
10/11/2023
مارکیٹر اور سیلز مین میں فرق ہوتا ہے مارکیٹرز کا کام ان کے نام سے واضح ہے (بزنس کی تشہیر کرنا، مارکیٹنگ کرنا)
تو آپ کا ایڈ بہت اچھا چل جاتا ہے لیکن کلائنٹ کو اس سے سیلز نہیں ملتی بلکہ کسٹمرز بہت آتے ہیں
تو مارکیٹرز ہونے کے لحاظ سے آپ ان کو بتائیں ہم مارکیٹرز ہیں سیلز مین نہیں
آپ بڑی بڑی کمپنیوں کو دیکھ لیں وہاں بھی مارکیٹرز الگ سے ہائر کیے جاتے ہیں اور سیلز مین الگ سے
پوسٹ کا مقصد یہ ہے کہ آپ کو ایڈ پہ ریچ بہت اچھی آئی کسٹمرز آئے لیکن سیل نہیں ہوئی تو یہ بات واضح کردیں کلائنٹ پہ کہ جی ہم مارکیٹرز ہیں ہمارا کام تھا آپ کی انٹرسٹڈ آڈیئنس کو آپ تک لانا
یا تو آپ کو اپنے پیج کا مینیجر چینج کرنے کی ضرورت ہے یا پھر آپ اپنی پروڈکٹ میں پوٹینشل پیدا کریں
پروڈکٹ میں پوٹینشل پیدا کرنے سے کیا مراد ہے ؟
اپنی پروڈکٹس کی کوالٹی اچھی اور پرافٹ کم رکھیں آفرز لگائیں
شروع شروع میں یہ پرافٹ اپنی مارکیٹنگ کر کے نکالیں پروڈکٹ اچھی ہوگی پرائس کم ہوگی تو لوگ آپ کی پروڈکٹ خریدیں
گے بھی اور آپ کے کہے بغیر دوسروں کو recommend بھی کریں گے اور اچھے اچھے فیڈ بیک بھی دیں گے