SIX.S Marketing Solutions

SIX.S Marketing Solutions ~DIGITAL CREATOR
~LEARN TO EARN
~YOUR BRAND PROMOTER
"Your journey to marketing excellence begins right here!"

07/02/2024

ChatGPT can be beneficial in freelancing by providing various forms of assistance such as:

1. **Content Generation**: ChatGPT can generate content for freelancers across different domains, including writing articles, blog posts, product descriptions, and social media posts.

2. **Idea Generation**: It can assist freelancers in brainstorming ideas for projects, pitches, or creative endeavors, helping them overcome creative blocks and generate fresh concepts.

3. **Research Support**: ChatGPT can conduct research on specific topics, gather relevant information, and summarize it, saving freelancers time and effort in conducting extensive research themselves.

4. **Editing and Proofreading**: Freelancers can use ChatGPT to proofread and edit their work, improving clarity, grammar, and overall quality before submitting it to clients.

5. **Task Management**: ChatGPT can help freelancers organize their tasks, set reminders, and manage their schedules more efficiently, increasing productivity and meeting deadlines effectively.

6. **Client Communication**: It can assist freelancers in drafting professional emails, proposals, and contracts, ensuring clear and effective communication with clients.

7. **Learning and Skill Development**: ChatGPT can provide guidance on learning new skills relevant to freelancing, recommend resources, and answer questions to aid in professional development.

Overall, ChatGPT can serve as a versatile tool for freelancers, offering support in various aspects of their work, from content creation to communication and skill enhancement.

07/02/2024

کیا آپ اپنے کاروبار کو بلندیوں تک پہچانا چاہتے ہیں ؟؟

کیا آپ اپنے کاروبار کی تشہیر دنیا بھر میں کروانا چاہتے ہیں ؟؟

تو آئیں اپنے کاروبار کو بڑھایں سوشل میڈیا مارکیٹنگ کے ذریعے !!

آپ کے کاروبار کی قدرتی پوٹنشل کو ہمارے مخصوص سوشل میڈیا مارکیٹنگ سٹریٹیجیز کے ذریعے پروان چڑھایں

چاہے آپکا کاروبار چھوٹا ہو یا بڑا ہم اسکو پروان چڑھانے میں آپکا ساتھ دینگے !!

کیا آپ اپنے کاروبار کے میدان کو پروان چڑھانے کے لئے تیار ہیں؟

تو ہم سے آج ہی رابطہ کریں اور کامیابی کے لئے حکمت عمل کریں!

