MSS CRIC LIVE YT

MSS CRIC LIVE YT Tv chennel for entertainment and for news and funny vediose

With Team Sultan – I just got recognized as one of their top fans! 🎉
06/06/2025

With Team Sultan – I just got recognized as one of their top fans! 🎉

سلطان محمد علی صاحب کی پاکستان سے محبتحضرت سلطان محمد علی صاحب نہ صرف ایک عظیم روحانی پیشوا ہیں بلکہ پاکستان سے بے پناہ ...
06/06/2025

سلطان محمد علی صاحب کی پاکستان سے محبت

حضرت سلطان محمد علی صاحب نہ صرف ایک عظیم روحانی پیشوا ہیں بلکہ پاکستان سے بے پناہ محبت رکھنے والی شخصیت بھی ہیں۔ آپ کی حب الوطنی کا جذبہ الفاظ سے بڑھ کر ہے، جو آپ کے افکار، کردار اور عملی خدمات میں واضح طور پر نظر آتا ہے۔ آپ کا تعلق سلسلہ سروری قادری سے ہے اور آپ نے اپنے بزرگوں کی روایات کو زندہ رکھتے ہوئے دینِ اسلام اور پاکستان کی خدمت کو اپنا مشن بنایا ہے۔

روحانی فکر اور پاکستان

سلطان محمد علی صاحب کا یہ عقیدہ ہے کہ پاکستان محض ایک جغرافیائی خطہ نہیں بلکہ ایک روحانی، نظریاتی اور الٰہی منصوبے کا حصہ ہے۔ آپ فرماتے ہیں کہ پاکستان کا قیام اولیاء اللہ کی دعاؤں اور اللہ تعالیٰ کے خصوصی فضل کا نتیجہ ہے۔ آپ نے ہمیشہ اس بات پر زور دیا کہ ہمیں پاکستان کو روحانیت، علم، عدل اور اخلاق کا گہوارہ بنانا چاہیے۔

تعلیم و تربیت میں حب الوطنی

آپ نے "تنظیم العارفین" اور "مسلم انسٹیٹیوٹ" جیسے اداروں کے ذریعے نوجوان نسل میں حب الوطنی، دینی شعور اور علمی فہم کو بیدار کیا۔ آپ کی تقریریں اور تحریریں نوجوانوں کو یہ پیغام دیتی ہیں کہ پاکستان کی تعمیر و ترقی میں حصہ لینا ہر شہری، خصوصاً ہر مسلمان کا فرض ہے۔

امن اور اتحاد کا پیغام

سلطان محمد علی صاحب ہمیشہ قوم کو فرقہ واریت، انتشار اور نفرت سے دور رہنے کی تلقین کرتے ہیں۔ آپ کا کہنا ہے کہ پاکستان میں امن، اتحاد اور محبت کو فروغ دینا ہی حقیقی حب الوطنی ہے۔ آپ نے ہر پلیٹ فارم پر کہا کہ پاکستان کی سلامتی، بقا اور ترقی کے لیے ہمیں آپس میں بھائی چارے کو فروغ دینا ہوگا۔

عالمی سطح پر پاکستان کی نمائندگی

سلطان محمد علی صاحب نے مختلف بین الاقوامی فورمز پر پاکستان کا مثبت چہرہ پیش کیا اور اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو پاکستان کی روحانی، علمی اور اخلاقی اقدار سے واقف ہونا چاہیے۔ آپ نے پاکستان کو ایک پرامن، باشعور اور بااخلاق قوم کے طور پر متعارف کروانے کی ہر ممکن کوشش کی۔

حاصلِ کلام

سلطان محمد علی صاحب کی پاکستان سے محبت محض زبانی دعوؤں پر مبنی نہیں، بلکہ یہ ایک عملی، فکری اور روحانی حقیقت ہے۔ آپ کا ہر قدم، ہر پیغام اور ہر عمل اس بات کی گواہی دیتا ہے کہ آپ پاکستان کو ایک مضبوط، مستحکم اور روحانی لحاظ سے بلند مقام پر دیکھنا چاہتے ہیں۔ آپ کی شخصیت اہلِ پاکستان کے لیے ایک مشعل راہ ہے۔

موصوف کا نام ،، صاحبزادہ سلطان محمد علی  صاحب اور پبلکی طور پر بہت سے لوگ آپ کو صاحبزادہ سلطان کے نام سے بھی جانتے ہیں!م...
06/06/2025

موصوف کا نام ،، صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب
اور پبلکی طور پر بہت سے لوگ آپ کو صاحبزادہ سلطان کے نام سے بھی جانتے ہیں!

