Kamar Mushani Mianwali

Kamar Mushani Mianwali Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Kamar Mushani Mianwali, Media/News Company, Mianwali.
(1)

چکڑالہ قتل 😭😭😭😥😥😥ملک محمد کامران گلوئی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل اللہ پاک معاف اور اپنا رحم فرمائے آمین، ثما آمین،😭😭
14/07/2025

چکڑالہ قتل 😭😭😭😥😥😥
ملک محمد کامران گلوئی نامعلوم افراد کے ہاتھوں قتل
اللہ پاک معاف اور اپنا رحم فرمائے آمین، ثما آمین،😭😭

افسوسناک واقعہ دلیوالی دلیوالی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تین دیوروں نے اپنی ...
14/07/2025

افسوسناک واقعہ دلیوالی
دلیوالی میں ایک انتہائی افسوسناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا ہے، جہاں تین دیوروں نے اپنی بھابھی کو بے دردی سے گلا دبا کر قتل کر دیا۔ مقتولہ عطا اللہ شاہ شہید کی بیوہ اور ارشاد شاہ کی صاحبزادی تھیں
مقتولہ کے تین بچے تھے ۔

ابتدائی معلومات کے مطابق اس المناک سانحے کی وجہ یہ بتائی جا رہی ہے کہ مقتولہ کے دیور شہید کے مالی فوائد (بینفٹس) پر ناجائز قبضہ کرنا چاہتے تھے، جو شہید کے یتیم بچوں کا حق تھے۔
بیوہ کی گزشتہ ایک دن پہلے عدت ختم ہونی تھی ہائے افسوس کتنے ظالم ہو گئے
مقتولہ کے بھائی نے بتایا موچھ تھاںہ ایف آئی آر ہوگئی ہے ڈی پی او صاحب ہمیں فوری انصاف فراہم کریں

نمازِ جنازہ کے اعلان کا بعد میں اطلاع دی جائے گی۔

اللہ تعالیٰ مرحومہ کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور یتیم بچوں کو صبر جمیل دے۔ آمین۔

13/07/2025

بارش جہاں جہاں ہو رہی ہے علاقہ کا نام بتا دیں

سولر پلیٹ کی صفائی کے دوران ہونے والے حادثے سے بچاؤعلی مراد نامی شخص  سولر پلیٹ کو گیلے کپڑے سے صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے ...
12/07/2025

سولر پلیٹ کی صفائی کے دوران ہونے والے حادثے سے بچاؤ

علی مراد نامی شخص سولر پلیٹ کو گیلے کپڑے سے صاف کرتے ہوئے کرنٹ لگنے کی وجہ سے انتقال کر گیا۔ بہت سے لوگوں کا خیال ہے کہ سولر پلیٹ سے کرنٹ نہیں لگتا، اس لیے گھر والے اکثر بچوں یا دیگر افراد کو سولر پلیٹ صاف کرنے کے لیے کہہ دیتے ہیں۔

براہ کرم، سولر پلیٹ کو گیلا کپڑا لگا کر صاف **نہ کریں**، اور اگر ممکن ہو تو صفائی رات کے وقت کریں، تاکہ اس قسم کے اچانک حادثے سے بچا جا سکے۔

اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں، تاکہ کسی معصوم انسان کی جان بچائی جا سکے۔

**احتیاط ضروری ہے!** ⚠️

افسوس ناک خبر سہراب والا تلہ گنگ روڈ پر فائرنگ سے 2 بھائی ارشد  خان ،طاہر خان  یاروخیل ق تل جبکہ تیسرا بھائی قیصر خان یا...
12/07/2025

افسوس ناک خبر

سہراب والا تلہ گنگ روڈ پر فائرنگ سے 2 بھائی ارشد خان ،طاہر خان یاروخیل ق تل جبکہ تیسرا بھائی قیصر خان یاروخیل شدید زخمی ہے

11/07/2025

کہاں کہاں بارش ہورہی ہے

ہمارے میانوالی کے علاقہ کمرمشانی کے صحافی نگار خان نیازی کل رات 9 بجے سے اسلام آباد سے لاپتہ ہے کوئی بھی خبر نہیں اس کی ...
11/07/2025

ہمارے میانوالی کے علاقہ کمرمشانی کے صحافی نگار خان نیازی کل رات 9 بجے سے اسلام آباد سے لاپتہ ہے کوئی بھی خبر نہیں اس کی

وہ رات کو نو بجے گھر جا رہا تھا بحریہ ٹاؤن کے گیٹ کے پاس پہنچا تو اس کا موبائل آف ہو گیا نگار نے اپنے گھر اپنی اہلیہ کو آخری میسج کیا کے میں بحریہ گیٹ کے پاس پہنچ گیا ہوں لیکن اس کے بعد فورا اس کا موبائل سوئچ آف ہو گیا اس کی ای میل بھی کوئی استعمال کر رہا ہے۔۔۔۔۔تهانے میں کوئی ان کی درخواست
بھی نہیں لے رہا۔۔۔
اللہ پاک اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین

08/07/2025

کچہ کمر مشانی
پانی کی سطح میں مسلسل اضافہ۔۔اگر پانی کا راستہ نہ کھولا گیا تو شدید نقصان کا خطرہ