0300-2090370

07/02/2024

اسلام علیکم
یہ تحریر تمام YouTuber اور Freelancers بھائیوں اور بہنوں کے لیے ہے ۔ آجکل جن لوگوں میں یوٹیوب اور فریلانسنگ سے پیسے کمانے کا جنوں ہوتا ہے یا جو ان دونوں platform سے پیسے کمانے کی خواہش رکھتے ہیں انکو بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کچھ مسئلے مسائل ہوتے ہیں جن کا آج ہم ذکر کریں اور ساتھ ہی ساتھ انکا حل نکالنے کی کوشش کریں گے امید ہے اس تحریر سے آپ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھیں گے ۔
نمبر 1 ۔ شروع کہاں سے کریں؟
ایسے دوست جنکو لگتا ہے کہ میرے پاس ایک اچھا laptop نہیں ہے یا اچھا کمپیوٹر نہیں ہے یا میرے پاس اچھا کیمرہ ، لائٹ سیٹ اپ نہیں ہے تو میں یوٹیوب اور فريلانسنگ سے پیسے نہیں کما سکتا ۔
آپکی سوچ غلط ہے ۔جی ہاں یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے موبائل میں سب کچھ کیا جا سکتا ہے thumbnail موبائل میں بنایا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو موبائل میں بنائی جا سکتی ہے ۔ video edit بھی موبائل میں کی جا سکتی ہے اور upload بھی موبائل سے ہو جاتی ہے لہذا آپ شروع موبائل سے کر سکتے ہیں بعد میں جب کچھ نہ کچھ کما لیں تو پھر وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں بناتے جائیں۔
موبائل سے freelancing کیسے کریں ؟
ویڈیو ایڈیٹنگ ، فوٹو ایڈیٹنگ ، ڈیزائننگ اور بھی بہت سے کام ہیں جو موبائل سے آجکل ہورہے ہیں بس ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے
ہم یہ سب کہاں سے سیکھیں ؟
یوٹیوب ایک ایسے اسکول کی طرح ہے جہاں دنیا بھر کے استاد موجود ہیں جو آپ کی ہر طرح کی مدد کر سکتے ہیں مثلا آپکو بریانی بنانی ہے لیکن آپکو نہیں اتی آپ یوٹیوب پر لکھیں بریانی بنانے کا طریقہ تو آپکے سامنے سینکڑوں ویڈیوز ہر زبان میں ہر علاقے سے ہر عمر کا انسان ملے گا جو اپنی ویڈیو میں آپکو آپکے مطلب کی چیز سیکھا دے گا اسی طرح پہلے یہ سرچ کریں گے online کمائی کیسے کی جا سکتی ہے پھر یہ تلاش کریں کے فلاں فلاں platform سے کیسے earning ہوتی ہے پھر یہ تلاش کریں کے اس پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں ؟ پھر یہ تلاش کریں اس پر کام کیسے کریں پھر جو جو سوال آتا جائے سرچ کرتے جائیں اور سیکھتے جایں ۔
کوشش کریں کے یہ چیزیں آپ کسی ماہر youtuber کے چینل سے سیکھیں ۔کیوں ک اکثر thumbnail پر کچھ اور لکھا ہوتا ہے ویڈیو میں کچھ اور ہوتا ہے جھوٹ پر جھوٹ بول کر عوام کو پاگل بنایا جاتا ہے .خود سیکھیں خود کریں۔

06/02/2024

آپ میں سے کون سی خواتین ایسی ہیں جو اپنے گھر اور بچوں کو سنبھالنے کے ساتھ گھر بیٹھے کما بھی رہی ہیں مگر ان کا سورس آف ارننگ کیا ہے؟ کس طریقے سے گھر بیٹھے کما رہی ہیں؟

میں چاہتی ہوں کہ آپ پاکستان کی مہنگائی کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنے پاکستانیبہن بھائیوں کی مدد کے جذبے سے ایک سیریس اور بہترین جواب دیں۔

یقین مانیں آپ کا جواب ، آپ کا ایک مشورہ یا کسی ایسے پیج کا لنک دے دینا یا کسی ایسے شخص کا نیم مینشن کر دینا کسی کو امید کی ایک کرن دے سکتا ہے یا ہو سکتا ہے اپ کے ایک جواب سے کسی کو نئی زندگی مل جائے کیونکہ پاکستان کے حالات واقعی بہت برے ہیں یہاں بہت سے قابل لوگ موجود ہیں مگر ان کو علم نہیں ہے کہ انہوں نے کس طرح سے اپنی قابلیت اور اپنی اسکلز کو استعمال کر کے ان کو سیل کرنا ہے بیچنا کیسے ہے؟ ایسے میں اپ کا مشورہ اور اپ کی رائے ان کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے اور اگر اپ ایسے لوگوں کو جانتے ہیں تو ان کا نام یا ان کی پروفائل یا پیج کا لنک ضرور مینشن کر دیں۔

ا اگر آپ بہترین جوابات دیتے ہیں تو ان سب کو ایک جگہ اکٹھا کر "گھر بیٹھے کیسے کمائیں" کے نام سے جلد ہی ایک بہترین سیریز لکھوں گی کہ کس طرح آپ ڈیجیٹل مارکیٹنگ کے بغیر بھی گھر بیٹھے زبردست ارننگ کر سکتے ہیں۔ صدقہ جاریہ کی نیت سے اپنی بہترین رائے مشورہ یا ریفرنس ضرور کوٹ کروایں ۔

