ARFA News

ARFA News پاکستان اور دیگر ممالک کی خبریں , معلوماتی اور فلاحی انفارمیشن سے آگاہی۔ سیاسی سماجی علمی سائنسی نیوز

*▪️غیرمعمولی رش کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کی فراہمی تاخیر کا شکار* کراچی: پاسپورٹ بنوانے والوں کے غیر معمولی رش کے باع...
12/08/2023

*▪️غیرمعمولی رش کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کی فراہمی تاخیر کا شکار*

کراچی: پاسپورٹ بنوانے والوں کے غیر معمولی رش کے باعث ملک بھر میں پاسپورٹ کی فراہمی ایک ماہ سے زائد کی تاخیر کا شکار ہے۔

ذرائع کے مطابق شہر قائد سمیت ملک کے دیگر شہروں میں شہریوں کو ایک مرتبہ پھر پاسپورٹ کے حصول کے لیے طویل انتظار کرنا پڑ رہا ہے۔

نارمل پاسپورٹ ڈیلیوری 10 دن کے بجائے ایک ماہ سے زائد، ارجنٹ پاسپورٹ 5 کے بجائے 15 روز اور فاسٹ ٹریک کے ذریعے پاسپورٹ ڈیلیوری بھی 2 کے بجائے 5 دن میں کی جا رہی ہے۔

غیر معمولی تاخیر کے باعث عمرہ زائرین، ملازمت اور بیرون ملک تعلیم کے لئے جانے والوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔

پاسپورٹ ڈیلیوری میں تاخیر کی وجہ پاسپورٹ بنوانے والوں کی تعداد میں غیر معمولی اضافہ بتایا جارہا ہے۔ روزانہ کی بنیاد پر درخواستوں کی تعداد 24 سے 26 ہزارکے بجائے 40 ہزار ہو گئی ہے۔

پاسپورٹ فراہمی میں تاخیر دور کرنے کے لئے پرنٹنگ کا دورانیہ بغیر تعطیل کے 24 گھنٹے کر دیا گیا ہے۔

12/08/2023
12/08/2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے انوار الحق کاکڑ کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ 14 اگست کو اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے

انوار الحق کاکڑ کا تعلق #بلوچستان کے ضلع سیف اللہ سے ہے

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے ابتدائی تعلیم #کوئٹہ سے حاصل کی

انوار الحق کاکڑ نے یونیورسٹی آف بلوچستان سے پولیٹیکل سائنس اور سوشیالوجی میں ماسٹر کیا

انوار الحق کاکڑ نے 12 مارچ 2018 کو آزاد حیثیت سے بطور سینیٹر حلف اٹھایا

انوار الحق کاکڑ نواب ثناءاللہ کے دور حکومت میں بلوچستان حکومت کے ترجمان بھی رہے

  ڈاکٹر   نے   کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دیصدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے...
12/08/2023

ڈاکٹر نے کی بطور نگران وزیراعظم تعیناتی کی منظوری دے دی

صدر مملکت نے تعیناتی کی منظوری آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت کی
میڈیا زرائع

*ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد*ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل مو...
12/08/2023

*ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل کی آفس میں کھلی کچہری کا انعقاد*
ڈی پی او میانوالی مطیع اللہ خان کی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل موسیٰ خیل قیصر عباس نے 1787 اور کمپلینٹ سیل کے ذریعے مارک ہونے والی درخواستوں پر آنے والے شہریوں کی شکایات اور مسائل سنے اور ان کو میرٹ پر حل کرکے یکسو کرنے کی ہدایات دیں۔
*شہریوں کو فوری انصاف کی فراہمی پولیس کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ ایس ڈی پی او موسیٰ خیل*

*ترجمان میانوالی پولیس*

12/08/2023

تھانہ سٹی کی حدود میں ڈاکوؤں نے روڈ پر ٹرک کو روک کر ڈرائیور اور کلینڈر کو اسلحہ دکھا کر 177 کاٹن شراب سے بھرا ٹرک لوٹ لیا،ذرائع

