Mianwali city news

Mianwali city news Adaman

نامہ نگار محمد ظہیر خان سے میانوالی سٹی میں قائم ٹول پلازہ عوام و الناس کے لئے سر درد بن گیا شہری حکومت پر برس پڑےلوگوں ...
05/01/2025

نامہ نگار محمد ظہیر خان سے میانوالی سٹی میں قائم ٹول پلازہ عوام و الناس کے لئے سر درد بن گیا
شہری حکومت پر برس پڑے
لوگوں کا کہنا ایک تو یہ ٹول پلازہ شہر میں واقع ہے اسے شہر کی باونڈری پر ہونا چاہیۓ تھا ساتھ ٹیکس میں اتنا زیادہ اضافہ ہمیں منظور نہیں ہے
ہم اسے مسترد کرتے ہیں
حکومت کو چاہیے فوری طور پر نوٹس لے کر کمی کرے ہم پہلے مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں اگر حکمرانوں سے ملک نہیں چل رہا تو ہم پر تجربات مت کریں
حکومت چھوڑ دیں اپنے گھروں میں بیٹھ کر اللّٰہ اللّٰہ کریں تاکہ نئے لوگوں کو موقع ملے

*بچیوں کی تعلیم اور خواتین یونیورسٹی لازم و ملزوم۔*قوموں کی ترقی کا راز اس ملک میں شرح خواندگی سے وابستہ ہے، کوئی بھی مل...
31/07/2024

*بچیوں کی تعلیم اور خواتین یونیورسٹی لازم و ملزوم۔*

قوموں کی ترقی کا راز اس ملک میں شرح خواندگی سے وابستہ ہے، کوئی بھی ملک تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کر سکتا۔ ہمارا پیارا پاکستان جس میں ایک بڑا طبقہ خصوصا بچیوں کی کثیر تعداد اعلی تعلیم کے اس زیور سے صرف اسی وجہ سے محروم رہ جاتی ہے کہ انکو مخلوط نظام تعلیم میں علم حاصل کرنے کی اجازت نہیں ملتی۔ بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ بچیوں کی تعلیم بھی اسی قدر ضروری ہے کیوں کہ ایک بچے کی تعلیم ایک فرد کی تعلیم ہے جبکہ ایک بچی کی تعلیم پورے خاندان بلکہ میں سمجھتی ہوں کہ پورے معاشرے کی تعلیم ہوتی ہے۔ ایک پڑھی لکھی ماں ہی ایک پڑھا لکھا معاشرہ قائم کرنے میں اہم رول ادا کر سکتی ہے لیکن کچھ نامساعد حالات کی وجہ سے بچیاں اپنے تعلیمی کیریئر پر توجہ نہیں دے سکتی اور خصوصا اعلی تعلیم کے حصول کے لیے چھوٹے شہروں میں بچیوں کی تعلیم کے لیے خواتین یونیورسٹیز کو نہ ہونا ہے۔ میانوالی بھکر اور اس طرح کے علاقوں میں جہاں پر وہاں کے اپنے علاقائی اقدار، رسوم و رواجات ہیں گو کہ یہاں پر یونیورسٹیز ہیں لیکن مخلوط تعلیمی نظام ہونے کی وجہ سے بہت سارے مسائل پیدا ہوتے ہیں اور انہی مسائل کی وجہ سے لوگ اپنی بچیوں کو یونیورسٹیز میں بھیجنے سے کتراتے ہیں اور نتیجہتا وہ اعلی تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں۔ میں نے بھی بطور سٹوڈنٹ اور پروفیشنل لیڈی کے طور پر کافی سارے مسائل کا سامنا کیا ہے اور میں یہ سمجھتی ہوں کہ میانوالی کی بیٹی ہونے کے ناطے سے اس مٹی کا مجھ پر قرض ہے کہ میں اس شہر میں مقیم وہ بچیاں جو اعلی تعلیم سے محروم رہ جاتی ہیں ان کے لیے الگ خواتین یونیورسٹی کا مطالبہ بار بار دہراوں۔ صرف میانوالی شہر میں خواتین میں شرح خواندگی 50 فیصد سے زائد ہے لیکن مخلوط نظام تعلیم کی وجہ سے اعلی تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کی تعداد بہت کم رہ جاتی ہے۔ میانوالی یونیورسٹی جہاں مخلوط تعلیم نظام ہونے کے باوجود وہاں پر زیادہ تعداد تعلیم حاصل کرنے والی بچیوں کی ہے جو اس بات کی تائید کرتا ہے کہ اگر خواتین کے لیے علیحدہ یونیورسٹی کا قیام عمل میں ا جائے تو اس تعداد میں کئی گنا اور اضافہ ہو سکتا ہے جو اس علاقے کی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہو سکتا ہے۔ میانوالی اور بھکر کے سنگم ایم ایم روڈ پر وسیع تعداد میں گورنمنٹ کا رقبہ جات پڑے ہیں جہاں پر ایک ایسا یونٹ جس کو خواتین یونیورسٹی کے نام سے منسوب کیا جائے، قائم ہونا چاہیے تاکہ وہاں پر تعلیم حاصل کرنے والی بچیاں بغیر کسی رکاوٹ کے اور مشکلات کے اعلی تعلیم حاصل کر کے اس معاشرے میں اپنا کردار ادا کر سکیں۔

میانوالی کے نوجوان کا اعزاز ڈاکٹر عدنان خان نیازی  نے ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کی ڈگری حاصل کرلی ڈاکٹر عدنان نیازی کا کہن...
13/07/2024