جزاک اللہ!
سونیا رفیق

04/02/2024

اسلام علیکم
یہ تحریر تمام YouTuber اور چھوٹے فریلانسر بھائیوں کے لیے ہے ۔ آجکل جن لوگوں میں یوٹیوب اور فریلانسنگ سے پیسے کمانے کا جنوں ہوتا ہے یا جو ان دونوں platform سے پیسے کمانے کی خواہش رکھتے ہیں انکو بہت سی مشکلات کا سامنا ہوتا ہے اور کچھ مسئلے مسائل ہوتے ہیں جن کا آج ہم ذکر کریں اور ساتھ ہی ساتھ انکا حل نکالنے کی کوشش کریں گے امید ہے اس تحریر سے آپ کچھ نہ کچھ ضرور سیکھیں گے ۔
نمبر 1 ۔ شروع کہاں سے کریں؟
ایسے دوست جنکو لگتا ہے کہ میرے پاس ایک اچھا laptop نہیں ہے یا اچھا کمپیوٹر نہیں ہے یا میرے پاس اچھا کیمرے لائٹ setup نہیں ہے تو میں یوٹیوب اور فريلانسنگ سے پیسے نہیں کما سکتا ۔
آپکی سوچ غلط ہے جی ہاں یوٹیوب سے پیسے کمانے کے لیے موبائل میں سب کچھ کیا جا سکتا ہے thumnail موبائل میں بنایا جا سکتا ہے ۔ ویڈیو موبائل میں بنائی جا سکتی ہے ۔ ویڈیو edit بھی موبائل سے اور اپلوڈ بھی موبائل سے ہو جاتی ہے لہذا آپ شروع موبائل سے کر سکتے ہیں بعد میں جب کچھ نہ کچھ کما لیں تو پھر وقت کے ساتھ ساتھ چیزیں بناتے جائیں۔
موبائل سے فریلنسنگ کیسے کریں ؟
موبائل سے ہر طرح کی تو نہیں لیکن فریلانسینگ کی ضرور جا سکتی ہے ویڈیو ایڈیٹنگ ، فوٹو ایڈیٹنگ ، ڈیزائننگ اور بھی بہت سے کام ہیں جو موبائل سے آجکل ہورہے ہیں بس ہمیں سیکھنے کی ضرورت ہے
ہم یہ سب کہاں سے سیکھیں ؟
یوٹیوب ایک ایسے اسکول کی طرح ہے جہاں دنیا بھر کے استاد موجود ہیں جو آپ کی ہر طرح کی مدد کر سکتے ہیں مثلا آپکو بریانی بنانی ہے لیکن آپکو نہیں اتی آپ یوٹیوب پر لکھیں بریانی بنانے کا طریقہ تو آپکے سامنے سینکڑوں ویڈیوز ہر زبان میں ہر علاقے سے ہر عمر کا انسان ملے گا جو اپنی ویڈیو میں آپکو آپکے مطلب کی چیز سیکھا دے گا اسی طرح پہلے یہ سرچ کریں گے online کمائی کیسے کی جا سکتی ہے پھر یہ تلاش کریں کے فلاں فلاں palatform سے کیسے earning ہوتی ہے پھر یہ تلاش کریں کے اس پر اکاؤنٹ کیسے بنائیں ؟ پھر یہ تلاش کریں اس پر کام کیسے کریں پھر جو جو سوال اتا جائے سرچ کرتے جائیں اور سیکھتے جائی
کوشش کریں کے یہ چیزیں آپ کسی باہر ملک کے یوٹیوب چینل سے سیکھیں کیوں کے پاکستانی youtibers کو بس اپنے views سے مطلب ہے اور تمنیل پر کچھ اور لکھا ہوتا ہے ویڈیو میں کچھ اور لکھا ہوتا ہے جھوٹ پ جھوٹ بول کر عوام کو پاگل بنایا ہوا ہے خود سیکھیں خود کریں۔

