13/09/2026
میانوالی سمیت پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ کر دیا گیا، فوری اطلاق ہوگا۔
دفعہ 144 کے پیش نظر ضلع میانوالی کے داخلی و خارجی راستوں کی کڑی نگرانی شروع کر دی گئی ہے۔ دفعہ 144 پانچ روز تک مؤثر رہے گا۔ پنجاب بھر میں پانچ یا زائد افراد کے اجتماع پر پابندی عائد کر دی گئی۔
ریلیوں، جلوسوں، دھرنوں اور مظاہروں پر پابندی ہو گی۔