افسوسناک خبر 😭😭😭😥😥😥ملاخیل کول مائن نمبر 2 کے پاس ایک لاش برآمد 😭😭😭😥😥😥جسکاُ نام وسیم ولد عبدالرحمن ڈھیڈی فاروق ڈھیڈی کا ب...
08/07/2025

افسوسناک خبر 😭😭😭😥😥😥
ملاخیل کول مائن نمبر 2 کے پاس ایک لاش برآمد 😭😭😭😥😥😥
جسکاُ نام وسیم ولد عبدالرحمن ڈھیڈی فاروق ڈھیڈی کا بھائی محلہ شادی خیل کمرمشانی ھے اللہ پاک معاف کرے
موت بوجہ ہارٹ اٹیک ہوئی
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین ثما آمین 😭😭😭

--- سی سی ڈی پنجاب کے نام: ایک بوڑھے ماں باپ اور یتیم بچوں کا دردناک خط – کول مائنز کا نامکمل انصاف**بخدمت جناب ہیڈ سی س...
07/07/2025

--- سی سی ڈی پنجاب کے نام: ایک بوڑھے ماں باپ اور یتیم بچوں کا دردناک خط – کول مائنز کا نامکمل انصاف

**بخدمت جناب ہیڈ سی سی ڈی پنجاب، جناب سہیل چٹھہ صاحب،**

**السلام وعلیکم ورحمۃ اللہ و برکاتہ،**

ہم میانوالی کے ایک مظلوم اور بے بس خاندان ہیں، جس کے دل پر تین سال پہلے کا لگنے والا زخم آج بھی تازہ ہے اور انصاف کی تلاش میں ہر دروازے پر دستک دے رہا ہے۔ کیا یہ حقیقت ہے کہ پاکستان میں **غریب ہونا ہی سب سے بڑا جرم ہے؟** کیا کوئی بھی طاقتور اور پیسے والا شخص غریبوں کے بچوں کو بے دردی سے قتل کر کے اپنے پیسوں اور اثر و رسوخ کے زور پر کھلے عام گھوم سکتا ہے اور اسے پوچھنے والا کوئی نہیں؟ ہماری یہ فریاد آپ کی توجہ کی منتظر ہے۔

---
# # کول مائنز کا دل دہلا دینے والا واقعہ

جناب عالی! یہ افسوسناک واقعہ آج سے تقریباً تین سال قبل **ضلع میانوالی کے تھانہ مکڑوال کی حدود میں واقع کول مائنز** میں پیش آیا۔ اس کا مقدمہ نمبر **142/22** ہے جس کی ایف آئی آر کی کاپی بھی ساتھ منسلک کی گئی ہے۔

اس واقعے نے ہمارے خاندان کے چراغ بجھا دیے۔ اس میں کول مائنز میں مزدوری کرنے والے ہمارے تین بیٹے، منظور خان، اعجاز خان، اور نعمان خان (پسران خیر محمد خان علمی خیل)، اور ان کے ساتھ مزدوری کے لیے گئے ہوئے کچھ دیگر افراد بھی متاثر ہوئے۔

واقعہ کی تفصیل کچھ یوں ہے:
جب یہ تینوں بھائی اور ان کے ساتھی مزدور صبح کے وقت معمول کے مطابق کام پر پہنچے اور کول مائنز میں موجود جنریٹر سٹارٹ کرنا چاہا، تو وہاں پہلے سے موجود مسلح افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی۔ اس وحشیانہ حملے کے نتیجے میں ہمارے بیٹے اعجاز خان اور منظور خان اور ان کے ساتھ ایک سنجر خیل قوم کا بندہ موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے تھے۔ ہمارے دو بیٹے، نعمان خان اور نعیم خان، شدید زخمی ہوئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا اور اللہ کے فضل سے ان کی جان بچ گئی۔
انصاف کا انتظار: تین سال بیت گئے، ملزم غائب!
اس اندوہناک اور دلخراش واقعے کو آج تقریباً تین سال مکمل ہو چکے ہیں ہمارے بوڑھے والدین اپنے بیٹوں کے خون کا انصاف مانگتے مانگتے تھک چکے ہیں۔ ان کی آنکھوں میں آج بھی اس ظلم کی آگ اور بے بسی کا پانی ہے۔ ہمارے یتیم بچے اپنے باپوں کو ڈھونڈتے ہیں اور انصاف کے منتظر ہیں۔

حاجی عبید الرحمن خوشی خیل عبید میڈیکل سٹور والے ان کی والدہ فوت ہو گئ ہیں نماز جنازہ 10 بجے اللہ خیل شہید دادے والے قبرس...
07/07/2025

حاجی عبید الرحمن خوشی خیل عبید میڈیکل سٹور والے ان کی والدہ فوت ہو گئ ہیں نماز جنازہ 10 بجے اللہ خیل شہید دادے والے قبرستان میں ادا کیا جائے گا
اللہ پاک جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے گھر والوں کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین

حفیظ خان ولد فتیع اللّه خان پاسپورٹ آفس والا  نظری خیل کو فائر لگا ہے سب بھائی دعا کریں اللہ پاک صحت کاملہ عطا فرمائے آم...
04/07/2025

حفیظ خان ولد فتیع اللّه خان پاسپورٹ آفس والا نظری خیل کو فائر لگا ہے سب بھائی دعا کریں اللہ پاک صحت کاملہ عطا فرمائے آمین

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Kamar Mushani Mianwali posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Kamar Mushani Mianwali:

Share