03/02/2024

فیس بُک پر ریچ بڑھانے کے چند طریقے👇
سب سے پہلے آپ نے گھبرانا نہیں ہے😂😜،
اس کے بعد ریگولر اور بلا ناغہ روزانہ کی بنیاد پر پوسٹس، ریلز اور سٹوریز کو اپ ڈیٹ کرنا ہے(یاد رہے تینوں میڈیمز کو لے کر چلنا ہے)،
آپ کی پوسٹس پر جتنے بھی کمنٹس آتے ہیں پہلی فرصت میں انہیں ری پلائی کریں،
اپنے فرینڈز اور فالوورز کی پوسٹس پر لازمی ری ایکٹ کریں (تھوڑا مشہور ہونے کے بعد دوسروں کی پوسٹس پر نہ جانے سے آپ بڑے نہیں بلکہ چھوٹے ہو جاتے ہیں😂)
مشہور شخصیات کی پوسٹس پر اچھے اچھے کمنٹس کریں(سستی شہرت کے لئے گرنا نہیں ہے😜)
فیس بک کی طرف سے کچھ ٹارگٹس دئیے جاتے ہیں ایک ہفتے کے لئے ان پر نظر رکھیں اور پورا کرنے کی کوشش کریں،
اگر آپ درج بالا نکات پر عمل کرتے ہیں تو امیدِ واثق ہے کہ آپ کی ریچ پاکستان میں مہنگائی کی طرح بڑھتی جائے گی اور آپ کو کسی کے بھی ترلے نہیں کرنا پڑیں گے،
ایسی ہی اچھی اچھی ٹپس کے لئے مجھے فالو کرتے رہیں، شکریہ
#حامدبشیر

صرف پانچ منٹ میں ایک کلک کے ذریعے پروفیشنل لیول کی وائٹ بورڈ انیمیشن سیکھیں اور اپنی کہانیاں بنائیں ✍️مکمل ویڈیو کے لئے ...
03/02/2024

صرف پانچ منٹ میں ایک کلک کے ذریعے پروفیشنل لیول کی وائٹ بورڈ انیمیشن سیکھیں اور اپنی کہانیاں بنائیں ✍️
مکمل ویڈیو کے لئے میری پروفائل کو وزٹ کریں۔

آپ اکثر یوٹیوب ویڈیوز میں وائٹ بورڈ انیمیشن دیکھتے ہیں ۔جس میں ایک کہانی چل رہی ہوتی ہے اُس کہانی سے متعلق ایک ہاتھ اُن تصاویر کو تیزی سے بناتا جا رہا ہوتا ہے ۔اور ویڈیو دیکھنے والا کہانی اور تصویروں کے بننے کو آخر تک دلچسپی سے دیکھتا جاتا ہے۔
دیکھنے میں تو یہ ایک انتہائی پیچیدہ سی گرافکس لگ رہی ہوتی ہیں لیکن آج میں اپ کو کینو ا کی مدد سے صرف ایک کلک میں یہ پیچیدہ وائٹ بورڈ انیمیشن صرف 5 منٹ میں سیکھا دوں گی۔
کینو ا ایپ کو اوپن کیجے ۔فیس بک پوسٹ کو سلیکٹ کریں۔خالی پیج سلیکٹ کرنے کے بعد آپ چاہیں تو کینو ا میں سے المنٹس کے ساتھ اپنا خود کا خاکہ بھی تیار کر سکتے ہیں یا پھر کینو ا میں پہلے سے موجود کوئی بھی ٹیمپلیٹ مطلب تصویر بھی سلیکٹ کر سکتے ہیں ۔سلیکشن کے بعد اسے png فائل فارمیٹ یعنی کہ ایک تصویر کی شکل میں ڈاؤن لوڈ کر لیں۔اس کے بعد ایپس کے آپشن میں جائیں وہاں speed paint نام کی ایپ کو سلیکٹ کر لیں آپ کے سامنے کچھ سیٹنگ اوپن ہو جائیں گیں ۔وہاں سے اپنا png امیج سلیکٹ کر لیں اور ویڈیو میں دکھائی گئی سیٹنگز کو سیٹ کر لیں ۔ایپ خود با خود سارا پروسیس کمپلیٹ کر لے گی اور آپ کی تصویر وائٹ بورڈ انیمیشن کی شکل اختیار کر لے گی جو کہ آپ کو بلکل کسی جادو کے جیسے لگے گا۔اس انیمیشن کے ذریعے آپ اپنی خود کی خوبصورت کہانی بنا سکتے ہیں ۔تو پھر دیر کس بات کی اج ہی اس دلچسپ تجربے کو پریکٹس کریں ۔اور خوشی حاصل کریں ۔ویڈیو میں آپ کو مکمل طریقہ سیکھا دیا گیا ہے ۔

