی سی آفس کمیٹی روم میں منعقد ہو ا۔اجلاس کی صدارت ڈپٹی کمشنر شاہد عباس کا ٹھیا اور کماندنگ آفیسر کھاریاں نے (بذریعہ زوم لنک) کی۔اجلاس میں ایس پی انوسٹی گیشن مہر محمد ریا ض ناز، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریو نیو محمد شاہد کھو کھر، اے ڈی سی میو نسپل سروسز ما جد بن احمد، اسسٹنٹ کمشنر صاحبان، قانو ن نا فذ کر نیوالے اداروں اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر میو نسپل سروسز نے گزشتہ ما ہ کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی، غیر قانو نی پٹرول پمپس، ایل پی جی کی ریفلنگ، نان کسٹم پیڈ گاڑیوں، سگریٹ و دیگر مصنوعات، گدا گری کے خلاف کی جانے والی کاروائیوں، تجاوزات اپریشن، مدارس کی رجسٹریشن، بجلی چوری، غیر قانو نی اسلحہ، منشیات، ما حولیاتی آلودگی کے خاتمہ کے خلاف کی جا نیوالی کاروائیوں، جشن آزادی کے پروگراموں، مو سم بہار کی شجرکاری مہم اورستھرا پنجاب پروگرام کے تحت صفائی اپریشن سے متعلق ایجنڈا پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کوہدایت کی کہ ملک کی تعمیر وترقی اور قومی سلا متی کو یقینی بنانے کیلئے متعلقہ اداروں کے افسران و عملہ اپنے فرائض منصبی پوری محنت، لگن اور ایمانداری سے سرانجام دیں۔ انھوں نے تمام متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی اور کارائیوں سے متعلق رپورٹس ڈی سی سی کو بروقت ارسال کی جائے۔

Address

Mianwali
Mianwali

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali City posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share