مارچ 2012ء سے اپنے باقاعدہ افتتاح سے لے کر اب تک
*مسلم انسٹیٹیوٹ* مختلف پروگرامز کے ذریعے بالخصوص مسلمانان عالم اور
بالعموم دنیا بھر میں امن و استحکام اور قائدانہ صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے لئے کام کر رہا ہے-
اس نے مختلف پراجیکٹس پر کام کیا ہے ،
جن میں عصرِ حاضر کے ابھرتے ہوئے چیلنجز ،
ان کے پاکستان پر، خطے اور باقی دنیا پر اثرات کا احاطہ کیا گیا ہے-
آج کے جدید دور میں انسانیت کو درپیش مشکلات اور چیلنجز کا تجزیہ کرنے اور ان کا حل تلاش کرنے کے لئے سائنسی طریقہ کار کے تحت تحقیق اور مباحثوں نے بہت اہمیت حاصل کرلی ہے۔

*حضرت سلطان محمد علی صاحب* کی قیادت *(Leadership) " میں *مسلم انسٹیٹیوٹ"* کی ہر پالیسی اور پروگرام میں نظر آتی ہے-

آپ اس انسٹیٹیوٹ کے موسسِ اعلیٰ *(Founding Father)* ہیں
اور "مسلم انسٹیٹیوٹ" آپ ہی کے آئیڈیاز، آئیڈیالوجی اور وژن کی پیروی (follow) کرتا ہے-

آپ کی قیادت کے اعلیٰ معیار کو اس لحاظ سے بھی پرکھا جا سکتا ہے-
کسی بھی خانقاہ سے اس طرح کے انسٹیٹیوٹ کا قیام اکیسویں صدی میں ہوا ہے لیکن صرف اتنا کہنے سے بات بہت محدود ہو جاتی ہے-
اس ادارہ کے قیام کو عالمی تناظر میں دیکھنا چاہئے کہ اس ادارہ کا قیام اس وقت انسانی سماج، دنیائے انسانیت، دنیائے اسلام اور پاکستان کی ضرورت ہے-
علاوہ ازیں جس طرح کی تحقیق، نقطہ نظر، فکر اور مستقبل کی جس طرح کی تیاری کی امتِ مسلمہ، پاکستان اور عالمِ انسانیت کو اس وقت ضرورت ہے اس پر "مسلم انسٹیٹیوٹ" اپنا موثر کردار ادا کر رہا ہے اور دنیائے اسلام کا سب سے معتبر اور بڑا آن لائن ڈیبیٹنگ فورم
*"دی مسلم ڈیبیٹ"* اس کی ایک زندہ مثال ہے جس کے متعلق پرنسٹن یونیورسٹی آف امریکہ، آکسفورڈ یونیورسٹی آف یو کے، شکاگو یونیورسٹی آف امریکہ، لندن سکول آف اکنامکس اور دنیا کے بڑے بڑے اداروں کے سینئر سکالرز نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ ”دی مسلم ڈیبیٹ بالکل غیر جانبدار اور بہت پرفیکٹ ڈیبیٹنگ فورم ہے اور اس فورم سے یہ اطمینان ملا ہے کہ مسلم دنیا میں اس نوعیت کے تھنک ٹینک (Think Tank)بھی موجود ہیں"-
یہ بھی دراصل حضور مرشد کریم ( صاحبزداہ سلطان محمد علی صاحب)کی لیڈر شپ کی پرفیکشن ہے جو انسٹیٹیوٹ اور ڈیبیٹنگ فورم میں دکھائی دیتی ہے-
*مزید*
جو آپ کا ریسرچ بیسڈ تھنک ٹینک ادارہ مسلم انسٹیٹیوٹ ہے جسکے ذریعے سے تحقیقی بنیاد پر کام کیا جاتا ہے اور کانفرنسز کے ذریعے ملکی و عالمی ایشوز کو ہائی لائٹ کیا جاتا ہے ۔
یہ ادارہ اسلامو فوبیا
کشمیر ایشو
فلسطین ایشو
جونا گڑھ ایشو
برما ایشو سمیت بہت سے مسلمان کے مسائل کو عالمی سطح پر اجاگر کرتا آرہا ہے۔۔۔۔

لازم ھے کہ ایسی شخصیت ( صاحبزداہ سلطان محمد علی صاحب)کی خدمات کے احترام کے ساتھ ساتھ ان سے ملاقات کی جائے اور آپنی آنکھوں سے صاحبزادہ صاحب جو اس وقت حاضر میں کام کر رہے ہیں یا ان کی خدمات ہیں چاہے وہ اپنے ملک پاکستان کے لئے ہے یا محتلف عالمی سطح پر مسلمان ممالک کے لئے ہے اس پر تحقیق کی جائے جیسا کہ
فرمان باری تعالیٰ ہے
اے ایمان والو تمہارے پاس کوئی فاسق خبر لیکر آئے تو پہلے اس کی تصدیق کرلیا کرو__(القرآن)

www.sahibzadasultan.com
www.sultanbahoo.net


www.muslim-institute.org
www.themuslimdebate.com
www.muslim-perspectives.com

04/06/2025

"ایک روشن وژن، ایک عظیم مشن"
صاحبزادہ سلطان محمد علی صاحب
ایک ایسی شخصیت، جن کی قیادت اور فہم و بصیرت نے علمی، فکری اور تحقیقی دنیا میں نئی راہیں متعین کیں۔
https://youtu.be/d6GcnsNjtkc?si=gMbarDoFog8XG9ma