آپی نیر تاباں کی ایک بہترین تحریر۔۔ضرور پڑھیے۔۔۔اگلی تحریر میں میں اپنی کمانے کی وجوہات کا ذکر کروں گی ان شاء اللہ ۔۔۔۔۔...
02/02/2024

آپی نیر تاباں کی ایک بہترین تحریر۔۔ضرور پڑھیے۔۔۔اگلی تحریر میں میں اپنی کمانے کی وجوہات کا ذکر کروں گی ان شاء اللہ ۔۔۔۔۔

۔۔۔۔۔۔۔۔

عورت کو کمانے کی ضرورت ہی کیا ہے؟ اپنی خواہشات کو محدود کیا جا سکتا ہے، بچوں کو قاری صاحب اور ٹیوشن میں ڈالنے کے بجائے یہ ذمہ داری خود اٹھا کر پیسے بچائے جا سکتے ہیں، باہر کے کھانے کھلانے کے بجائے گھر میں مزے مزے کی چیزیں بنا کر بچوں اور ان کے ابا کو بہلایا جا سکتا ہے، تو پھر عورت کیوں کمائے؟

پھر عورت کیوں کمائے؟ کمائے بھی یا رہنے دے؟
اس سوال کا ہر ایک کا جواب مختلف ہو سکتا ہے۔

میں کہتی ہوں ہر عورت کمائے، اور یہ رائے رکھنے کی میری بہت سی وجوہات ہیں، اور ان میں ایک بھی یہ نہیں کہ گھر کے اخراجات میاں کے ساتھ بانٹنے ہیں۔

میری یونیورسٹی ۲۰۰۳ میں ختم ہوئی۔ بیس سال میں بہت کچھ تبدیل ہو چکا ہے۔ میں یقیناً اپنے لئے ایک زنگ آلود ذہن نہیں چاہتی، لیکن کوئی بھی کورس، ورکشاپ، سرٹیفیکیشن کرنی ہے تو اس کی اچھی خاصی فیس ہوتی ہے۔ اگر میاں گھر کے سبھی اخراجات کے ساتھ میری فیسیں بھی ادا کریں تو ان کے ساتھ زیادتی ہے، اور اگر وہ فیسیں ادا نہ کریں تو میں کیسے اپنا شوق پورا کروں؟ کیسے نئے دور کے تقاضوں کے مطابق خود کو اپ ٹو ڈیٹ رکھوں؟سیکھنے کے لئے بہت کچھ مفت میں موجود ہے لیکن من پسند جگہ سے، من پسند مینٹورز سے سیکھنے کے لئے مجھے پیسے چاہییں!

زکٰوة تو وہ ادا کر دیتے ہیں لیکن صدقہ ان کا جی چاہے تو کریں، اور جتنا جی چاہے کریں۔ چاہیں تو انکار کر دیں کہ گنجائش نہیں۔ ایسے میں کیا کیا جائے کہ میں کسی جگہ صدقہ کرنے کی ضرورت محسوس کرتی ہوں؟ جب مرضی، جہاں مرضی، جتنا مرضی۔۔ مجھے پیسے چاہییں!

قرضِ حسنہ زبردست چیز ہے۔ یک مشت کسی کا قرض اتروا کر، کسی کی مشکل حل کروا کر، فیس ادا کر کے، کوئی کورس کروا کر، بزنس میں لگا کر کسی کی مدد کی جا سکتی ہے۔ پھر وہ بندہ تھوڑا تھوڑا کر کے واپس کرتا رہے گا۔ لیکن کسی کو یہ مالی سہارا دینے کے لئے مجھے پیسے چاہییں!