12/08/2023

*کندہ کوٹ /علی شاہ ریپ کیس*

تین سال قبل معصوم بچی علی شاہ کو اغوا کرکے ریپ کا واقعہ
تین سال قبل دہوکے سے اغوا کرکے معصوم بچی کے ساتھ ریپ کے جوابدار کو انسداد دہشتگردی کی عدالت نے عمر قید کی سزا سنادی
انسداد دہشتگردی کے جج ظفراللہ سولنگی کی عدالت نے جوابدار خیراللہ بگٹی کو عمر قید اور 2 لاکھ روبے جرمانے کی سزا سنائی ریپ کیس کا ایک جوابدار پولیس مقابلے میں ہلاک ہوچکا ہے تین سال قبل ریپ کامقدمہ 376,364/A ,344,440 ،506/2 7 کی دفعات کے تحت تہانہ کشمور میں درج تہا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیاصدر م...
12/08/2023

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وزیرِ اعظم اور قائدِ حزبِ اختلاف کو 12 اگست تک نگران وزیرِ اعظم کا نام دینے کا کہہ دیا

صدر مملکت کا وزیراعظم ، میاں محمد شہبار شریف ، اور تحلیل شدہ قومی اسمبلی کے قائدِ حزبِ اختلاف ، راجہ ریاض احمد ، کو خط

آئین کے آرٹیکل 224 ایک اے کے تحت صدر مملکت وزیراعظم اور قائد ِحزب ِاختلاف کے مشورے سے نگران وزیرِ اعظم کی تعیناتی کرتے ہیں، صدر مملکت کا خط

آئین کے تحت وزیرِ اعظم اور قائدِ حزب اختلاف کو قومی اسمبلی کی تحلیل کے 3 دن کے اندر نگران وزیرِ اعظم کا نام تجویز کرنا ہوتا ہے ، صدر مملکت

میں نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کی ، 9 اگست کو قومی اسمبلی تحلیل کر دی ، صدر مملکت

وزیرِ اعظم اور قائد حزبِ اختلاف 12 اگست تک موزوں نگران وزیر اعظم کا نام تجویز کریں، صدر مملکت

پریس ریلیز : پی ٹی اے نے پاکستان میں ایک نئے آپریٹر اور اس کی نئی سروس ''اونک (ONIC)'' کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا  ...
12/08/2023

پریس ریلیز : پی ٹی اے نے پاکستان میں ایک نئے آپریٹر اور اس کی نئی سروس ''اونک (ONIC)'' کے حوالے سے عوام اور سوشل میڈیا میں پائی جانے والی حالیہ غلط فہمیوں کی وضاحت کی ہے کہ پاکستان میں کسی بھی نئے موبائل آپریٹر کو سیلولر لائسنس نہیں دیا گیا ہے۔
پاک ٹیلی کام موبائل لمیٹڈ (پی ٹی ایم ایل) جو پہلے سے ہی ''یوفون'' برانڈ کا مالک ہے، مارکیٹ میں ڈیجیٹل طبقے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے ایک اور نئی ڈیجیٹل پروڈکٹ ''او این آئی سی'' متعارف کرانے کا ارادہ رکھتا ہے تاکہ صارفین کو روایتی خدمات کی فراہمی کے بجائے آسان ڈیجیٹل سہولیات کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔
پی ٹی اے پی ٹی ایم ایل کے ساتھ ''او این آئی سی'' کے آغاز کے ضمن میں رابطے میں ہے۔ ریگولیٹری تعمیل اور صارفین کے تحفظ کے عزم کے پیش نظر پی ٹی اے نے پی ٹی ایم ایل کو تمام ضروری ریگولیٹری تقاضوں کو پورا کرنے کے لئے کہا ہے۔

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when ARFA News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share