"رنگِ ثباتِ دوام" جانشینِ سلطان الفقر(ششم) کا معیارِقیادت اور نیا زمانہ مصنف: صاحبزادہ سلطان احمد علی  اکتوبر 2016حصہ سو...
31/05/2025

"رنگِ ثباتِ دوام" جانشینِ سلطان الفقر(ششم) کا معیارِقیادت اور نیا زمانہ
مصنف: صاحبزادہ سلطان احمد علی
اکتوبر 2016

حصہ سوئم

دینی تعلیم کی اشاعت و ترویج کے لئے دربارِ عالیہ پر موجود "دار العلوم غوثیہ عزیزیہ انوارِ حق باھُو" جب سے آپ کی قیادت کی نگرانی میں آیا ہے آپ نے وہاں پر پاکستان کے نامور دینی اداروں سے "متخصّص فی الفقہ" اور محنتی اساتذہ مقرر فرمائے جس سے نہ صرف طلبہ کی تعداد میں اضافہ ہوا بلکہ اس مدرسہ میں پہلی مرتبہ تنظیم المدارس کی طرف سے امتحانی مرکز بھی قائم کیا گیا جس سے علاقے کے دیگر مدارس کے طلبہ نے پہلی مرتبہ یہاں آکر تنظیم کے امتحانات میں شرکت کی- اس مدرسہ میں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ روحانی تعلیمات کے درس کا اہتمام، تمام طلبہ بمع اساتذہ پر تہجد کی پابندی جیسے امور سے یہ بات روزِ روشن کی طرح عیاں ہے کہ آپ کی لیڈر شپ کے تحت تیار ہونے والے علمائے کرام ظاہری زہد و تقویٰ کے ساتھ ساتھ روحانی دولت سے بھی سرفراز ہوں گے- اس مدرسہ کی لیہ، بھکر اور خوشاب میں شاخیں قائم ہو کر درس و تدریس کا آغاز کر چکی ہیں اور مستقبل قریب میں ملک کے دیگر بڑے شہروں میں بھی اس کی شاخیں قائم ہوں گی- آپ کے معیارِ قیادت کے اس پہلو کو بھی مدنظر رکھنا چاہیے-
اسی طرح "اصلاحی جماعت اور عالمی تنظیم العارفین" کی مثال دی جا سکتی ہے کہ عصرِ حاضر میں جس پسِ منظر (background) کی نمائندگی (representation) کرتے ہوئے اس تنظیم نے اپنی غیر جانبداریت کو برقرار رکھا ہے، یہ اس کی سب سے بڑی کامیابی ہے کہ اس عقیدے اور فکر سے وابستہ لوگ تو اس سے محبت اور خلوص رکھتے ہی ہیں لیکن اس جماعت نے پاکستان کے ایک عام آدمی بالخصوص نوجوان نسل، جو اس کنفیوژن کا شکار تھی کہ کونسا مکتبہ فکر درست ہے اور کس مکتبہ فکر کی جانب جانا چاہئے، انہیں بھی اس جماعت نے روحانی، فکری، علمی، مذہبی، فکری تحرک (motivation) دیا اور زندگی گزارنے کا ایک بہترین طریقہ اور صحیح توازن پر مبنی معاشرے کا تصور دے کر ان کے وجود سے شدت، تشدد، تعصب اور نفرت کو ختم کیا- یہ سب ثمرات ایک زندہ جاوید اور انتہائی باکمال صاحبِ نگاہ قیادت کے بغیر ممکن ہی نہیں ہیں-
(جاری ہے)

*جب آپ مالی طور پر مظبوط ہو تو آپ کی فضول باتیں بھی لوگوں کو اقوال زریں لگتی ہیں*💯😔💔
31/05/2025

*جب آپ مالی طور پر مظبوط ہو تو آپ کی فضول باتیں بھی لوگوں کو اقوال زریں لگتی ہیں*💯😔💔

16/05/2025
15/05/2025
15/05/2025

PTV NES ALERT

May 14, 2025

MUSLIM Institute organized an event to pay tribute to the brave Armed Forces of Pakistan and to express the nation’s gratitude. The symbolic human formation in the shape of the J-10C aircraft was displayed by thousands of people not only showcasing unity and pride but also presenting a heartfelt tribute to the sacrifices, dedication and readiness of the Armed Forces.

15/05/2025
15/05/2025

SAMAA NEWS ALERT

May 14, 2025

MUSLIM Institute organized an event to pay tribute to the brave Armed Forces of Pakistan and to express the nation’s gratitude. The symbolic human formation in the shape of the J-10C aircraft was displayed by thousands of people not only showcasing unity and pride but also presenting a heartfelt tribute to the sacrifices, dedication and readiness of the Armed Forces.

Address

Mianwali

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MSS CRIC LIVE YT posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share

Category