میرے میاں مجھے بہت مہنگا ٹکٹ لے کر پاکستان بھیجتے ہیں، اور ساتھ بھی اتنے پیسے دیتے ہیں کہ میں اپنا اچھا گزارا کر لیتی ہوں۔ لیکن میرا ملنا ملانا صرف قریبی خاندان تک محدود نہیں۔ میرا حلقہ احباب وسیع ہے۔ کوئی مجھے اپنے گھر بلاتا ہے، اپنا وقت دیتا ہے، میرے لئے کھانا بناتا ہے، یا تحفہ دیتا ہے تو کیا میں یونہی خالی ہاتھ ہلاتی ان سے ملنے چلی جایا کروں؟ ایسے میں یا ملنا ملانا نہ ہو پائے گا، یا پھر دوستیاں نبھانے کے لئے مجھے پیسے چاہییں!

پیسہ کمانے کی یہ میری وجوہات ہیں۔

یہ سب اس صورت میں ہیں جب گھر چلانے کی کوئی ذمہ داری مجھ پر نہیں ہے۔ وہ گھرانے جہاں ایک بندے کی تنخواہ سے گزارہ مشکل سے ہو رہا ہے، وہاں تو اس کا ہاتھ بٹانے کے لئے گھر کی عورت کا کمانا مجبوری کی صورت ہے، لیکن وہ گھرانے جہاں ایسا نہیں تو بھی جیسے کل ربیعہ نے کہا کہ ان کے میاں بیمار پڑ گئے اور تین ماہ کے لئے وہ کچھ کما نہ سکے۔ تنخواہ دار طبقہ ہو یا بزنس مین، ذرا سوچیے کہ گھر میں تین ماہ پیسے نہ آئیں تو نظام کیسے چلے گا؟ اور ایک عورت کو اگر کمانے کی الف بے نہیں پتہ تو سر پر پڑنے کے بعد وہ کیا کرے گی؟

اس کے علاوہ وہ خواتین جن کی ازدواجی زندگی میں شدید ترین پریشانیاں ہیں، آپ ان کے جسم پر نیل دیکھتے ہیں، یا پھر روح پر پڑنے والے نیلوں کی بابت وہ بتاتی ہیں۔ اپنے نصیبوں کو روتی رہیں گی لیکن کمانے کی طرف نہیں آئیں گی۔ واپسی کا ہر دروازہ بند ہے کیونکہ اپنی تعلیم اور ہنر کو زنگ لگ چکا، اور ایک ایک پائی کے لئے دوسروں پر ڈیپینڈنٹ ہیں۔ ایسے میں جائیں تو جائیں کہاں؟ آگے کنواں، پیچھے کھائی۔ تو پھر ہمت کرو، کچھ کما لو بھائی!

یہاں سے مزید کئی موضوعات پھوٹتے ہیں جیسے ورکنگ ویمن بمقابلہ گھریلو خواتین،
ورک لائف اور پرسنل لائف کا بیلنس
عورت اگر باہر کا کام بھی کرے اور گھر کا بھی تو کیا وہ اپنے آپ کو بے تحاشا نہیں تھکا رہی؟
عورت اگر کمانے لگ جائے تو تربیت کا کام کیسے ہو؟
وہ خواتین جن کے بچے ابھی چھوٹے ہیں، وہ کیسے کمانے کی طرف آئیں، جبکہ پہلے ہی کاموں میں جتی ہوئی ہیں۔

یہ سب پھر کبھی! آج بس اتنا کہ خود کو ضائع نہ ہونے دیں۔ زندگی گزارنے کے لئے کچھ بلند مقاصد ضرور سامنے رکھیں، اور جب تک کمانا شروع نہیں کرتے، خود کو کسی نہ کسی درجے پر نکھارتی ضرور رہیے۔ سیکھنے کا عمل جاری رکھیے۔ کوئی بھی چیز جس پر آپ محنت کرتے ہیں، وہ فائدہ دیتی ہی ہے، فوراً نہ سہی، ذرا ٹھہر کے سہی!