میانوالی کے نوجوان کا اعزاز
ڈاکٹر عدنان خان نیازی نے ڈاکٹر آف ویٹرنری میڈیسن کی ڈگری حاصل کرلی ڈاکٹر عدنان نیازی کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز میرے والدین کو جاتا ھے انھوں نے کہا کہ
الحمدللہ قوم ہماوخیل اور قبیلہ تری خیل میں اب تک اس ڈگری کا اعزاز حاصل کرنے والا پہلا ڈاکٹر ہوں اور یہ سب کیلئے فخر کی بات ہے اور الحمدللہ پورے میانوالی میں اب تک صرف چند درجن ڈاکٹر کو اس ڈگری کا اعزاز حاصل ہوا ہے

29/06/2024

میانوالی کیڈٹ کالج عیسیٰ خیل میں کیا ہو رہا ہے
سنیئے ملازم ظہیر عباس کی زبانی

اسلام اباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان صاحب کی اور شاہ محمود قریشی کے اپیلوں پر فیصلہ صادر فرماتے ہوئے سزاؤں ...
03/06/2024

اسلام اباد ہائی کورٹ کے دو رکنی بینچ نے عمران خان صاحب کی اور شاہ محمود قریشی کے اپیلوں پر فیصلہ صادر فرماتے ہوئے سزاؤں کو کل عدم قرار دے دیا اور عمران خان کو باعزت طور پر بری کرنے کے احکامات صادر فرمائے۔ مسز نائلہ مشتاق دھون ایڈوکیٹ سابقہ نائب صدر پپلاں بار ایسوسی ایشن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اج حق اور سچ کی فتح ہوئی ہے اور عمران خان صاحب پر جو غداری کا سرٹیفیکیٹ لگایا جا رہا تھا وہ لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے بعد منطقی انجام کو پہنچا۔ اس موقع پر قوم کو مبارکباد پیش کرتی ہوں اللّه پاک نے ہمیں سرخرو کیا، انشاءﷲ بہت جلد عمران خان صاھب ہمارے درمیان ہوں گے۔

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر غیر قانونی قبضہ واگزار۔ چک نمبر 64 ای بی تحصیل عارف والا ڈسٹرکٹ پاک پتن کے رہائشی محمد اقبال گ...
23/01/2024

لاہور ہائی کورٹ کے حکم پر غیر قانونی قبضہ واگزار۔
چک نمبر 64 ای بی تحصیل عارف والا ڈسٹرکٹ پاک پتن کے رہائشی محمد اقبال گجر نامی شخص نے مسز نائلہ مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ اور مشتاق احمد دھون ایڈوکیٹ کے توسط سے لاہور ہائی کورٹ میں ائینی درخواست دائر کی جس میں موقف اختیار کیا گیا کہ رحمت اللہ اور دیگران عرصہ دراز سے قبرستان اور سکول کے رقبہ پر ناجائز قابضان کے طور پر بیٹھے ہوئے ہیں۔ سپریم کورٹ اور لاہور ہائی کورٹ کے واضح احکامات کے باوجود قبضہ کر کے بیٹھے ہوئے ہیں۔ جس پر لاہور ہائی کورٹ نے فوری طور پر ڈی سی پاک پتن اور اسسٹنٹ کمشنر عارف والا کو ہدایات جاری کیں۔ جس پر اسسٹنٹ کمشنر عارف والا نے فوری طور پر ایکشن لیتے ہوئے 39 کنال اٹھ مرلہ رقبہ واگزار کروا کے غیر قانونی تعمیرات مسمار کروا دیں۔ لاہور ہائی کورٹ نے اسسٹنٹ کمشنر عارف والا کی اس رپورٹ پر کہ انہوں نے تمام رقبہ واہ گزار کروا لیا ہے کو مثل کا حصہ بناتے ہوئے درخواست نمٹا دی اور احکامات جاری کیے کہ ائندہ غیر قانونی قبضہ کرنے والوں پر قانون کے مطابق کاروائی عمل میں لائی جائے۔

19/07/2023

ووٹ رجسٹرڈ کرانے کی آخری تاریخ
20 جولائی ھے
8300 پر اپنا شناختی کارڈ میسج کر کے ووٹ رجسٹرڈ کروائیں۔۔۔

15/07/2023

موٹر سائیکل چلاتے وقت احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
ہیلمٹ پہننے سے۔
سر ، آنکھوں اور ناک محفوظ رہتی ہے
اگر آپ کے موٹر سائیکل کے سائیڈ مرر (شیشے) نہیں لگے ہیں تو آپ ہیلمٹ پہننے سے تقریباً پچاس فیصد حادثے کا شکار ہو سکتے ہیں

اگر ہیلمٹ نہیں پہنا تو عینک لازمی پہنیں
دوسرا سائیڈ مرر شیشے لازمی لگائیں دونوں۔
تیسرا اشارے ہمیشہ چالو رکھیں اشاروں کو آن آف کرنے والہ آلہ کنیکٹر الارم والہ لازمی لگائیں ۔
چوتھا بریک ہمیشہ پچھلے ویل کی چیک کرتے رہیں
پانچواں ہر ماہ میں چین کو گریس یا تیل لگائیں اور چین کا لاک ہمیشہ ماہر مستری سے لگوائیں
چھٹہ اگلا ٹائر اچھی کنڈیشنز میں رکھیں کمزور ٹائر ہو تو سپیڈ مت ماریں باقی
زندگی موت اللّٰہ کے ہاتھ میں اگر آپ ان تدابیر پر عمل کریں گے تو خود بھی محفوظ رہیں گے اور آپ کے پیارے آپ غم سے محفوظ رہیں گے
گروپ ایڈمن محمد ظہیر خان

05/07/2023
27/06/2023

Address

Mianwali City
Mianwali

Opening Hours

09:00 - 17:00

Telephone

+923005296982

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mianwali city news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mianwali city news:

Share