نیر تاباں

02/02/2024

بہت کامیاب لوگوں کی 10 عادات

عادت 1: تیز پڑھنا
شروع کرنے کا طریقہ؟

اپنے آپ کو روزانہ ایک کتاب کے 15 صفحات پڑھنے کی تربیت دے کر شروع کریں، اور آپ کو فوری تبدیلیاں نظر آئیں گی۔

عادت 2: تخیل
شروع کرنے کا طریقہ؟

میکسویل مالٹز کی "سائیکو سائبرنیٹکس"، نپولین ہل کی "تھنک اینڈ گرو رچ" اور جیمز ایلن کی "ایز اے مین تھنکتھ" جیسی کتابیں پڑھیں۔

عادت 3: ترجیح
شروع کرنے کا طریقہ؟

آج ہی اپنے لیے ایک اہم کام کی نشاندہی کریں اور اسے فوراً کریں۔ اپنے مقاصد کے لیے وقت کی حد مقرر کرنا نہ بھولیں۔ محدودیت آپ کو ان کو پورا کرنے کے لیے تیزی سے کام کرنے پر مجبور کرے گی۔

عادت 4: منی مینجمنٹ
شروع کرنے کا طریقہ؟

MJ DeMarco کی "The Richest Man in Babylon" اور "The Millionair Fastlane" جیسی کلاسک مالیاتی انتظام کی کتابیں پڑھیں۔

عادت 5: جلدی اٹھنا
شروع کرنے کا طریقہ؟

ہر روز ایک گھنٹہ پہلے جاگیں، اور آپ کو ایک سال میں اضافی 365 گھنٹے ملیں گے – جو کہ 2 ہفتوں سے زیادہ ہے! تو، آپ کس چیز کا انتظار کر رہے ہیں؟ اپنی الارم گھڑی سیٹ کریں۔

عادت 6: گول سیٹنگ
شروع کرنے کا طریقہ؟

اپنے مقاصد کو لکھیں۔ ان سب کو لکھیں اور ہر روز ان کی پیروی کریں۔ جو لوگ اپنے مقاصد کو لکھتے ہیں وہ ان لوگوں کے مقابلے میں دوگنا کماتے ہیں جو صرف ان کے بارے میں سوچتے ہیں۔

عادت 7: ورزش اور خوراک
شروع کرنے کا طریقہ؟

ہر روز ورزش کو یقینی بنائیں، اور یہ صبح کے وقت کرنا بہتر ہے۔

عادت 8: خود آگاہی۔
شروع کرنے کا طریقہ؟

ہمیشہ اپنے آپ سے پوچھیں کہ آپ کیوں خوش ہیں، اداس ہیں، یا اصل وجوہات کیا ہیں۔ منفی جذبات کو جڑ سے حل کریں اور مثبت جذبات کو برقرار رکھیں یا تخلیق کریں۔

عادت 9: نیٹ ورکنگ
شروع کرنے کا طریقہ؟

ان لوگوں سے جڑیں جو آپ کی ذہنیت کا اشتراک کرتے ہیں۔ ڈیل کارنیگی کی "How to Win Friends and Influence People" جیسی بنیادی سماجی مہارتوں پر کتابیں پڑھیں اور بہترین مواصلاتی مہارتوں میں مہارت حاصل کریں۔

عادت 10: فضائل
شروع کرنے کا طریقہ؟

اپنے لیے سخت قوانین قائم کریں۔ کامیابی تب آئے گی جب آپ ان کی پیروی کریں گے۔ ہر صبح جب آپ بیدار ہوں اور ان اصولوں کے مطابق زندگی گزاریں تو ان اصولوں کو پڑھیں۔
Imran Haider

Address

Mianwali
42200

Telephone

+923002090370

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SIX.S Marketing Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to SIX.S Marketing Solutions:

Share